السلام وعلیکم ! شمشاد بھائی ۔۔ کیسے ہیں آپ ۔۔۔ اور سب کہاں ہیں ۔۔ ؟ اور یہ محب اور قیصرانی کہاں کھسک لیئے ۔۔۔ ارے ان کو کہہ تو بھئی کہ میں اچھا بچہ بن گیا ہوں ۔۔۔ اب کچھ نہیں کہوں گا ۔
محب تو موجود ہیں لیکن آپ کہاں تھے، خاصی دیر بعد حاضری ہوئی ہے آپ کی اور وہ بھی اس وقت جب کہ میں جا رہا ہوں۔
قیصرانی اب کہاں تک جاگیں، کوشش تو بہت کرتے ہیں، 15 سے 16 گھنتے گزارتے ہیں روزانہ محفل میں، شکریہ، معذرت اور بہت عمدہ کی مہریں لگاتے لگاتے آدمی آخر تھک بھی تو جاتا ہے۔ اب اس سے زیادہ کیا کریں۔ ابھی رخصت ہوئے ہیں۔
اوہ تو آج محفل کی رات جوان ہونے سے پہلے اُجڑ گئی ۔۔۔
آج دراصل کام زیادہ تھا اس لیئے گھر دیر سے آیا ۔۔ کچھ نہیں تھا کھانے کو تو انڈے اور ٹماٹر کا سالن بنا رہا ہوں ۔
جیہ اس خط کو مدون کیوں کیا؟ اب اتنا مذاق تو چلتا ہی ہے ناں، تم سمجھی کہ مجھے برا لگا۔ ایسا ہرگز بھی نہیں ہے اور نہ ہو گا کہ میں تمہاری کسی بات کا برا مناؤں۔ اتنا مان تو ہے مجھے تم پر۔