اب تک کا بہترین سمارٹ فون

ایم اے راجا

محفلین
میں نے بہت سے برانڈز کے سستے اور مہنگے فون استعمال کیئے ہیں مگر تقریبا سوا دوسال پہلے سامسنگ گلیکسی نوٹ تھری خریدا تھا آج تک بہترین چل رہا یے حالانکہ کافی رف یوز کرتا ہوں، بیٹری، کیمرا اور اسپیڈ بہترین ہے۔ اللہ نظر بد سے بتائے، کیونکہ آجکل ایک قلیگ کی نظر میرے فون پر ہے
 
عمدہ جناب۔
میں نے بھی حال ہی میں ایل جی کا جی فور لیا ہے۔ مناسب قیمت میں کافی بہتر فون ہے۔ خصوصاً کیمرہ بہت کمال ہے۔
اب میرا اگلے کچھ ماہ میں ایل جی جی 5 یا ون پلس تھری پر شفٹ ہونے کا امکان ہے.
جن احباب نے ون پلس تھری خریدا ہے وہ ذرا محفل پر ایک ریویو تو کر دیں اس کا تفصیلی.
قیصرانی زیک ابن سعید
 
سوچ تو یہی رہا ہوں، لیکن اچھی کنڈیشن میں کوئی نظر آ گیا تو سیکنڈ ہینڈ بھی لے سکتا ہوں.
جی تھری سیکنڈ ہینڈ ہی لیا تھا. تقریباً دو سال ہو گئے ہیں.
میں ویسے تو ونڈوز فون یوز کرتا ہوں لیکن 10 نے برباد کر دیے ہیں اچھے خاصے فون. اینڈرائڈ میں صرف ایل جی. جی تھری کافی ٹائم سے ہے. سمارٹ فون میں اپنا تجربہ سیکنڈ ہینڈ کا ہے.... نقصان کم ہوتا ہے سوئچ آسانی سے کر سکتے ہیں.
 
زیک

مسافر
اب میرا اگلے کچھ ماہ میں ایل جی جی 5 یا ون پلس تھری پر شفٹ ہونے کا امکان ہے.
جن احباب نے ون پلس تھری خریدا ہے وہ ذرا محفل پر ایک ریویو تو کر دیں اس کا تفصیلی.
قیصرانی زیک ابن سعید
سپیکس اور قیمت کے لحاظ سے اچھا ہے۔ استعمال نہیں کیا اس لئے مزید کہنے سے قاصر ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین

سپیکس اور قیمت کے علاوہ کام کے لیے بھی اچھا ہے۔ ون پلس ون بھی اچھا تھا، ون پلس ٹو نے مزہ نہیں کیا، مگر ون پلس تھری بہترین جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں میں اسے ہی ریکمنڈ کروں گا
 
میں ذاتی طور پر سام سنگ کی نسبت ایل جی کو ترجیح دیتا ہوں۔ :)
ایل جی کی ریسرچ اچھی ہے مگر مارکیٹنگ نہیں
سام سنگ نوٹ 4 آج کل اچھی چوائس ہے
مثلا فون سے کروم کاسٹ یا اسمآرٹ ٹی وی پر کاسٹ ایلجی سے سٹیبل نہیں ہوتی مگر سامسنگ سے بہترین ہے
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
سپیکس اور قیمت کے علاوہ کام کے لیے بھی اچھا ہے۔ ون پلس ون بھی اچھا تھا، ون پلس ٹو نے مزہ نہیں کیا، مگر ون پلس تھری بہترین جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں میں اسے ہی ریکمنڈ کروں گا
ون پلس تھری میں چھ جی بی ریم ہے. کیا نوے فیصد لوگ اس کی آدھی ریم بھی استعمال کر تے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
ون پلس تھری میں چھ جی بی ریم ہے. کیا نوے فیصد لوگ اس کی آدھی ریم بھی استعمال کر تے ہیں
نہیں۔ مگر اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہر ایپ کو کھولنے اور استعمال کرنے کے بعد بند کرنا لازمی نہیں۔ اس طرح ری لوڈ ٹائم بچ جاتا ہے
کواڈ کور پروسیسر کا بھی فائدہ ہے کہ لگ بھگ 40 فیصد زیادہ تیز ہے پچھلے پروسیسر سے، اور چونکہ چار کورز ہیں تو پاور کنزمپشن اور ہیٹنگ وغیرہ کے مسائل سے کم ہی پالا پڑتا ہے
میرے فون میں ایورج میموری کنزمپشن یعنی ریم کا استعمال پچاس فیصد سے کم ہی رہتا ہے
 
Top