دل ہی ملتا نہیں سفلوں سے وگرنہ شبلیؔ خوب گزرے فلک دوں سے جو یاری کر لوں علامہ شبلی نعمانی
فہد اشرف محفلین نومبر 22، 2017 #7,081 دل ہی ملتا نہیں سفلوں سے وگرنہ شبلیؔ خوب گزرے فلک دوں سے جو یاری کر لوں علامہ شبلی نعمانی
سین خے محفلین نومبر 22، 2017 #7,082 میں پھر رہا ہوں شہر میں سڑکوں پہ غالباً آواز دے کے مجھ کو مرا گھر پکار لے علیم صبا نویدی
سین خے محفلین نومبر 22، 2017 #7,083 مری آہ کا تم اثر دیکھ لینا وہ آئیں گے تھامے جگر دیکھ لینا داغؔ دہلوی
سین خے محفلین نومبر 22، 2017 #7,084 جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گے پھر بھی مصروف انتظار ہے دل فیض احمد فیض
محمد وارث لائبریرین نومبر 23، 2017 #7,085 زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے احمد ندیم قاسمی
فہد اشرف محفلین نومبر 23، 2017 #7,086 زندہ رہنے کی تمنا ہو تو ہو جاتے ہیں فاختاؤں کے بھی کردار عقابوں والے احمد فرازؔ
فرقان احمد محفلین نومبر 23، 2017 #7,087 سوچتا ہوں کہ موت آنے تک زندہ رہنے میں کیا قباحت ہے؟ جون ایلیا
سین خے محفلین نومبر 24، 2017 #7,088 غم بک رہے تھے میلے میں خوشیوں کے نام پر مایوس ہو کے لوٹے ہیں ہر اک دکاں سے ہم راجیش ریڈی
محمد وارث لائبریرین نومبر 24، 2017 #7,089 غم و غصہ و رنج و اندوہ و حرماں ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے آتش
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 24، 2017 #7,090 نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں حسرت مو ہانی
محمد وارث لائبریرین نومبر 25، 2017 #7,091 مے چُھٹی، پر گاہے گاہے اب بھی بہرِ احترام دعوتِ آب و ہوا تسلیم کر لیتا ہوں میں عدم
سین خے محفلین نومبر 25، 2017 #7,092 جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر اے عشق ہم تو اب ترے قابل نہیں رہے جگرؔ مرادآبادی
محمد وارث لائبریرین نومبر 27، 2017 #7,093 یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو صوفی تبسم
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 27، 2017 #7,094 محبت اور مائلؔ جلد بازی کیا قیامت ہے سکون دل بنے گا اضطراب آہستہ آہستہ مائل لکھنوی
لاریب مرزا محفلین نومبر 27، 2017 #7,095 حال دل کیوں کر کریں اپنا بیاں اچھی طرح روبرو ان کے نہیں چلتی زباں اچھی طرح (بہادر شاہ ظفر)
فہد اشرف محفلین نومبر 27، 2017 #7,096 ہے کجی عیب مگر حسن ہے ابرو کے لئے تیرگی بد ہے مگر نیک ہے گیسو کے لئے میر انیس
Pragmatic محفلین نومبر 27، 2017 #7,097 رکھیں لوکاں نال 'فقیرا' ایسا بہنڑ کھلونڑ کول ہوویں تے ہسن سارے نہ ہوویں تے رونڑ فقیر محمد فقیر
Pragmatic محفلین نومبر 27، 2017 #7,098 فضل تیرے نال لوہے تَردے پَھٹیاں دے سنگ رَل کے کُتے وی جنت جانڑ محمد چَنگیاں دے سنگ رَل کے رومیِ کشمیر میاں محمد بخش قادری علیہ رحمہ
فضل تیرے نال لوہے تَردے پَھٹیاں دے سنگ رَل کے کُتے وی جنت جانڑ محمد چَنگیاں دے سنگ رَل کے رومیِ کشمیر میاں محمد بخش قادری علیہ رحمہ
سین خے محفلین نومبر 28، 2017 #7,099 چھپ کر نہ رہ سکے گا وہ ہم سے کہ اس کو ہم پہچان لیں گے اس کی کسی اک ادا سے بھی عمر انصاری
سین خے محفلین نومبر 28، 2017 #7,100 خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں داغؔ دہلوی