احادیث‌ نبوی

نوید ملک

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ دو ہی آدمیوں پر رشک کر سکتے ہیں ایک تو اس شخص پر جس کو اللہ نے روپیہ دیا اور اسکو نیک کاموں میں خرچ کرنے کی توفیق دی ، دوسرے وہ شخص جسکو اللہ نے قرآن و حدیث کا علم دیا وہ خود بھی ان پر عمل کرتا ہے اور دوسروں کو بھی سکھاتا ہے ۔

(بخاری شریف ، پارہ نمبر 6 کتاب الزکوٰۃ۔)
 
نوید ملک

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حسد کرنا اور ایک دوسرے سے ترکِ ملاقات
حضرت ابو ہریرہ رضہ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ بدگمانی سے بچے رہو بدگمانی سخت جھوٹ ہے اور ٹوہ نہ لگاؤ ، کسی کا عیب نہ ٹٹولو اور حسد اور بغض نہ کرو اور ترکِ ملاقات نہ کرو سب مسلمان اللہ کے بندے ایک دوسرے کے بھائی بن کہ رہو ۔
انس بن مالک رضہ اللہ عنہ سے روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ آپس میں بغض اور حسد نہ کرو ترکِ ملاقات نہ کرو۔ اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کو یہ درست نہیں کہ اپنے بھائی مسلمان سے تین دن سے زیادہ ترکِ ملاقات کرے ۔

(بخاری شریف، کتاب الادب)
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جزاک اللہ خیر، اللہ جزا دے (آمین ثم آمین)

بھائي نوید، ہم نے لائبریری میں بخاری شریف پرکام شروع کیاہواہے اوربھی ماشاء اللہ آپ بھی بخاری شریف کی احادیث لکھ رہیں ہیں اگرآپ کےپاس بخاری شریف کی کتاب ہے اورترجمہ وحیدالزمان توآپ ہمارے ساتھ اس پراجیکٹ میں ہاتھ بٹاسکتے ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 
نوید ملک

محفلین
جاویداقبال نے کہا:

السلام وعلیکم
جی جاوید بھائی ، بخاری شریف ، ترجمہ وحید الزمان موجود ہے میرے پاس ، اور میں اس سلسلے میں کام کرنے کو اپنی خوش نصیبی سمجھوں گا ۔ آپ کچھ گائیڈ کر دیں اس سلسلے میں ۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

نوید ملک نے کہا:

نویدبھائی، جواب کی تاخیرکی معذرت خواہ ہوں کیونکہ جمعہ کے روزہمارے ہاں چھٹی ہوتی ہے تواسلئے جواب کل نہیں دے سکا۔
آپ نے کہاہے کہ آپ کے وحیدالزمان صاحب کاترجمہ والی بخاری شریف موجودہے توبھائی، اس کی گائیڈلائن یہ ہے کہ میں اس کی جلددوم پرکام کررہاہوں اورایک بھائی عبدالرحمان، اس کی جلداول پرکام کررہیں ہیں اگرآپ کے پاس جلدسوئم ہے توآپ اس کی جلدسوئم پرکام شروع کردیں ہاں آپ کے ان پیج توہوگایاآپ بھائی نبیل، کااردوایڈٹیرہے جیسے آپ مرضی چاہیں کام شروع کردیں اوراگرآپ اس کومحفل پرپوسٹ کردیں یہاں یہ لنک ہے لائبریری کایہاں آپ کوآسانی ہووہاں پرپوسٹ کردیں۔

لائبریری

اورکسی بات کی سمجھ نہ لگیں توبلاجھجک پوچھ لیں۔

والسلام
جاویداقبال
 
مہوش علی

لائبریرین
نوید بھائی اور جاوید بھائی،
اللہ تعالیٰ آپ دونوں بھائیوں پر اپنا خاص فضل و کرم جاری رکھے۔ امین۔

مجھے یہ عرض کرنا تھا کہ فی الحال وکی پر اردو ٹیکسٹ اتنا اچھا نظر نہیں آ رہا ہے۔ مگر اس کی بالکل فکر نہ کریں کیونکہ نبیل بھائی (ایڈمن) مسلسل اس پر کام کر رہے ہیں اور وکی کا نیا ورژن جلد ہی متعارف ہونے والا ہے جس میں یہ تمام مسائل دور کر دیے جائیں گے۔
اب بس ضرورت اس بات کی رہ گئی ہے کہ مِل جُل کر صحیح بخاری کو ٹائپ کر دیا جائے۔ اللہ تعالی ہماری ان قلیل عبادت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ امین۔
والسلام۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، حوصلہ افزائی کابہت بہت شکریہ۔ آپ کی یہ حوصلہ افزائی ہمارے لیئے ایک نعمت ہے انشاء اللہ ہم اس پرکام کررہیں ہیں اورفضل زندگی اس کوپائیہ تکمیل تک بھی پہچائیں گے (انشاء اللہ)

والسلا
جاویداقبال
 
نوید ملک

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

نوید ملک نے کہا:
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جزاک اللہ خیر، اللہ جزا دے (آمین ثم آمین)

بھائي نوید، ہم نے لائبریری میں بخاری شریف پرکام شروع کیاہواہے اوربھی ماشاء اللہ آپ بھی بخاری شریف کی احادیث لکھ رہیں ہیں اگرآپ کےپاس بخاری شریف کی کتاب ہے اورترجمہ وحیدالزمان توآپ ہمارے ساتھ اس پراجیکٹ میں ہاتھ بٹاسکتے ہیں۔
والسلام
جاویداقبال
السلام وعلیکم
جی جاوید بھائی ، بخاری شریف ، ترجمہ وحید الزمان موجود ہے میرے پاس ، اور میں اس سلسلے میں کام کرنے کو اپنی خوش نصیبی سمجھوں گا ۔ آپ کچھ گائیڈ کر دیں اس سلسلے میں ۔

نویدبھائی، جواب کی تاخیرکی معذرت خواہ ہوں کیونکہ جمعہ کے روزہمارے ہاں چھٹی ہوتی ہے تواسلئے جواب کل نہیں دے سکا۔
آپ نے کہاہے کہ آپ کے وحیدالزمان صاحب کاترجمہ والی بخاری شریف موجودہے توبھائی، اس کی گائیڈلائن یہ ہے کہ میں اس کی جلددوم پرکام کررہاہوں اورایک بھائی عبدالرحمان، اس کی جلداول پرکام کررہیں ہیں اگرآپ کے پاس جلدسوئم ہے توآپ اس کی جلدسوئم پرکام شروع کردیں ہاں آپ کے ان پیج توہوگایاآپ بھائی نبیل، کااردوایڈٹیرہے جیسے آپ مرضی چاہیں کام شروع کردیں اوراگرآپ اس کومحفل پرپوسٹ کردیں یہاں یہ لنک ہے لائبریری کایہاں آپ کوآسانی ہووہاں پرپوسٹ کردیں۔

لائبریری

اورکسی بات کی سمجھ نہ لگیں توبلاجھجک پوچھ لیں۔

والسلام
جاویداقبال
السلام علیکم
شکریہ جاوید بھائی
جلد سوئم موجود ہے میرے پاس ۔ اور ان پیج بھی موجود ہے ۔اور ایک اور میڈیم بھی موجود ہے ، اس کے علاوہ نبیل صاحب کا اردو ایڈیٹر بھی چیک کر لیں گے ۔
مکمل سیاق و سباق کے ساتھ لکھنا ہے ناں ؟
 
نوید ملک

محفلین
مہوش علی نے کہا:
نوید بھائی اور جاوید بھائی،
اللہ تعالیٰ آپ دونوں بھائیوں پر اپنا خاص فضل و کرم جاری رکھے۔ امین۔

مجھے یہ عرض کرنا تھا کہ فی الحال وکی پر اردو ٹیکسٹ اتنا اچھا نظر نہیں آ رہا ہے۔ مگر اس کی بالکل فکر نہ کریں کیونکہ نبیل بھائی (ایڈمن) مسلسل اس پر کام کر رہے ہیں اور وکی کا نیا ورژن جلد ہی متعارف ہونے والا ہے جس میں یہ تمام مسائل دور کر دیے جائیں گے۔
اب بس ضرورت اس بات کی رہ گئی ہے کہ مِل جُل کر صحیح بخاری کو ٹائپ کر دیا جائے۔ اللہ تعالی ہماری ان قلیل عبادت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ امین۔
والسلام۔
بہت شکریہ سسٹر مہوش علی
چلیں اللہ کرے نبیل بھائی جلد نیو ورژن کا دیدار کرا دیں گے۔
اور انشاءاللہ ٹائپنگ والا کام شروع کر دیتے ہیں ، اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

نویدبھائی،جزاک اللہ خیر۔ اللہ جزادے(آمین ثم آمین)

بھائی، آپ نے لائبریری میں دیکھ لیاہوگاکہ میں نے اوربھائی عبدالرحمان نے کسطرح لکھاہواہے آپ نے بس ترجمہ لکھناہے اورکوئی چیزنہیں لکھنی ہے نہ ہی اس کے باب وغیرہ لکھنے ہیں بس آپ اللہ تعالی کانام لے کراسکے ترجمہ لکھنے کاکام شروع کردیں اوراردوایڈیٹرکااس لئے کہاتھاکہ اس کویونیکوڈمیں تبدیل نہیں کرناپڑے گاآپ کاپی پیسٹ کردیں گے اوراس کاکی بورڈان پیج کاہے مثلااے پرالف بی پرب وغیرہ۔
جوبھی کام کریں اس کوساتھ ساتھ پیسٹ کرجائیں یااس کومحفل پرہی پیسٹ کرجائیں لیکن اس کانام بخاری شریف ازترجمہ وحیدالزمان جلدسوئم لکھ کرپوسٹ کریں۔
یہ لنک ہے جونساچاہے اردوایڈٹیرانسٹال کرلیں(شکریہ)
اردو ایڈٹیرز

نوٹ:۔ اگراس میں کوئی مشکل ہوتوفائل کوان پیج میں لکھ لیں اورمجھے javediqbal26@gmail.com کے ایڈریس پربھیج دیں میں اس کوکنورٹ کرکے خودہی پوسٹ کردوں گا(شکریہ)

بہت بہت شکریہ جاوید بھائی رہنمائی کا
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بھائی نوید، آپ نےبعدمیں کچھ خبرنہیں دی کیابناء ہےآپ نےکہاں تک کام کیاہے اورآجکل کیامصروفیات ہیں

والسلام
جاویداقبال
 
Saraah

محفلین
نبی کریم صہ نے فرمایا
''اللہ تعالی نے میری امت کو یہ رعایت دی ہے کہ ایسے وسوسوں اور اندیشوں کو معاف فرما دیتا ہے جو تمہارے دل میں پیدا ہوتے ہیں جب تک کہ تم ان کے مطابق عمل نہ کر گزرو یا ان کے بارے میں دوسروں سے گفتگو نہ کرو''

بخاری کتاب 68-باب 11
 
Top