اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

F@rzana

محفلین
کیوں؟
آخر کیوں؟؟؟
میں کیوں مایوس کر رہی ہوں آپ لوگوں کو :shock:
جیسے ہی وقت ملتا ہے ایک چکر لگالیتی ہوں :cry:

آج تو طبیعت بھی بہت خراب ہے کل کا پورا دن اسپتال میں گزارا، دواؤں کی غنودگی سے ذرا ہوش آیا تو فورا محفل کو یاد کر لیا اور محفل مجھ سے شاکی ہے :cry: :cry: :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
جس گستاخ نے یہ کہنے کی جرات کی ہے وہ ہمارے تھانے میں حاضر ہو تا کہ ہم اس کو ڈرائینگ روم کی سیر کروا سکیں۔

اب وہی جس نے کہا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیں دھڑا دھڑ جواب تو دیے جا رہی ہیں، اور کیا جلدی ہو گی۔
اگر ہمارے بس میں ہوتا تو شروع میں ہی “ آبِ گُم “ آپ کو پکڑا دیتے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
کیوں؟
آخر کیوں؟؟؟
میں کیوں مایوس کر رہی ہوں آپ لوگوں کو :shock:
جیسے ہی وقت ملتا ہے ایک چکر لگالیتی ہوں :cry:

آج تو طبیعت بھی بہت خراب ہے کل کا پورا دن اسپتال میں گزارا، دواؤں کی غنودگی سے ذرا ہوش آیا تو فورا محفل کو یاد کر لیا اور محفل مجھ سے شاکی ہے :cry: :cry: :cry:
اوہ فرزانہ، کیا ہوا ہے؟ طبعیت کیسے ہے اب؟ کچھ بتائیں‌نا تفصیل سے؟
قیصرانی
 
رضوان

محفلین
فرزانہ شکوہ تو نہیں آپ سے۔۔۔۔
جلدی اس تناظر میں کہ کافی پیغامات آپ کی طرف سے کھٹا کھٹ اکھٹے آئے۔ یعنی سُرعت سے
 
شمشاد

لائبریرین
حکیم صاحب تو موجود ہی ہیں محفل میں اب ڈاکٹر صاحب بھی آ گئے ہیں، پرچی لیتے جائیں اور ایک طرف ہو کر بینچ پر بیٹھتے جائیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ رضوان، ابھی دیکھتا ہوں۔

اور اس وقت تو خاصی رونق ہے دائیں طرف، کس کو دعوت دوں اور کس کو نہ دوں، چلیں کوئی بھی آ جائے جو کرکٹ پر تھوڑا تبصرہ کر جائے۔ میچ کا فیصلہ ہو گا کہ برابری پر ختم ہو گا۔
 
آج فرزانہ سے کسی نے کچھ نہیں کہنا ہے واقعی فرزانہ کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز ہے ۔

فرزانہ بہت خوشی ہوئی ہے کہ پھر سے قدم رنجہ کیا ہے اور اپنے دلچسپ پیغامات سے محفل کو رونق بخشی ۔
 
ر‌ضوان بھائي : اللہ کا کرم ہے ۔ آپ صحیح کہ رہے ہیں کہ شمیل نامہ کچھ سست سا چل رہا ہے ۔ میں اس کے لیے دلچسپ سی خبریں ٹھونڈ رہا تھا ۔ جو کل سے شا‏ئع کروں گا ۔

مجھے خوشی ہے کہ آپ میرا شمیل نامہ پسند کرتے ہیں ۔ مجھے تو کچھ دنوں سے اس سوچ میں تھا کہ شاید یہ ایک غیر دلچسپ سی ڈور شروع کی ہے میں نے ۔

میری اس ڈور کے سلسلے میں بہت کم رائے سامنے آئی ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، شمیل نامہ کو پڑھنے والے بہت ہیں، مگر رائے دینے کے لیے دھاگہ ڈھونڈنا، اور پھر رائے دینا بہت مشکل لگتا ہے :) آپ دیکھ لیں کہ کتنے مناظر ہیں اور کتنے جوابات :)
قیصرانی
 
قیصرانی بھائي : ہاں ، یہ تو میں نے ابھی دیکھا ہے ۔ :D

چلیں اسی خوشی میں آج مٹی سے سونا بنانے والے بیکٹیریا اور ایک طالب علم کے لیے ٹاپ ٹین میک ایپلیکیشن کے بارے میں خبر لگاتا ہوں ۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، اسی خوشی میں چند کروڑ‌بیکٹیریا بھی میرے ای میل ایڈریس پر بھیج دیں بطور اٹیچمنٹ کے :lol:
ابھی محب بھائی اگر حاضری لگائیں تو مزہ آئے
قیصرانی
 
رضوان

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
ر‌ضوان بھائي : اللہ کا کرم ہے ۔ آپ صحیح کہ رہے ہیں کہ شمیل نامہ کچھ سست سا چل رہا ہے ۔ میں اس کے لیے دلچسپ سی خبریں ٹھونڈ رہا تھا ۔ جو کل سے شا‏ئع کروں گا ۔

مجھے خوشی ہے کہ آپ میرا شمیل نامہ پسند کرتے ہیں ۔ مجھے تو کچھ دنوں سے اس سوچ میں تھا کہ شاید یہ ایک غیر دلچسپ سی ڈور شروع کی ہے میں نے ۔

میری اس ڈور کے سلسلے میں بہت کم رائے سامنے آئی ہیں ۔
نہیں بھائی بہت دلچسپ اور معلومات افزا سلسلہ ہے لیکن تبصرہ کرنے میں کیونکہ کہ لوگ کم ہی تکلیف گوارہ کرتے ہیں اس لیے آپ اپنا کام کیے جائیں۔
کیوں زکریا آپ کا کیا خیال ہے؟
 
لو قیصرانی تم نے یاد کیا تو چلے آئے ہم۔

شمیل تمہارا شمیل نامہ بہت دلچسپ ہے اسے جاری رکھو اور بے فکر رہو وہ اچھی چیز ہے اور کام کی بھی۔ دیکھومیں بھی تو محفل کی سرگزشت لکھ رہا ہوں تم نے کتنے جواب دیے وہاں :wink:

ہو سکتا ہے آج لوگ کم دیکھیں مگر نئے آنیوالے صحیح قدردان نکلیں۔

اب رضوان
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top