arifkarim
معطل
ایپل نے آئی فون کے 2 نئے ماڈل متعارف کرا دیئے ہیں جنھیں کا آئی فون سیون اور سیون پلس کا نام دیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران ایپل کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون کے دونوں ماڈلز پیش کیے اور انہیں اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی فون سیون اور سیون پلس اس وقت دنیا کے سب سے ایڈوانس اسمارٹ فونز ہیں۔
ایپل نے پہلی بار ایسی ڈیوائسز پیش کی ہیں جو واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ سیون پلس میں دو کیمروں کے آپشن کو دیا گیا ہے جن میں سے ایک ہائی ریزولوشن آپٹیکل زوم 2x کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
آئی فون سیون 4۔7 انچ اسکرین جبکہ سیون پلس 5۔5 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔
ایپل نے آئی فون سیون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک کو بھی ختم کردیا ہے اور وائرلیس یا لائٹنگ پورٹ ہیڈفونز کا آپشن رکھا ہے جبکہ ہوم بنٹن پریشر سیسنیٹو رکھا گیا ہے جس میں ٹچ آئی ڈی سنسر بھی موجود ہے۔
آئی فون کے کیمرے کو اپ گریڈ کرتے ہوئے امیج اسٹیبلائزیشن، ایک ایف 1۔8 لینس کو شامل کیا گیا ہے جو پچاس فیصد زیادہ روشنی فراہم کرسکے گا، جبکہ 12 میگا پکسلز کا نیا سنسر 60 فیصد تیز اور 30 فیصد کم بیٹری خرچ کرے گا۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک تیار کیا جانے والا اس کا سب سے بہترین کیمرہ ہے۔
پہلی بار آئی فون میں پانچ رنگوں کو پیش کیا گیا ہے اور اسپیس گرے کو چمکدار سیاہ رنگ اور سادہ بلیک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی فون کی قیمت 649 ڈالرز جبکہ آئی فون پلس کی 749 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
آئی فون سیون اور سیون پلس میں نئی اور پہلے سے تیز چپ اے ٹین کو شامل کیا گیا ہے اور اس کی رفتار اے نائن چپ کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تیز ہے۔
جبکہ دنیا کی مقبول ترین گیم سپر ماریو نے پہلی بار اسمارٹ فون میں ڈیبیو کے لیے ایپل کے آئی او ایس کا پلیٹ فارم اپنایا ہے۔
ایونٹ کے دوران ٹم کک نے بتایا کہ اب تک ایک ارب سے زیادہ آئی فونز فروخت ہوچکے ہیں، جبکہ انہوں نے آئی او ایس ٹین کو بھی متعارف کرایا۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں سری کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ایپل میوزک کو صارفین کے استعمال کے لیے سادہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ہوم کٹ ایپ گھروں میں استعمال ہونے والے اسمارٹ اپلائنسز کے لیے پیش کیا گیا، ایپل نے ایپل نیوز کے نام سے بھی ایک نیا سبسکرائپشن فیچر پیش کیا جبکہ ایپل میپس کو بھی بہتر بنانے کا دعویٰ کیا۔
یہ نیا آپریٹنگ سسٹم آئی فون سیون، آئی فون سکس، سکس پلس، آئی فون فائیو ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو سی، آئی پیڈ ائیر ٹو، آئی پیڈ ائیر، آئی پیڈ فور، آئی پیڈ منی تھری، آئی پیڈ منی ٹو، آئی پوڈ ٹچ وغیرہ پر کام کرسکے گا، تاہم آئی فون، آئی ٹو یا تھری اور آئی پیڈ منی میں اسے انسٹال نہیں کیا جاسکتا۔
ایپل واچ ٹو
ایونٹ کے دوران ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ بھی متعارف کرائی جسے پانی میں تیرنے، سرفنگ کے دوران پہنا جاسکتا ہے اور پچاس میٹر تک گہرائی میں بھی اسے نقصان نہیں ہوسکتا، جبکہ اس کے لیے پہلے سے تیز چپ ایس ٹو کو شامل کیا گیا ہے۔
اس ڈیوائس کا ڈسپلے پہلے سے زیادہ برائٹ بلکہ کسی بھی ایپل ڈیوائس سے زیادہ برائٹ ہے اور سورج کی روشنی میں صاف نظر آتا ہے۔
اس ڈیوائس یں جی پی ایس کو رکھا گیا ہے جو اسپورٹس ٹریکنگ میں مدد دیتا ہے۔
ایپل نے ایپل واچ کے لیے پوکیمون گو ایپ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا جو سال کے آخر تک سامنے آئے گی، جبکہ صارفین اسٹین لیس اسٹیل کی بجائے سرامکس سے بنی گھڑی بھی خرید سکتے ہیں جو چار گنا زیادہ مضبوط ہوگی۔
ایپل واچ ٹو کی قیمت 369 ڈالرز رکھی گئی ہے جو 16 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی، جبکہ ایپل واچ ون بھی فروخت کے لیے دستیاب رہے گی جس کی قیمت 269 ڈالرز ہوگی۔
ماخذ
نوٹ: اینڈروئیڈ اور آئی فون کے اکھاڑے سے بچنے کیلئے عنوان میں بہترین موبائل فون سے بہترین آئی فون کی تبدیلی کر دی ہے۔