مبارکباد ابو شامل کو چاند سا بیٹا مبارک

اردو محفل کے جانے پہچانے رکن فہد کیہر المعروف ابو شامل کو ننھے منے شامل کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایک اور چاند سا بیٹا عطا فرمایا ہے۔

خداوند پاک سے دعا ہے کہ وہ اس نو مولود کو اپنے ماں باپ کی آنکھوں کا نور اور خوش بختی کی علامت بنائے۔ آمین

فہد بھائی! بہت بہت مبارک ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔۔
فہد کو میری جانب سے بہت مبارک۔۔
اللہ تعالی فہد کے بیٹوں کو نیک اور قابل بنائے اور ان کو ان کے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔
 

محمد نعمان

محفلین
بہت مبارک ہو فہد بھائی۔۔۔۔۔
ماشا اللہ اولاد نرینہ مبارک ہو۔
اللہ کی نعمتوں میں سے نعمت ہے۔
اللہ رب العزت کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کیا کریں کہ شکر کرنے سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
اللہ آپ کی اولاد کو آپ کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ بنا دے۔
اللہ تعالی تمام اہل محفل بالخصوص اور تمام مسلمین کو بالعموم اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
آمین ثم آمین
 

مکی

معطل
ما شاء اللہ..

اللہ نیک اور فرما بردار بنائے..

اب تو آپ خیر سے ابو شاملین ہوگئے ہیں
 

وجی

لائبریرین
ابو شامل صاحب کو بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپ پر اور آپکے خاندان پر رحم کرے اور بچوں کو فرمانبردار بنائے آمین
 

زین

لائبریرین
فہد بھائی بہت بہت بہت مبارک ہو ۔


اللہ پاک نیک اور فرمانبردار بنائے ۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی بہت خوشی ہوئی یہ خبر سن کر۔ بہت بہت مبارک ہو آپکو اور آپ کے اہل خانہ کو۔
شامل کے تو مزے آ گئے ہوں گے کہ جیتا جاگتا کھلونہ مل گیا۔
 

الف عین

لائبریرین
فہد مبارک ہو بہت بہت۔۔ تم کو اور ام شامل کو۔
اللہ اسے اپنی ماں باپ کے لئے وجہِ راحت اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
 

مغزل

محفلین
فہد بھیا دن میں آپ کا برقی مکتوب لوحِ ہاتف پر نظر نواز ہوا، میں اسی وقت سوکے اٹھا تھا یعنی دن کی پہلی خبر یہ خوشخبری تھی۔مالک و مولیٰ ’’ للے ‘‘ کو صحت ، سلامتی ، عمر میں برکت ، سرافرازی اوردینی و اخروی کامیابیاں عطا فرمائے ، ماں باپ کا فرمانبردار اور دین ودنیا کیلے فلاح والابنائے ، آپ کو بشمول سب گھر والوں کے بہت بہت مبارک ہو بڑے مبارک عشرے میں مالک نے آپ کویہ نعمت نصیب فرمائے ۔۔ بھابھی محترمہ کی صحت کیلے دعا گو ہوں ۔۔سردیوں میں موسم میں‌آپ پر مزید ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی کہ بچے اور بھابھی کا بہت بہت خیال رکھیے گا۔۔۔ اللہ تبارک و تعالی بھابھی کوکربلاکے معصومین اور بیماران کے صدقے میں مکمل صحت نصیب فرمائے ۔
سدا خوش رہیئے جناب ۔ میری طرف سے منھ خود ہی میٹھا کرلیجئے گا۔ کہ آ پ سے ملاقاتیں ادھار ہیں مٹھائی بھی سہی ۔۔۔
منے میاں کو پیار، بھابھی کو سلام اور مبارکباد ۔۔ میری طرف سے کہیے گا۔ کہ "" لاباس طہور انشا اللہ "" (غم نہ کرو تم جلد ( طاہر)شفایاب ہوجاؤ گی) ۔۔ حدیث
 

ماوراء

محفلین
بہت مبارک ہو ابو شامل۔ چھوٹو کا نام کیا رکھا ہے؟
BabyBoyCongrats.gif
 
Top