اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب صبر تو کیا ہوتا

استاد محترم نے مجھے بلایا تھا
میرا نیٹ سلو ہے۔ جتنے دیر میں پیج کھل رہا تھا
آپ نے دخل دے دیا استاد اور شاگردہ کے بیچ میں
 

جیہ

لائبریرین
اچھا کیا ڈاکٹر صاحب کہ آگئے
مگر یہاں کوئ مریض نہیں

خیر آپ مایوس نہ ہو

اور ہاں پانی اتر گیا کہ نہیں آپ کے ہاں؟؟
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام شگفتہ بہن

اللہ کے کرم سے اب اچھی ہو رہی ہوں۔

کل ہی ٹیسٹ کرائے تھے۔ اب بھی ویڈال میں + کے نشان ہیں ۔ مطلب اب بھی 100 ٹھیک نہیں ہوں۔ مگر اچھا محسوس کر رہی ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ بھلا کرے آپ کا کہ ویڈال کا نام لے دیا میں یہی پوچھنا بھی چاہ رہی تھی۔ اچھا یہ بتائیں کہ کیا ٹائفیڈاٹ ٹیسٹ تجویز کیا ڈاکٹر نے آپ کے لئے ؟ یہ ویڈال کے مقابلے میں ایک نئی اور بہتر تیکنیک ہے اور اس میں ایکیوریسی بھی ملتی ہے ۔ ویسے ویڈال میں کچھ نہ کچھ + نشانات کا رہنا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے :) البتہ زیادہ نہیں ہونے چاہییں !
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
قیصرانی صاحب صبر تو کیا ہوتا

استاد محترم نے مجھے بلایا تھا
میرا نیٹ سلو ہے۔ جتنے دیر میں پیج کھل رہا تھا
آپ نے دخل دے دیا استاد اور شاگردہ کے بیچ میں
سوری۔ اصل میں میں نے پوسٹ کیا تو پتہ چلا کہ استادٍ محترم کا پیغام آچکا تھا :(

ویڈال کو منفی ہونے میں وقت تو لگے گا (ایک اور دخل در معقولات :D )
 

الف عین

لائبریرین
میں آ گیا اور میرا تبصرہ۔۔۔ قیصرانی اور صبر کے ساتھ تبصرہ میں بھی ص ہے، ہر بات پر صاد کرنے کی ان کی عادت، بہت خوب، بہت عمدہ۔ یہ بلا تبصرہ بھی تبصرہ ہی ہے۔
اب کیا جاوید اقبال یہاں آئیں گے اپنے تبصرے کے ساتھ۔
 
دوستوں ، میرا بلاگ تیار کر دیا گيا ہے ۔

اس سلسلے میں میں " پردیسی بھائي " کا بہت بہت شکر گزار ہوں ۔ کہ انہوں نے میرے پیسندیدہ بلاگ کو نا صرف اردو کے لیے کمپیٹیبل بھی کر دیا ۔ اور یہ کام انہوں نے صرف پلک جھپکتے ہی کر ڈالا ۔

دوستوں اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟

میرے بلاگ کا عکس ۔۔۔۔۔۔۔
236990874_d19c584520_o.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top