شکریہ۔ ہاہاہا واقعی اس کا تو خیال ہی نہ رہا اس کو درست کیے دیتے ہیں۔مبارک ہو جناب ۔۔۔ ۔ بہت خوب ۔۔۔ ابجد تو اب بلوغت کی سرحد میں داخل ہو گیا ہے
فوری نوعیت کا ایک مسئلہ درپیش ہے ذرا آپ کی توجہ چاہتا ہوں
جب میں نے ابجد کے لیے کی بورڈ کی تدوین کرنا چاہی تو میں
الف ==== کو === ج === سے بدلنا چاہ رہا تھا اور
ج ===== کو ==== الف سے
جب میں نے ج کو الف سے بدل دیا اور پھر الف کو جیم سے بدلنا چاہا تو معلوم ہوا کہ کی بورڈ کی تدوین کے لیے بھی وہی کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے
الف کو ایڈٹ کی پوزیشن میں لاکر وہاں ج لکھنا چاہا تو وہاں بھی الف ہی لکھا جا رہا تھا کیونکہ
ج کو تو میں نے پہلے ہی الف سے بدل دیا تھا
اب میرے لیے یہ کام نا ممکن ہو گیا ہے
================================
اس سلسلہ میں تجویز:
۱۔ یہ کہ یا تو کی بورڈ لے آؤٹ کی تدوین کے لیے کی بورڈ کے ساتھ حروف کی لست تصویری شکل میں فراہم ہو اور ڈریگ اینڈ ڈراپ کی مدد سے کی بورڈ کی تدویں ہو
۲۔ یا پھر ابجد کے بلٹ ان کی بورڈ کے ساتھ ساتھ سسٹم میں موجود کی بورڈز کے استعمال کی اجازت بھی ہو