MindRoasterMirs

محفلین
میں جہاں گم سا ہونے لگتا ہوں ۔ مجھ کو کوئی راستہ دکھاتا ہے
جوں جوں میں کچھ دوا سی کرتا ہوں ۔ درد کچھ اور بڑھتا جاتا ہے ۔ اپنے اشعار
 

سیما علی

لائبریرین
مری آنکھ نے تجھے بھی بہ خدا شکیلؔ پایا
میں سمجھ رہا تھا مجھ سا کوئی دوسرا نہیں ہے

شکیل بدایونی
 

سیما علی

لائبریرین
درد تو سانسوں میں بستے ہیں کون دکھائے تمہیں
پھولوں پر خوشبو کا گہنہ کیسا لگتا ہے
خالد احمد
 

مومن فرحین

لائبریرین
دکھ کے عالم میں تبسّم بھی سجا ہونٹوں پر
صرف دامن کو بھگونا ہی نہیں کافی ناں !

اس نے بدلی تھی نظر جب ، تجھے مر جانا تھا
دلِ مضطر تیرا رونا تو نہیں کافی ناں !
 
Top