اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کچھ اراکین کے اصرار پر آنے والا کون 4؟ کی بجائے “اب کس نے آنا ہے؟“ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

آنے والا کون میں اگر آنے والی ہو تو :wink: ، اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عنوان تبدیل کیا گیا ہے۔

اب آتے ہیں محب۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ہوں نا، مجھے بلائیں، لیکن اب نہ آپ ہیں، نہ شگفتہ صاحبہ اور نہ ہی ماہرِ رس ملائی۔

اور رضوان تو ابھی بھی ٹوکری برداروں میں ہوں گے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
کب جا رہے ہیں مکہ؟

میں تو جمعرات کو آپ کو اور شمیل کو بلانے والا تھا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
آج جارہے ہیں میں اور شمیل دونوں
میں تو کوشش میں ہوں کے تین بجے والی فلائیٹ پکڑ لوں
شمیل شاید 5 بجے روانہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
تو اکٹھے ہی کیوں نہیں روانہ ہوتے، ساتھ بھی رہے گا دونوں کا۔

یہ لیں ابھی جیہ کو یاد کیا، ابھی حاضر، اس کو کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کو یاد کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔
میں تو کہتا ہوں کہ پلے سے پیسے دے کر آؤ گی، ہم اور ہماری محفل ہیں ہی ایسے :wink:
 

جیہ

لائبریرین
پہ زان پوہ نہ شم دلتی بیا راغلمہ


ہم مانتے ہیں۔ دل و جان سے مانتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ آج تمہارے علاقے میں کتنی گرمی ہے؟

یہاں تو کل کی نسبت کچھ کم ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی تو بندہ ہے۔ اب جوجو ‘نے‘ آنا ہے۔
کیا تم بھی اسی پنجابی طریقے سے بولتی ہو؟ پنجاب سے باہر کہا جاتا ہے“ کس کو آنا ہے“
 

جیہ

لائبریرین
کل شام سے آج 2 بجے تک بہت گرمی اور حبس تھا۔ مگر اب لگ رہا ہے کہ بارش ہونی والی ہے ۔ گہرے بادل چھاگئے ہیں ۔ اندھیرا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں

سوات کے موسم کی ایک یہ بھی خوبی ہے کہ 5-6 دن اگر گرمی ہو تو 7ویں دن بارش ہو جاتی ہے۔اور موسم 36 کھنٹوں تک کے لئے انتہائی خوشگوار ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ایک پشتو کہاوت ہے سوات کے بارے میں۔ کہ سوات میں مطلق بارش ہی جاڑا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top