اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
پھر تو وہ دوسری منزل ہو گئی۔

شاہ جی لگتا ہے آج باس کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔
السلام علیکم
آج بہت غصے میں ہیں باس
اور وجہ بھی پتہ نہیں ہے
اب جو جو نیں تو سارہ(لال غلاب)

ضرور کام میں ڈنڈی ماری ہوگی آپ نے جب ہے غصے میں ہیں باس۔۔۔ :wink:
لال گلاب تو میں اُدھر ہوں ۔۔۔۔ادھر سارہ ہی ٹھیک ہے۔۔۔۔ :p
 
بہت دنوں کے بعد

السلام علیکم
کم از کم دو ماہ کے بعد واپس آیا ہوں اور دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ماشاءاللہ گلستان میں بہت کچھ نیا نیا سا ہے ۔

بہت سے نئے نام ۔ بہت سی نئی باتیں ماشاء اللہ نظر آرہی ہیں ۔ تمام نئے آنے والوں کو میرا سلام اور خوش آمدید اور ہاں اردو سنٹر کا مسئلہ کچھ خراب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے میں نے خود پارک کیا ہوا ہے ۔ میرا ڈاٹ کام کا نام کسی نے چرا لیا تھا (ایکسپائر ہونے کے فورا بعد بیک آرڈر کے ذریعے جس کی وجہ سے میں نے فی الوقت اسے پارک کیا ہوا ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہ ہو)۔ باقی باتیں پھر کروں گا فی الحال کی بورڈ کا استعمال کرنا پھر سے سیکھ لوں کیوں کہ اتنے دن تک اردو ٹائپ نہ کرنے کی وجہ سے عجیب عجیب سا لگ رہا ہے ۔

ماورا ۔ جویریہ ۔ نبیل ۔ ذکریا ۔ شمیل ۔ جناب اعجاز عبید اور سب ساتھیوں کو میرا سلام قبول ہو ۔ ۔

آپ سب کا اپنا فیصل
 
فیصل بھائي

آپ پر سلامتی ہو ۔

آپ اتنا عرصہ کہاں رہ گئے تھے ۔ ہم نے آپ کو بہت یاد کیا ۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ روزانہ ہی آنے کا وعدہ کریں ۔ امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے ۔
 
میں کہاں پہ کھو گیا تھا

ارے میں کہاں تھا یہیں تو تھا بس ذرا آوارہ گردی کو نکلا ہوا تھا ۔ سعودیہ ۔ سوڈان ۔ عمان اور دبئی ۔ سیر سپاٹا کرکے واپسی اور کیا ۔ اور روز آنے کا وعدہ کیوں کروں کیا میں جانے سے پہلے کسی کو بتا کر نہیں گیا تھا ۔ ۔؟ اور اس دوران بھی جب بھی موقع ملا میں نے اپنا آنا اور کچھ کہ کرجانا بند نہیں کیا ۔ ویسے بھی اپنے گھر میں وعدے نہیں کیے جاتے عمل سے بات ہوتی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
فیصل بھائی واپسی مبارک
آپ نے بہت کچھ نیا دیکھا ہو گا اپنی غیر حاضری کے بعد،

اور جیہ اگر آثار قدیمہ کا ذکر کرو تو اس میں اپنا ذکر ہرگز نہ بھولنا :wink:
 
تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
فیصل بھائی واپسی مبارک
آپ نے بہت کچھ نیا دیکھا ہو گا اپنی غیر حاضری کے بعد،

اور جیہ اگر آثار قدیمہ کا ذکر کرو تو اس میں اپنا ذکر ہرگز نہ بھولنا :wink:
:lol:
جیہ شمشاد بھائی آخر آپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑے ہیں
مجال ہے جو کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیا ہو
 
جیہ

لائبریرین
میں ان کی لاڈلی جو ہوں۔۔۔ ان کو حق ہے۔ آہ کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے۔ جاؤ جاکر تھانہ سنبھالیں :lol:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت دنوں کے بعد

فیصل عظیم نے کہا:
السلام علیکم
کم از کم دو ماہ کے بعد واپس آیا ہوں اور دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ماشاءاللہ گلستان میں بہت کچھ نیا نیا سا ہے ۔

بہت سے نئے نام ۔ بہت سی نئی باتیں ماشاء اللہ نظر آرہی ہیں ۔ تمام نئے آنے والوں کو میرا سلام اور خوش آمدید اور ہاں اردو سنٹر کا مسئلہ کچھ خراب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے میں نے خود پارک کیا ہوا ہے ۔ میرا ڈاٹ کام کا نام کسی نے چرا لیا تھا (ایکسپائر ہونے کے فورا بعد بیک آرڈر کے ذریعے جس کی وجہ سے میں نے فی الوقت اسے پارک کیا ہوا ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہ ہو)۔ باقی باتیں پھر کروں گا فی الحال کی بورڈ کا استعمال کرنا پھر سے سیکھ لوں کیوں کہ اتنے دن تک اردو ٹائپ نہ کرنے کی وجہ سے عجیب عجیب سا لگ رہا ہے ۔

ماورا ۔ جویریہ ۔ نبیل ۔ ذکریا ۔ شمیل ۔ جناب اعجاز عبید اور سب ساتھیوں کو میرا سلام قبول ہو ۔ ۔

آپ سب کا اپنا فیصل

السلام علیکم فیصل بھائی

بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے آپ کو واپس دیکھ کر۔ آپ کی کمی بہت محسوس کی بالخصوص الیکشن میں ۔ آپ کی غیر موجودگی میں آپکا اسلوب تک ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ الیکشن ملتوی کرتے کرتے بالآخر مارشل لاء لگوا ڈالا۔ لیکن آپ نہیں آئے ۔ مریضانِ مطب عرصہ ہوا جاں کنی کے عالم میں ہیں :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ سے کس نے کہا تھا کہ تکیے میں پتے بھریں، روئی نہیں تو ان چڑیوں کے پر ہی بھر لیتے جنہیں آپ بغیر ڈکار کے ڈکار گئے۔

کیوں جیہ ٹھیک ہے ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
فیصل بھائی واپسی مبارک
آپ نے بہت کچھ نیا دیکھا ہو گا اپنی غیر حاضری کے بعد،

اور جیہ اگر آثار قدیمہ کا ذکر کرو تو اس میں اپنا ذکر ہرگز نہ بھولنا :wink:
:lol:
جیہ شمشاد بھائی آخر آپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑے ہیں
مجال ہے جو کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیا ہو

تو ہاتھ دھو کر ہی پڑا ہوں ناں، اس سے کپڑے تو خراب نہیں ہوتے، آپ کی طرح تھوڑا ہی ہوں کہ گندے مندے ہاتھوں سے ہی علیک سلیک شروع کر دیتے ہیں، بعد میں سرف ایکسیل سے بھی داغ دھبے دور نہیں ہوتے۔
:wink: :wink: :wink:
 
آدب عرض ہوں!
اس تھریڈ کو پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں‌(شاید نظر کی کچھ کمی کی وجہ سے۔ ۔۔۔۔)
مگر دیکھ کر مجھے بہت دُکھ ہوا اور ایک قسم کی پریشانی بھی! اب وہ کس نمبر والی قسم ہے، تو عرض یہ ہے کہ پریشانیوں کے کتنے قسم ہے یہ کوئی جانتا ! خیر پریشانی پھر بھی پریشانی ہی ہے۔
کیونکہ پریشانی سے ہی تو دوسری پریشانی جنم لیتی ہے۔ اور اگر زیادہ جنم لیں تو پھر آپ کو بھبود آبادی کے سینٹر سے مشورہ کرنا پڑے گا۔
میری ایسی ایسی پریشانیاں دیکھ کر بہت سارے لوگ خود پریشان ہوجاتے ہیں۔ مگر امید کہ آپ پریشان نہیں ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں اسے نظر کی کمی تو نہیں البتہ وقت کی کمی سے تعبیر کروں گا اور دوسری بات کہ مشکلوں اور پریشانیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے، وہ آپ نے سنا تو ہو گا ہی : مشکلیں مجھ پہ اتنی پڑیں کہ آساں ہو گئیں۔

آتے رہیے، انشاء اللہ ساری پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top