سارہ خان نے کہا:
شکریہ جیہ ۔۔
۔۔ میں بالکل ٹھیک ۔۔ بس کچھ مصروفیت ہے آجکل آنے اس لئے کم کم آتی ہوں ۔۔
آپ سنائے کیا حال ہیں ۔۔۔۔ سردیاں کیسی گزر رہی ہیں ۔۔۔
ہم کراچی والوں کا تو تھوڑٰ سی سردی میں برا حال ہوجاتا ہے ۔
۔ آپ لوگ اتنی سردی کیسے برداشت کر لیتے ہو ۔۔۔
ہم لوگ گھر کے اندر بغیر سوئیٹر کے پھرتے ہیں ، نو کوٹ ، نو سوئیٹر
آج میں باہر نکلنے کو ہی تھی کوٹ ، گلوز، ٹوپی پہنکر تو عین اسی وقت میٹر ریڈئنگ والا بندہ آیا،
مجھے دیکھکر ہسننے لگا اور پوچھا کہ آپ کہیں باہر سے اندر کو آئی ہیں یا باہر جارہی ہیں ۔
میں نے کہا یہ چابی میرے ہاتھ میں بھئی میں باہر نکل ہی رہی تھی کہ تم آگئے ہو ۔
کہنے لگا مجھے بھی یہ دیکھکر ہنسسی آگئی کہ آپ گھر کے اندر ہی کوٹ ٹوپی پہن کے پھر رہی ہیں
گھر اتنے گرم ہوتے ہیں کہ کچھ گھر میں پہننے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی مطلب سوئیٹر ،جمپر وغیرہ ۔