arifkarim
معطل
عارف، مجھے تمہارے خلوص پر شک نہیں ہے۔ لیکن معاشرے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کا کام صرف فورم پر پوسٹ کرکے نہیں ہو سکتا۔ یہاں اس موضوع پر پہلے ہی کئی طویل تھریڈ موجود ہیں۔ میرا تمہارے لیے مخلصانہ مشورہ ہوگا کہ پہلے تم اپنی شخصیت کی تعمیر پر توجہ دو اور کچھ مطالعہ کرو تاکہ تمہارے نظریات کا تضاد دور ہو۔ اس کے بعد ہی تمہاری بات میں کسی کو وزن نظر آئے گا۔
شکریہ نبیل بھائی۔ آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ایک چھوٹا سا فارم کیسے عوام کی آواز بن سکتا ہے۔بہر حال کوشش کرنا کچھ نہ کرنے سے بہت بہتر ہے۔ آپنے نوٹ کیا ہوگا مختلف سیاسی اور مذہبی تھریڈز میں ڈسکشنز ذاتیات پر آکر ختم ہو جاتی ہیں۔ اسلئے میری یہاں بھرپور کوشش ہے کہ کسی کی ذاتیات پر اترنے کی بجائے محض علمی مناظرہ ہو ۔ ہمارا حال یہ ہے کہ ہم اُس وقت تک کسی کی بات نہیں سنتے جب تک وہ مکمل بالغ نہ ہو جائے یا معاشرے کے قوانین کے اعتبار سے اس اسٹیج تک نہ پہنچ جائے جسکا اس سے تقاضا کیا جاتا ہے۔ حالانکہ بعض اوقات ایک بچہ بھی بڑے بڑے عالموں کو نیچا دکھا سکتا ہے۔ اسلئے میرے خیال میں جب تک ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ" کیا" کہا جا رہا ہے بجائے اسکے کہ "کون" کہہ رہا ہے۔ ہمارے معاشرے کی اصلاح ناممکن ہے۔
میرا مقصد اس تھریڈ میں صرف مختلف آئیڈیاز ڈسکس کرنا ہے جنکی مدد سے ہم مستقبل میںاپنے مسائل کے حل کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کر سکیں۔ یہاں پر میں کوئی" کالم" لکھ کر باقیوں کی طرح انٹرٹینمنٹ فراہم نہیںکر رہا۔ بلکہ سچے دل سے اس موضوع پر غور و فکر چاہتا ہوں۔