کیا کوئی اسے بھی لکھ سکتا ہے
اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا
ھو علی' ھو علی'
آپ کے توسط سے پتا چلا کہ نغمے کے صحیح بول کیا ہیں۔ ورنہ زمانہ طالبعلمی میں ہم اسے جو پڑھتے تھے وہ بتا نہیں سکتے۔ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں
ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں
عالی جی
خوبصورت نغمہ!!یہ دیس ہمارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے ، اسے ہم نے سنوارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے ، اسے ہم نے سنوارا ہے
اس کا اک اک ذرہ ہمیں جان سے پیارا ہے
یہ دیس یہ دیس۔۔
یہ دیس ہمارا ہے ، اسے ہم نے سنوارا ہے
مزدور بھی ہم اس کے ، دہقان بھی ہم اس کے
اللہ کی رضا سے ہیں ، نگہبان بھی ہم اس کے
رنگ اس کو دیے ہم نے ، رنگ اس کو دیے ہم نے
اسے ہم نے نکھارا ہے
یہ دیس یہ دیس
یہ دیس ہمارا ہے ، اسے ہم نے سنوارا ہے
شاہین بھی ہم اس کے جوان بھی ہم اس کے
بہتے ہوئے پانی پر نگہبان بھی ہم اس کے
اٹھا لو ذرا پرچم
پھر اس نے پکارا ہے
یہ دیس یہ دیس
یہ دیس ہمارا ہے ، اسے ہم نے سنوارا ہے
پسندیدگی کا شکریہ! دراصل اس لڑی کا اصل مقصد یہ ہے کہ معروف قومی نغمات کے بول ایک جگہ دستیاب ہو جائیں۔ آڈیو یا ویڈیو لنک فراہم کرنے کے حوالے سے ضرور کوتاہی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے یوں بھی پہلے سے کوئی لڑی موجود ہے غالباً۔زبردست سلسلہ ہے بھیا،ساتھ میں اگر اپنی پسندیدہ آڈیو یا وڈیو کا لنک بھی مہیا کرتے جائیں تو کیا ہی بات ہو۔