محسن نقوی اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑ جاتے ہیں

سارہ خان

محفلین

اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑ جاتے ہیں
کیسے چہرے ہیں جو ملتے ہی بچھڑ جاتے ہیں

کیوں تیرے درد کو دیں تہمتِ ویرانئ دل
زلزلوں میں تو بھرے شہر اُجڑ جاتے ہیں

موسمِ زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسے
ایسی رُت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں

اب کوئی کیا میرے قدموں کے نِشاں ڈھونڈھے گا
تیز آندھی میں تو خیمے بھی اُکھڑ جاتے ہیں

شغلِ اربابِ ہنر پوچھتے کیاہو کہ یہ لوگ
ّپتھروں میں بھی کبھی آئینے جڑ جاتے ہیں

سوچ کا آئینہ دُندھلا ہو تو پھر وقت کے ساتھ
چاند چہروں کے خدوخال بگڑ جاتے ہیں

شِدتِ غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی
کچھ دیے تُند ہواؤں میں بھی لڑ جاتے ہیں

وہ بھی کیا لوگ ہیں *محسن* جو وفا کی خاطر!
خود تراشیدہ اُصولوں پہ بھی اَڑ جاتے ہیں

(محسن نقوی )
 
بہت اچھی غزل ہے ۔ ۔
 
عمر سیف

محفلین
اب کوئی کیا میرے قدموں کے نِشاں ڈھونڈھے گا
تیز آندھی میں تو خیمے بھی اُکھڑ جاتے ہیں

خوب ۔۔۔۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

:واہ: :واہ: واہ بہت خوب سارہ ۔۔۔
 
مون

بہت خوب سارہ، بہت عمدہ انتخاب ہے۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین

سوچ کا آئینہ دُندھلا ہو تو پھر وقت کے ساتھ
چاند چہروں کے خدوخال بگڑ جاتے ہیں

شِدتِ غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی
کچھ دیے تُند ہواؤں میں بھی لڑ جاتے ہیں

واہ واہ، سبحان اللہ۔

بہت خوب انتخاب ہے۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب یہ سوچوں تو بھنورذہن میں پڑجاتے ہیں
کیسے چہرے ہیں ملتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں​
کیوںترے درد کو دیں تہمتِ ویرانی دل؟
زلزلوں میں تو بھرے شہر اُجڑجاتے ہیں​
موسم درد میں اک دل بچاؤں کیسے
تیز آندھی میں تو خیمے بھی اکھڑ جاتے ہیں​
سوچ کا آئینہ دھندلاہو تو پھر وقت کے ساتھ
چاند چہروں کے خدوخال بگڑ جاتے ہیں​
شدتِ غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی؟
کچھ دیئے تند ہواوٗں سے بھی لڑ جاتے ہیں​
وہ بھی کیا لوگ ہیں محسن جو وفا کی خاطر
خود تراشیدہ اُصولوں پہ بھی اَڑ جاتے ہیں​
 
محمداحمد

لائبریرین
شدتِ غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی؟
کچھ دیئے تند ہواوٗں سے بھی لڑ جاتے ہیں

واہ واہ ۔۔۔! ہمیشہ کی طرح خوبصورت انتخاب پیش کیا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اعلیٰ نین بھائی:applause:
ایسی زبردست شراکت پر بہت شکریہ:love:
اور میری طرف سے ہر شعر کو "زبردست" کی ریٹنگ(y)
بہت شکریہ محسن۔۔۔ تم ہمیشہ ہی دل بڑھاتے ہو۔۔ جزاک اللہ :)

محسن نقوی کا اسلوب الگ ہی ہے سب سے۔
لاجواب
ہاں منے۔۔ یہ تو ہے۔۔ شکریہ :)

شدتِ غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی؟
کچھ دیئے تند ہواوٗں سے بھی لڑ جاتے ہیں

واہ واہ ۔۔۔ ! ہمیشہ کی طرح خوبصورت انتخاب پیش کیا ہے۔
شکریہ احمد بھائی۔۔۔ آپ کے اس آخری جملے سے پتا نہیں میں کیوں خود کو باذوق باذوق محسوس کرنے لگا ہوں۔۔۔ :p
 
نیلم

محفلین
شدتِ غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی؟
کچھ دیئے تند ہواوٗں سے بھی لڑ جاتے ہیں
بہت خُوب انتخاب
 
Top