السلام علیکم !
ہیکر بھائی آپ غائب کیوں ہوگئے ہیں؟؟؟؟
ابجد مجھے تو بہت ہی پسند آیا ہے۔ کچھ مسئلے بھی ساتھ ہی ہیں۔ کچھ کے متعلق تو پہلے محفلین نے بتا دیا ہے کچھ مسائل اور تجاویز میں بتادیتا ہوں۔
1۔ سب سے پہلے تو اس کی زپ فائل میں اس کا اپنا ہی فونٹ نہیں ہے۔ یعنی اردو لنک فونٹ۔
2۔ اگر اس میں جمیل نوری نستعلیق استعمال کرلیا جائے تو استعمال تو ہوجاتا ہے لیکن بعض اوقات خود بخود ہی فانٹ فیس تبدیل ہوجاتا ہے اور باوجود کوشش کے واپس نستعلیق نہیں ہوتا۔ کبھی کبھار تو فائل بند کرکے دوبارہ کھولنے کے بعد بھی کافی محنت کرنا پڑتی ہے فانٹ واپس لانے کے لیے۔
3۔ اس کے ساتھ ایک مددگار فائل (ہیلپ فائل) یا بلٹ ان ہیلپ ہونی چاہیے تاکہ اگر کسی فیچر کی سمجھ نہ آئے تو مدد حاصل کی جاسکے۔
4۔ فائل محفوظ کرنے کے لیے اس کی اپنی ایکسٹینشن ہونی چاہیے۔ تاکہ فائل دوسری فائلز میں مکس نہ ہو۔ بے شک دوسرے مدون سافٹ ویئرز میں بھی کھل جائے۔
5۔ جب بند کرنے کے بعد ونڈو کھولی جائے تو آخری پوزیشن میں ہی اوپن ہو۔ یعنی اگر چھوٹی ونڈو تھی تو چھوٹی اوپن ہو اور اگر بڑی ونڈو تھی تو بڑی ونڈو ہی اوپن ہو تاکہ ہر صارف کی پسند کے مطابق ونڈو اوپن ہو۔
فی الحال اتنا ہی ٹیسٹ کیا ہے باقی مزید ٹیسٹنگ کے بعد۔