یہ جون ایلیاء کا شعر ہے؟ میرا نہیں خیال ۔ آپ کے پاس کوئی حوالہ ہے تو عنایت فرما دیں۔مجھ سے ملنے کو آپ آئے ہیں
بیٹھیے، میں بُلا کے لاتا ہوں!
جون ایلیا
آہ!مجھ کو منظور ہے وہ سلسلۂ سنگِ گراں
کوہکن مجھ سے اگر وقت بدلنا چاہے
خورشید رضوی
یہ کس کی لکھت ہے؟سب ہی کے گھر بسے رہیں سب کے مکاں کی خیر ہو
آ مرے دل دعا کریں سارے جہاں کی خیر ہو
جانے میں تجھ سے کیا کہوں جانے تُو خود سے کیا لکھے
تیری لکھت کے درمیاں میرے بیاں کی خیر ہو
شاید میں غلطی پر ہوں ۔ شاعر کا نام معلوم پڑے تو مجھے بھی مطلع کیجیئے گا۔یہ جون ایلیاء کا شعر ہے؟ میرا نہیں خیال ۔ آپ کے پاس کوئی حوالہ ہے تو عنایت فرما دیں۔
روفی بھائی، یہ سلیم کوثر صاحب کے تازہ اشعار ہیں۔ وہ ٹوئٹر (ایکس) پر خاصے فعال ہیں، اُن کی اپنی لکھائی ہے۔یہ کس کی لکھت ہے؟
کیا خوبصورت اشعار کہنے والے شاعر ۔۔سب ہی کے گھر بسے رہیں سب کے مکاں کی خیر ہو
آ مرے دل دعا کریں سارے جہاں کی خیر ہو
جانے میں تجھ سے کیا کہوں جانے تُو خود سے کیا لکھے
تیری لکھت کے درمیاں میرے بیاں کی خیر ہو