زندگی! دیکھ تیری خواہشوں کا سحر کہ ہم آبلہ پا ہیں مگر شوقِ سفر قائم ہے سحرشعیل
سحر کائنات محفلین اپریل 15، 2023 #11,461 زندگی! دیکھ تیری خواہشوں کا سحر کہ ہم آبلہ پا ہیں مگر شوقِ سفر قائم ہے سحرشعیل
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 15، 2023 #11,462 جب ان کی پتیاں بکھریں تو سمجھے مصلحت اس کی یہ گُل پہلے سمجھتے تھےہوا بیکار چلتی ہے مضطر خیر آبادی
شمشاد لائبریرین اپریل 16، 2023 #11,463 دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے مل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے ندا فاضلی
علی وقار محفلین مئی 1، 2023 #11,464 دل کی دھڑکن کا اعتبار نہیں ورنہ آواز تو تمہاری ہے! شاعر: قابل اجمیری
لاريب اخلاص لائبریرین مئی 8، 2023 #11,465 یہ خاموش مزاجی تمہیں جینے نہیں دے گی اس دور میں جینا ہے تو کہرام مچا دو نامعلوم
یاسر شاہ محفلین مئی 13، 2023 #11,466 اک آدمی کی رہائی سے بھی تو ہو جاتا جو شہر بھر کی گرفتاریوں کے بعد ہوا جمال احسانی
یاسر شاہ محفلین جون 25، 2023 #11,467 جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا اسد اللّٰہ خاں غالب
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2023 #11,468 دل تو میرا اداس ہے ناصرؔ شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے ناصر کاظمی
علی وقار محفلین جولائی 5، 2023 #11,469 ہوا نے گرد میں تحلیل کر دیا، ورنہ ! غرورِ نغمہ تھے،نکلے تھے جب رباب سے ہم شاعر: حفیظ احمد
سیما علی لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,470 یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,471 اے دوست ہم نے ترکِ محبت کے باوجود محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,472 کہیں ملا تو کسی دن منا ہی لیں گے اسے وہ زود رنج سہی ،پھر بھی یار اپنا ہے ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,473 ترے جلو میں بھی دل کانپ کانپ اٹھتا ہے مرے مزاج کو آسودگی بھی راس نہیں ناصر کاظمی
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,474 ہماری پسندیدہ ایک مختصر سی نظم ہمیشہ ایک سا موسم نہیں رہتا کبھی دل میں ہزاروں دیپ جلتے ہیں کبھی گہرا اندھیرا پھیل جاتا ہے کبھی اک اجنبی آواز بھی مانوس لگتی ہے کبھی اپنا ہی سایہ اجنبی معلوم ہوتا ہے ہمیشہ ایک سا موسم نہیں رہتا
ہماری پسندیدہ ایک مختصر سی نظم ہمیشہ ایک سا موسم نہیں رہتا کبھی دل میں ہزاروں دیپ جلتے ہیں کبھی گہرا اندھیرا پھیل جاتا ہے کبھی اک اجنبی آواز بھی مانوس لگتی ہے کبھی اپنا ہی سایہ اجنبی معلوم ہوتا ہے ہمیشہ ایک سا موسم نہیں رہتا
سیما علی لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,475 گزرے ہیں ترے بعد بھی کچھ لوگ ادھر سے لیکن تری خوشبو نہ گئی راہگزر سے (امجد اسلام امجد)
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 5، 2023 #11,476 ہمیں بھی ضد ہے کہاں عمر بھر نبھانے کی مگر وہ ترکِ تعلق کا اختیار تو دے احمد فراز
علی وقار محفلین جولائی 21، 2023 #11,477 شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیں چاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں ۔۔۔ گلزار
سیما علی لائبریرین ستمبر 8، 2023 #11,478 دلوں کا خوں کرو سالم رکھو گریباں کو جنوں کی رسم زمانہ ہوا اٹھا دی ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 6، 2023 #11,479 ہونے کی گواہی کے لئے خاک بہت ہے یا کچھ بھی نہیں ہونے کا ادراک بہت ہے اک بھولی ہوئی بات ہے اک ٹوٹا ہوا خواب ہم اہل محبت کو یہ املاک بہت ہے
ہونے کی گواہی کے لئے خاک بہت ہے یا کچھ بھی نہیں ہونے کا ادراک بہت ہے اک بھولی ہوئی بات ہے اک ٹوٹا ہوا خواب ہم اہل محبت کو یہ املاک بہت ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 6، 2023 #11,480 کر کے سپرد اک نگہِ ناز کو حیات دنیا کو دین دین کو دنیا کرے کوئی چمکے گے آسمانِ محبت پہ خود علیم لفظوں کے ٹھیکروں کو ستارا کرے کوئی عبید اللہ علیم
کر کے سپرد اک نگہِ ناز کو حیات دنیا کو دین دین کو دنیا کرے کوئی چمکے گے آسمانِ محبت پہ خود علیم لفظوں کے ٹھیکروں کو ستارا کرے کوئی عبید اللہ علیم