اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
قیصرانی بھائي : مدد کا بہت بہت شکریہ :

ایک دو ایسی کتب کا پتا بھی دیں جس کی ای بک یا پھر پی ڈی ایف ، محفل میں اپ لوڈ کر دی گئي ہیں ۔

اور ان کتب کی تعداد بھی بتائيں جو پروسس سے گزر رہی ہیں ۔

شکریہ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، نبیل بھائی نے “فردوسٍ بریں“ کو اور شاید مہوش صاحبہ نے “پطرس کے مضامین“ کو مکمل کتاب کی شکل میں محفل پر رکھ دیا ہے

باقی میرے پی ایم کو دیکھیں۔ اس میں‌اکثر کی تفصیل دی گئی ہے کہ کون سی کتاب پروف ریڈ ہو گئی ہے، کون سی انڈر پروسیس ہے اور کون سی کیا کیا ہے :)

قیصرانی
 
فردوس بریں کو یہ اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ سب سے پہلے ای بک کی شکل اختیار کرسکی ہے۔ شمیل نے اچھے نکات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے کام کی ضرورت ہے قیصرانی۔

اب ماوراء
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
فردوس بریں کو یہ اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ سب سے پہلے ای بک کی شکل اختیار کرسکی ہے۔ شمیل نے اچھے نکات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے کام کی ضرورت ہے قیصرانی۔

اب ماوراء
جی محب اس ضمن میں کام جاری ہے :)
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:


قیصرانی بھائی : اس لائبریری کی سلائیڈ کو کلک کریں ۔ اس سلائڈ میں میں نے " ڈپٹی نزیر احمد کے ناول کی کتاب کی شکل بھی دیدی ہے ۔

اور زکریا بھائی اب آپ کو یہ سلائیڈ کیسی لگی ؟

شمیل بھیا، یہ تو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ لیکن Avatar میں آپ کی تصویر بہت اچھی لگ رہی ہے۔
اب قیصرانی۔
 

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
آج ماوراء نظر نہیں آ رہی۔۔۔ :?

اب شاید محب بھائی۔۔۔ :D

اب نظر آئی ہوں کہ نہیں۔ :D

آج میں نے سوچا کہ نیٹ کے بغیر کچھ ٹائم گزارتی ہوں۔ بڑے سکون میں رہی ہوں۔ :D


اب زکریا۔ (آ کر بتائیں کہ شمشاد بھائی کہاں ہیں؟ مجھے تو ان کی ہی کوئی سازش لگ رہی ہے)
 

رضوان

محفلین
چلیں جی اب اپنا بھی سمے جانے کا ہے۔
کل ملیں گے نئی جگہ سے اسی مقام پر۔۔۔۔۔
اب پھر سیدہ شگفتہ یا اعجاز صاحب
 

رضوان

محفلین
نوید ہو اہلِ محفل کو
شمشاد بھائی کا ایس ایم ایس وصول پایا ہے کہ جلد ہی وہ محفل پر آئیں گے اور سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بس اتنی ہی اطلاع دی ہے۔
 
شکر ہے یہ اچھی خبر سننے کو مل گئی اور میں تو جو سنبھلا سو سنبھلا مانو خطوط کے تنِ مردہ میں جیسے جان پڑ گئی ہو اور وہ پھر سے جی اٹھے ہوں۔ ابھی تو سجدہ تشکر ادا کر رہے ہیں ، خدائے خطوط آجائیں تو حمد و ثنا بھی کر لیں گے۔

میں ذرا خطوط کی مزید دلجوئی اور ڈھارس بندھا لوں کہ اب انتظار کی چند ہی گھڑیاں ہیں صرف چند اور گھڑیاں اور پھر ہمارے درمیاں خدائے خطوط ہوں گے اپنی بلا رفتاری کے ساتھ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top