اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ابھی بس تھوڑی دیر میں شگفتہ صاحبہ کے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اعجاز بھائی تو ابھی سفر میں ہی ہوں گے۔

سارا بھی آج جلدی چلی گئیں۔
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم استاد محترم

کل آپ نہیں آئے محفل پر۔ گھر میں مصروفیت تھی کیا؟

کیسے ہیں سب گھر والے۔ ناگپور کب جانا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو ابھی تو وہ پہنچے ہیں اور تم ابھی سے پیچھے پڑ گئیں کہ واپس کب آنا ہے اور یہ کہ غالب کی بھتیجی کیا تم نے بی بی سی پر غالب کے متعلق پڑھا ہے۔ اوپر میں نے ربط بھی دیا ہے۔

اب پاکستانی بھائی
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔
آج یہاں پر مجھے پوسٹینگ میں اتنا مسئلہ کیوں ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔میں لاگ ان ھوں ۔۔پھر بھی بار بار لاگ ان ہونے کا پیغام آ رہا ہے ۔۔۔۔اور پوسٹ بھی نہیں جا رہی۔۔۔ :(
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت جوجو تو نہیں پھر بھی اس کی بات کا جواب دءے دوں تو باقی دوستوں کو بھی معلوم ہو جائیں گی میری خبریں۔ ےو تازہ بلیٹن یہ ہے کہ بندہ بخیر ہے، حیدر آباد میں ہے، اس بار موبائل کمپنی والوں نے رومنگ ان ایبل کرنے میں ذرا سست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جب تک سروس نہں ملے گی تو انٹر نیٹ کل غائب۔ کل رات کو تھوڑا لاگ ان کیا تھا اور آج تو کافی دیرسے نیٹ پر ہوں جمعے کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ۔ انٹر ویو کے تانے بانے اتنے لمبے ہو گئے ہیں کہ پڑھنے کا وقت نہیں مکمل۔
اب حجاب کیا حجاب سے باہر آئیں گی؟
 
حجاب شاید آج حجاب سے باہر آ ہی جائیں ویسے بارشوں کا موسم ہے نیٹ بھی آنکھ مچولی کھیل رہا ہوگا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
سب بھائیوں کو امید ہے سب خیریت سے ہونگے
مجھے لگتا ہے کہ آپ میں سے کسی نے بھی ہم کو یاد تو نہیں کیا ہو گا ۔(جھوٹ)
اب آپی جیہ
 

قیصرانی

لائبریرین
فرزوق بھائی، اپنے بلاگ پر چیک کریں۔ حاضری لگائیں پر چیک کریں
آپ تو گم ہی ہو گئے تھے :(
قیصرانی
 

فرذوق احمد

محفلین
شکریہ
وہ دراصل پچھلے پندرہ ٹیلی فون لائن خراب رہی جس کی وجہ سے یہ سب ہوا ۔۔اور ویسے بنھی کچھ مصروفیات کی وجہ سے بھی ایسا ہوا ہے ۔
شمشاد بھائی یہ غزل آپ کو آتی ہے اگر آتی ہے تو پلیز یہاں لکھ دیجئے گا

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
ملِلا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا
اب شمشاد بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
شکریہ
وہ دراصل پچھلے پندرہ ٹیلی فون لائن خراب رہی جس کی وجہ سے یہ سب ہوا ۔۔اور ویسے بنھی کچھ مصروفیات کی وجہ سے بھی ایسا ہوا ہے ۔
شمشاد بھائی یہ غزل آپ کو آتی ہے اگر آتی ہے تو پلیز یہاں لکھ دیجئے گا

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
ملِلا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا
اب شمشاد بھائی

دیکھ لیتا ہوں کہیں لکھی ہوئی ہو، ویسے شاعر کا نام معلوم ہے تمہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
فرذوق یہ ناصر کاظمی کی غزل ہے۔

ابھی “شاعری اپنی پسند کی“ میں لکھ دیتا ہوں۔ تھوڑا وقت لگے گا لکھنے میں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top