حمیرا عدنان
محفلین
آئی فون کو پسند کرنے والے افراد کو ہوسکتا ہے یہ اچھا نہ لگے مگر سام سنگ کے نئے گلیکسی نوٹ 7 کو اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ فون آئندہ چند روز میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے اب تک کا سب سے متاثر کن اسمارٹ فون تیار کیا ہے۔
اینڈرائیڈ مارش میلو پر کام کرنے والا اسمارٹ فون تین رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور فیچرز کے لحاظ سے کہا جارہا ہے کہ اس نے آئی فون سکس ایس پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس فون کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے بلکہ کچھ ماہرین نے اسے خوبصورت ترین فون کہا ہے تاہم اس کی خاص بات اس میں آئی آر آئی ایس اسکینر ہے جو آنکھوں کی مدد سے فون کو ان لاک کرتا ہے۔
5.7 انچ کواڈ ایچ ڈی سپر امولیڈ اسکرین (2560 x 1440) کے ساتھ اس کا ڈسپلے بہترین ہے جو کہ آئی فون سکس ایس پلس کے مقابلے میں زیادہ واضح رنگ اور برائٹنس پیش کرتا ہے۔
اس فون پر ایچ ڈی آر ویڈیوز کو چلایا جاسکتا ہے جبکہ اس کا ایج ڈسپلے دائیں اور بائیں دونوں جانب موجود ہیں۔
اس فون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سام سنگ نے پہلی بار ریورس ایبل یو ایس بی سی پورٹ کو شامل کیا ہے جبکہ ایس پین اسٹائلوس میں دباﺅ کی حد کو زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔
سام سنگ کا تو دعویٰ ہے کہ آدھے گھنٹے تک اس فون کو پانی میں ڈال کر رکھا جائے تو کچھ نہیں ہوتا جبکہ اس دوران ایس پین کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 820 پراسیسر اور 4 جی بی ریم ہے جو اس کی رفتار کو تیز بناتے ہیں، خاص طور پر تھری ڈی گیمز کھیلنے پر بھی اس کی رفتار اور ویژولز متاثر نہیں ہوتے۔
اس فون کی اسٹوریج 64 جی بی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے اور ہاں معتدل استعمال پر بیٹری کو دو روز تک چلایا جاسکتا ہے۔
اس کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسلز کا ہے جو ایف 1.7 آپرچر لینس کے ساتھ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسلز کا ہے اور دونوں گلیکسی ایس سیون جیسے ہی بہترین ہیں، خاص طور پر کم روشنی میں فوٹوز کے حوالے سے یہ اس وقت سب سے بہتر اسمارٹ فون ہے۔
اس کی قیمت 850 ڈالرز رکھی گئی ہے تاہم پاکستان میں کیا ہوگی وہ متعارف ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا
ماخذ