جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر اے عشق ! ہم تو اب تیرے قابل نہیں رہے جگر
اے خان محفلین مارچ 12، 2021 #10,261 جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر اے عشق ! ہم تو اب تیرے قابل نہیں رہے جگر
مومن فرحین لائبریرین مارچ 12، 2021 #10,262 عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہا جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا اسد اللہ خان
سیما علی لائبریرین مارچ 12، 2021 #10,263 اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
مومن فرحین لائبریرین مارچ 12، 2021 #10,264 ترے دل کو جو لبھائے وہ ادا مجھ میں نہیں کیوں نہ تجھ کو کوئی تیری ہی ادا پیش کروں ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین مارچ 14، 2021 #10,265 آسمانوں پہ ستاروں کوسجاتا تو ہے اور مہتاب کا فانوس جلاتا تو ہے یہ تری شانِ کریمی ہے کہ ہر بندے پر عقل و حکمت کے خزینوں کو لٹاتا تو ہے محسن احسان
آسمانوں پہ ستاروں کوسجاتا تو ہے اور مہتاب کا فانوس جلاتا تو ہے یہ تری شانِ کریمی ہے کہ ہر بندے پر عقل و حکمت کے خزینوں کو لٹاتا تو ہے محسن احسان
اے خان محفلین مارچ 20، 2021 #10,266 نافع جوتھیں مزاج کو اوّل سوعشق میں آخر اُنھیں دواؤں نے ہم کو ضرَرکیا میر
کاشفی محفلین مارچ 20، 2021 #10,267 کچھ اور طرح کی مشکل میں ڈالنے کے لیے میں اپنی زندگی آسان کرنے والا ہوں (آفتاب حسین)
کاشفی محفلین مارچ 20، 2021 #10,268 ہم نے مر مر کے یہ انداز سخن پایا ہے تم کو تو حسن ملا ہے مری جاں گھر بیٹھے (شاذ تمکنت)
کاشفی محفلین مارچ 20، 2021 #10,269 وقت رخصت الوداع کا لفظ کہنے کے لئے وہ ترے سوکھے لبوں کا تھر تھرانا یاد ہے (حسرت موہانی)
سیما علی لائبریرین مارچ 20، 2021 #10,270 نالہ ہے بُلبلِ شوریدہ ترا خام ابھی اپنے سینے میں اسے اور ذرا تھام ابھی پُختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقل عشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی علامہ سر محمد اقبال
نالہ ہے بُلبلِ شوریدہ ترا خام ابھی اپنے سینے میں اسے اور ذرا تھام ابھی پُختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقل عشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی علامہ سر محمد اقبال
سیما علی لائبریرین مارچ 20، 2021 #10,271 بادہ گردانِ عجَم وہ، عَربی میری شراب مرے ساغر سے جھجکتے ہیں مے آشام ابھی خبر اقبالؔ کی لائی ہے گلستاں سے نسیم نَو گرفتار پھڑکتا ہے تہِ دام ابھی
بادہ گردانِ عجَم وہ، عَربی میری شراب مرے ساغر سے جھجکتے ہیں مے آشام ابھی خبر اقبالؔ کی لائی ہے گلستاں سے نسیم نَو گرفتار پھڑکتا ہے تہِ دام ابھی
سیما علی لائبریرین مارچ 20، 2021 #10,272 غمِ زِندگی! تِری راہ میں، شبِ آرزُو! تِری چاہ میں ۔۔ جو اُجڑ گیا وہ بسا نہیں، جو بِچھڑ گیا وہ مِلا نہیں ۔۔۔!!
غمِ زِندگی! تِری راہ میں، شبِ آرزُو! تِری چاہ میں ۔۔ جو اُجڑ گیا وہ بسا نہیں، جو بِچھڑ گیا وہ مِلا نہیں ۔۔۔!!
سیما علی لائبریرین مارچ 20، 2021 #10,273 آج اُس کی سمت دیکھا ہی نہیں جاتا عدیم آج کیفیت الگ ہے، آج عالم اور ہے
سیما علی لائبریرین مارچ 21، 2021 #10,276 بخت کے تخت سے یکلخت اتارا ہوا شخص تم نے دیکھا ہے کبھی جیت کے ہارا ہوا شخص
سیما علی لائبریرین مارچ 21، 2021 #10,277 دولت درد کو دنیا سے چھپا کر رکھنا آنکھ میں بوند نہ ہو دِل میں سمندر رکھنا احمد فراز
سیما علی لائبریرین مارچ 21، 2021 #10,278 حسن کو دنیا کی آنکھوں سے نہ دیکھ اپنی اک طرز نظر ایجاد کر احسان دانش
سیما علی لائبریرین مارچ 21، 2021 #10,279 جلائے رکھوں گی صبح تک میں تمہارے رستوں میں اپنی آنکھیں مگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے تو بارشیں بھی شمار کرنا نوشی گیلانی
جلائے رکھوں گی صبح تک میں تمہارے رستوں میں اپنی آنکھیں مگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے تو بارشیں بھی شمار کرنا نوشی گیلانی
سیما علی لائبریرین مارچ 21، 2021 #10,280 میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیا اک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہئے