ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

hackerspk

محفلین
ہیکر بھائی جب ہم ابجد میں کچھ متن لکھ کر محفوظ کر رہے ہیں تو فائک کا ایکسٹینش آر ٹی ایف ہورہا ہے اور جب محفوظ کئے ہوئے فائل کو کھول رہے ہیں تو وہ ایم ایس ورڈ میں کھل رہا ہے ،
دوسری بات یہ کہ کیا ابجد سے ٹیکسٹ کو ای پی ایس ، پی ڈی ایف یا ٹف میں ایکسپورٹ کرنے سہولت ہے یا نہیں
فائل کھولنے کے لیے ابجد کو آر ٹی ایف سے ایسوسی ایٹ کرنا ہو گا۔ ایسا کرنے کے لیے ابجد کے آپشن کے ٹیب سے فائل ایسوسی ایشن کے آپشن پر کلک کر کے آر ٹی ایف منتخب کر لیں۔
آپ کے باقی سوالات کا جواب "نہیں" ہے۔
 
کاش کہ کوئی دوستوں کو سمجھائی کہ جب یہ پروگرام نہ کھلے یا کھلنے میں کوئی ایرر دے تو اسے Open کرنے کے بجائے Run as Administrator پر کلک کرکے کھولیں۔
 
جناب میں نے ابجد3 گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد ڈاونلوڈ کیا مگر ابجدکی زپ فائل کھولنے سے پہلے ایرردکھارہی ہے۔اب کیا کروں سرپھوڑوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
الف عین

لائبریرین

تمہارا سر زیادہ قیمتی ہے میاں!!!
شاید درست ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی۔ میں نے تو دو جگہ آسانی سے ان زپ کر لی ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ ان پیج فائل کھولنے میں اتنا وقت لیتا ہے کہ بور ہو جاتا ہوں۔ اور آن لائن اغلاط کی نشان دہی نہیں کرتا۔ اور میرے پاس ٹیبلیٹ کے کی بورڈ پر رائٹ کلک کا آپشن نہیں ہے، اور دیر تک دبانے پر کام کرتا ہے۔
لغت کرلپ ولی استعمل کی گئی ہے جس میں پہلے ہی بہت اغلاط ہیں۔ اس کی جگہ میری درست کی ہوئی فائل استعمال کی جا سکتی ہے جو یہاں دستیاب ہے
 
میرا خیال ہے کوئی ڈی ایل ایل فائل آپ کے سسٹم میں موجود نہیں ہے۔
ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا نیا ورژن انسٹال کریں۔ اور دوبارہ چیک کریں۔
شکر ہے Problem Event Name: CLR20r3 کا مسئلہ حل ہوگیا۔ ڈی ایل ایل سے نہیں بلکہ نیٹ پر تلاش کرنے کے بعد ایک فورم پر پانچ چھ طریقے لکھے ہوئے تھے جس میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا طریقہ بھی شامل تھا مگر اس سے بھی جب نہیں ہوا تو آخری بار آزمانے کی نیت سے میں نے اس کا اگلا والا نسخہ آزمایا جو کچھ اس طرح سے ہے کہ کنٹرول پینل پہ جاکر لینگویج سیٹنگز میں ایڈ مینیسٹریٹر والے ٹیب میں نیچے
Change system locale میں "سسٹم لوکل" کو انگلش کے بجائے عریبک کردے۔ میں نے بھی جب ایسا کرکے سسٹم ری اسٹارٹ کیا تو مسئلہ حل ہوگیا۔ ویسے ماشاءاللہ سافٹ وئیر تو اپنی جگہ مگر اس میں لغت والا "کمال" بڑے کمال کا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ مننہ۔
 
طمیم

کیا آپ سکرین شاٹ دے سکتے ہیں میرے پاس بھی ایک کمپیوٹر پر یہی مسئلہ ہے
 
الف عین

لائبریرین
محترم الف عین صاحب، یہ ڈکشنری lingoesمیں شامل کی جا سکتی ہے؟؟
یہ ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہی ہے، فی الحال اس کا ایکسٹینشن ڈی آئی سی .dic دیا گیا ہے، سے .txt بھی کر سکتے ہیں اور کسی اور ایکسٹینشن کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ اور اس طرح ہر اس پروگرام میں کام آ سکتی ہے جہاں سادہ یونی کوڈ ٹیکسٹ کی لغت درکار ہو۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
فائل کھولنے کے لیے ابجد کو آر ٹی ایف سے ایسوسی ایٹ کرنا ہو گا۔ ایسا کرنے کے لیے ابجد کے آپشن کے ٹیب سے فائل ایسوسی ایشن کے آپشن پر کلک کر کے آر ٹی ایف منتخب کر لیں۔
آپ کے باقی سوالات کا جواب "نہیں" ہے۔
DOPDF ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو کسی بھی پروگرام سے PDF بنا سکتا ہے۔۔۔ یہ سافٹ وئیر گوگل پر سرچ کریں۔۔۔ بہت ہلکا ہے اور ہر پروگرام سے مل کر عمل کرتا ہے۔۔
رہی EPS یا TIFF کی بات تو فوٹو شاپ میں اسی PDFکو کھولیں اور جس فارمیٹ میں چاہیں، سیو کرسکتے ہیں۔۔۔
 
شکریہ۔ DOPDF ایک پی ڈی ایف پرنٹر ہے۔ کوئی بھی پی ڈی ایف پرنٹر استعمال کر کے یکساں نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی دوست کو پی ڈی بنانے کی ضرورت زیادہ ہے تو کوئی بھی پی ڈی ایف پرنٹر سافٹ وئیر انسٹال کر کے ابجد سے پرنٹ کی کمانڈ دیں اور پی ڈی ایف پرنٹر کے ذریعے پی ڈی ایف پرنٹ کر لیں۔
 
hackerspk

محفلین
جناب میں نے ابجد3 گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد ڈاونلوڈ کیا مگر ابجدکی زپ فائل کھولنے سے پہلے ایرردکھارہی ہے۔اب کیا کروں سرپھوڑوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اعجاز صاحب کی بات بھی درست ہے مگر سر پھوڑنے سے مسئلہ بھی شاید حل نہ ہو۔ کسی ڈاؤنلوڈر سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ آپ کے پاس شاید نیٹ کی سپیڈ کم ہے اس لیے جب نیٹ بہت سلو ہو جاتا ہے تو براؤزر کنیکشن توڑ دیتا ہے۔
 
hackerspk

محفلین
شکر ہے Problem Event Name: CLR20r3 کا مسئلہ حل ہوگیا۔ ڈی ایل ایل سے نہیں بلکہ نیٹ پر تلاش کرنے کے بعد ایک فورم پر پانچ چھ طریقے لکھے ہوئے تھے جس میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا طریقہ بھی شامل تھا مگر اس سے بھی جب نہیں ہوا تو آخری بار آزمانے کی نیت سے میں نے اس کا اگلا والا نسخہ آزمایا جو کچھ اس طرح سے ہے کہ کنٹرول پینل پہ جاکر لینگویج سیٹنگز میں ایڈ مینیسٹریٹر والے ٹیب میں نیچے
Change system locale میں "سسٹم لوکل" کو انگلش کے بجائے عریبک کردے۔ میں نے بھی جب ایسا کرکے سسٹم ری اسٹارٹ کیا تو مسئلہ حل ہوگیا۔ ویسے ماشاءاللہ سافٹ وئیر تو اپنی جگہ مگر اس میں لغت والا "کمال" بڑے کمال کا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ مننہ۔
خوشی ہوئی آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔
 
hackerspk

محفلین
یہ ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہی ہے، فی الحال اس کا ایکسٹینشن ڈی آئی سی .dic دیا گیا ہے، سے .txt بھی کر سکتے ہیں اور کسی اور ایکسٹینشن کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ اور اس طرح ہر اس پروگرام میں کام آ سکتی ہے جہاں سادہ یونی کوڈ ٹیکسٹ کی لغت درکار ہو۔
آپ کی درست کی ہوئی فہرست میرے پاس موجود ہے۔ مگر اس میں الفاظ کم ہیں۔ ابجد میں اسے استعمال کرنا آسان ہے۔ پہلے سے موجود فائل کو ختم کر کے اس کی جگہ یہ فائل رکھ دی جائے۔
 
الفاظ کم نہیں، زیادہ ہی ہیوں گے۔ لیکن غلط الفاظ نہیں ہیں، ان کو نکال دیا گیا ہے۔ اور اعراب کے ساتھ بھی مزید الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے، جیسے گ ’ ل، گ ِ ل، گ ُ ل ِ، اور محض گ ل، جب کہ اصل فہرست میں شاید صرف ایک ہی گل تھا۔اس طرح گ ل ُ بھی درست قرار دیا جاتا، جب کہ غلط ہے۔ اور مکمل لفظ ٹائپ کر کے پچھلے کسی حرف پر اعراب لگانے کی غلطی بے حد عام ہے۔

مزید یہ کہ کیا کوئی اس کے سورس کو لے کر اسے ڈاٹ نیٹ سے آزاد کر سکتا ہے تاکہ اسے اینڈرائڈ وغیرہ پر پورٹ کیا جا سکے۔
 
الفاظ تو کم ہی ہیں۔ غلطیوں کے بارے میں آپ کی رائے مقدم ہے۔ نیز اعراب کی ضرورت نہیں۔ عنقریب ابجد اعراب کا جادو جگانے والا ہے۔ اور سورس لے کر پورٹ کریں کوئی روک ٹوک نہیں۔ مگر شرطیں دو رکھی ہیں۔ کہ اول جتنے آئیڈیاز اس میں استعمال کیے ہیں وہ میری فکری ملکیت گردانے جائیں (سوائے ان چند ایک کے جو دوسرے احباب سے لئے گئے ہیں۔ مثلا ان پیج کنورٹر ابرار بھائی سے) اور ابجد کے کسی حصے کو کمرشل استعمال نہ کیا جائے۔ باقی علمی کام کے لیے جہاں مرضی استعمال کیا جائے۔ بلکہ اگر یہ دوسری پروگرامنگ زبان میں ٹرانسلیٹ ہو جائے تو اس کی بعض خصوصیات بہت نکھر جائیں گی۔ اچھا لگے گا اگر یہ جاوا اور سی پلس پلس میں ٹرانسلیٹ ہو جائے تو پلیٹ فارم سے آزاد ہو جائے گا۔ اس چایے لینیکس پر چلائیں چاہے میک پر چاہے انڈرائڈ پر۔ مگر مسئلہ تو وہی ہے کرے گا کون۔ اگر کوئی اسے کرنے کو تیار ہے تو میں پوری مدد کے لیے حاضر ہوں اس کے بنیادی مآخذات اور خیالات کی تشریح کرنے کے لیے موجود ہوں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مبارک ہو جناب ۔۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔ ابجد تو اب بلوغت کی سرحد میں داخل ہو گیا ہے
فوری نوعیت کا ایک مسئلہ درپیش ہے ذرا آپ کی توجہ چاہتا ہوں
جب میں نے ابجد کے لیے کی بورڈ کی تدوین کرنا چاہی تو میں
الف ==== کو === ج === سے بدلنا چاہ رہا تھا اور
ج ===== کو ==== الف سے
جب میں نے ج کو الف سے بدل دیا اور پھر الف کو جیم سے بدلنا چاہا تو معلوم ہوا کہ کی بورڈ کی تدوین کے لیے بھی وہی کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے
الف کو ایڈٹ کی پوزیشن میں لاکر وہاں ج لکھنا چاہا تو وہاں بھی الف ہی لکھا جا رہا تھا کیونکہ
ج کو تو میں نے پہلے ہی الف سے بدل دیا تھا
اب میرے لیے یہ کام نا ممکن ہو گیا ہے
================================
اس سلسلہ میں تجویز:

۱۔ یہ کہ یا تو کی بورڈ لے آؤٹ کی تدوین کے لیے کی بورڈ کے ساتھ حروف کی لست تصویری شکل میں فراہم ہو اور ڈریگ اینڈ ڈراپ کی مدد سے کی بورڈ کی تدویں ہو
۲۔ یا پھر ابجد کے بلٹ ان کی بورڈ کے ساتھ ساتھ سسٹم میں موجود کی بورڈز کے استعمال کی اجازت بھی ہو
 
Top