اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ہاں واقعی بہت کم ہی دوست آج نظر آرہے ہیں اور آپ بھی چاند کی طرح بادلوں کی اوٹ میں بار بار چُھپ جاتے ہیں ۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
حاضر بھائی، وکی پر کام ہو رہا ہے اس لیے میں‌محفل کو مناسب وقت نہیں دے پارہا۔ ہیں شمشاد بھائی، یہ ظفری مجھے بلا کر خود کہاں چلا گیا؟
باتونی ہاتھی
 

جیہ

لائبریرین
غائب کہاں۔ یہیں تو ہوں۔ بیچ میں کھانے کا وقفہ تھا۔ مگر اس وقت آپ غائب ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
دال چاول لسی کے ساتھ

باتونی ہاتھی وکی پر مصروف ہیں۔ ان کو تکلیف نہیں دیتی۔ سارہ خان کو ہی دعوت ہے کہ قدم رنجہ فرمائیں
 

سارہ خان

محفلین
دعوت کا شکریہ جیہ۔۔۔۔۔۔حاضرین محفل کو السلام علیکم ۔۔۔ :)
چاول اور لسی سے تو میں نے بھی لنچ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔لیکن دال نہیں ۔۔۔۔۔ہمارے ہاں دال ہمیشہ رات کے کھانے میں بنتی ہے ۔۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام سارہ۔

شاید رات کو دال کھانے وجہ یہ ہو کہ آپ کی دال نہیں گلتی ہوگی دن کو :wink:

باتونی ہاتھی اب بھی جایئں
 

رضوان

محفلین
آموں کے موسم میں دوپہر کو کوئی شخص دال کا نام لے تو اس کے خلاف کفرانِ نعمت کا فتویٰ تو لیا جا سکتا ہے۔
ویسے بھی دوپہر میں دال کھا کر سارا دن بندہ دنیا کی بے ثباتی پر متفکر ہی رہتا ہے۔
کیوں سارہ؟
 

سارہ خان

محفلین
:p شاید امی کی بھی آپ کی طرح یہی لاجک ہو ۔۔۔جو کبھی دن میں دال نہیں پکاتیں۔۔۔ :p ۔۔۔۔۔
جیہ آپ اس دال کی بات تو نہیں کر رہیں جس کو گلانے کے لیے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
سارہ۔۔۔۔ آپ کے اوتار (نمائندہ تصویر) نے گمراہ کیا تھا مجھے، جس میں ایک بچی چوسنی منہ میں لئے معصوم سی نظروں سے مجھے دیکھ رہی ہے۔


رضوان بھائی یہاں بھی تو تشریف لایئں۔ بے شک آپ خود نہ آیئں
 

تیلے شاہ

محفلین
رضوان نے کہا:
آموں کے موسم میں دوپہر کو کوئی شخص دال کا نام لے تو اس کے خلاف کفرانِ نعمت کا فتویٰ تو لیا جا سکتا ہے۔
ویسے بھی دوپہر میں دال کھا کر سارا دن بندہ دنیا کی بے ثباتی پر متفکر ہی رہتا ہے۔
کیوں سارہ؟
:lol:
رضوان بھائی کیا حال احوال ہیں کہاں رہے اتنے دن
 

رضوان

محفلین
تیلے شاہ گھوم پھر کر آپ کے آنے کی راہ ہموار کر رہا تھا بلکہ عوام کو آپ کی واپسی کے لیے رضامند کر رہا تھا۔ شکر ہے کہ سب امن امان ہوگیا اب آپ حسبِ منشا تشریف لائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ، جیہ اور رضوان آپ تینوں کی دال میں کچھ کالا کالا ہے،

شاہ جی تو دال کے قریب بھی نہیں جاتے تو یہ کیا کہیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top