اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ابھی تو بندہ ہے۔ اب جوجو ‘نے‘ آنا ہے۔
کیا تم بھی اسی پنجابی طریقے سے بولتی ہو؟ پنجاب سے باہر کہا جاتا ہے“ کس کو آنا ہے“

خوش آمدید استادِ من
شما کیجیئے استادِ محترم میرے خط لکھنے کے دوران ہی آپ کا خط آگیا ۔۔
مجھے پنجابی نہیں آتی ۔ اور پنجابی ہی کیا مجھے تو اردو بھی نہیں آتی۔ ہم پشتو میں کہتے ہیں: سوک رازی؟ جس کا مطلب ہے کون آرہا ہے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
کل شام سے آج 2 بجے تک بہت گرمی اور حبس تھا۔ مگر اب لگ رہا ہے کہ بارش ہونی والی ہے ۔ گہرے بادل چھاگئے ہیں ۔ اندھیرا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں

سوات کے موسم کی ایک یہ بھی خوبی ہے کہ 5-6 دن اگر گرمی ہو تو 7ویں دن بارش ہو جاتی ہے۔اور موسم 36 کھنٹوں تک کے لئے انتہائی خوشگوار ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ایک پشتو کہاوت ہے سوات کے بارے میں۔ کہ سوات میں مطلق بارش ہی جاڑا ہے
چلیں شمشاد بھائی جب بھی گرمی لگے ٹکٹ کٹا کر پہنچ جائیں جو جو کے پاس
 
" آپ یوں فاصلوں سے گزرتے رہے " ۔ میں ابھی لتا کا یہ مشہور پرانا گیت سن رہا ہوں ۔ امی جان کے ساتھ ۔ اور اب ہمارے یہاں شام کی چائے کا وقت آن پہنچا ہے ۔

اب فرزوق ۔
 
بہت عمدہ گانا ہے شمیل ہے ، اپ لوڈ کرنے کا ارادہ ہے کیا ۔ چائے بھی اکیلے اکیلے پی رہے ہو ۔

اب قیصرانی
 
محب بھائی : میرا ارادہ ہے کہ میں اپنا ہر پسندیدہ گیت اپ لوڈ کروں ۔ یہ بھی کر دیتا ہوں ۔ آج ہی میں ۔ لیکن اس کی بیٹ ریٹ کم کر کے ہی اپ لوڈ کر پاوں گا ۔ ہم چائے اکیلے نہیں پیا کرتے ۔ 10 لوگ ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ۔ ابھی بھی دو کیتلیاں دم دی گئي ہیں ۔ اور بسکٹ ، برگر وغیرہ تھالیوں میں رکھے جا رہے ہیں ۔:D

اب آپ ہی بتائیں کہ یہ شاید چائے کی دعوت ہے ؟ :shock: جو روزانہ ہی ہوا کرتی ہے ۔

اب محب بھائي
 

شمشاد

لائبریرین
چائے تو میں بھی پی رہا ہوں لیکن صرف چائے اور وہ بھی کالی :(

ابھی ماورا کا نام نظر آیا ہے ، وہی آ جائے،

رضوان بھائی آبِ گم کا بھی چکر لگا لیجیے گا۔
 
آنا ہی تھا نظر اور آ ہی گیا نظر ماورا کا نام ۔ ویسے تو آج شمشاد کا دن ہے مگر پھر ماورا کو بلا لیتا ہوں کہ گلا نہ رہے کوئی
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں تمہارا نام کیوں نظر نہیں آئے گا؟ لیکن کیا ہے کہ تم اکثر سلیمانی ٹوپی پہنے رکھتی ہو تو نظر کیسے آئے؟

اب محب بھائی کی باری ہے۔
 

ماوراء

محفلین
~~
گلہ مجھے کسی سے نہیں ہوتا۔ بس اپنے آپ سے بہت ہیں۔ :(

شمشاد بھائی، سچی سے میں تو عرصہ دراز سے خفیہ نہیں ہوئی۔ :(


اب اس کی باری ہے۔ جو سبز کلر میں ہے۔
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ کیا سبز نارنجی کی بات ہو رہی ہے؟ میں‌کلر بلائنڈ ہوں‌:( مجھے چڑا رہے ہیں‌کیا؟
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
قیصرانی، کیا آپ کو واقعی رنگ دکھائی نہیں دیتے؟ :?

اب نارنجی رنگ ہی آئے گا۔
~~
 

شمشاد

لائبریرین
تو اچھی بات ہے ناں کہ مخفی نہیں ہوتی۔
اب تو خیر تمہارا نام نظر آ رہا ہے، تو پھر آ جاؤ تم ہی۔
 

ماوراء

محفلین
~~
جب مجھے بھول جاتا ہے کہ میں محفل پر بھی آن لائن تھی تو پھر آپ کو میرا نام نظر نہیں آتا۔
اب ہرے رنگ والے تیار ہو جائیں۔ بہت جلد دھماکہ ہونے والا ہے۔ :p

اب قیصرانی۔
~~
 

زیک

مسافر
دھماکے کی افواہ سن کر دوڑا آیا کہ کہیں محفل ہی نہ اڑ جائے۔ اب ماوراء یا مختلف علاقوں کے نمائندے جو آن‌لائن ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ماوراء میں آگیا۔ ہرے رنگ والوں‌میں‌کیا میں‌بھی شامل ہوں؟ ہرے اور پیلے رنگ مکس اپ کرنا میرا مسئلہ ہے :( اور دھماکہ کون کر رہا ہے اور کہاں‌ہو رہا ہے؟
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top