احادیث کو برقیانا

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

جی جاوید بھائی، آپ کے بھیجے ہوئے امیجز بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
اسی طرح عبد الرحمن بھائی کی طرف سے بھیجی گئی انپیج فائل بھی بالکل صحیح کام کر رہی ہے۔

اب بس مجھے قیصرانی برادر کا انتظار ہے اور میں ان کے ساتھ مل کر کسی فری ویب پر یہ پیجز اپلوڈ کر دوں گی اور انکا لنک متعلقہ جگہ پر فراہم کر دوں گی تاکہ ہر کوئی ہر وقت ٹائپ کر سکے یا پھر پروف ریڈنگ کر سکے۔

جاوید بھائی،
کیا آپ محفل نسخ فونٹ والا تھریڈ فالو کر رہے ہیں؟
عربی احادیث متن کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ہم جلد وکی میں محفل نسخ استعمال کرنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ محفل نسخ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ عربی کی مکمل سپورٹ رکھتا ہے۔ اس لیے ہمیں عربی متن کو اب اردو یونیکوڈ ویلیوز میں تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اس لیے اب ہم عربی ٹیکسٹ کو بغیر تبدیل کیے ہی لیں گے (اگرچہ کہ فی الحال یہ وکی میں کچھ ٹوٹا پھوٹا نظر آئے گا)۔

صحیح بخاری کے عربی متن کی اب ہمارے پاس دو ویب سائیٹز ہیں:


http://www.al-eman.com/hadeeth/viewtoc.asp?BID=13

یہاں پر ہر باب کا مکمل عربی متن ایک ہی صفحہ پر دستیاب ہے۔ عموما ہم اسی کو استعمال کریں گے۔


http://hadith.al-islam.com/Display/hier.asp?Doc=0&n=0
یہاں ہر صفحے پر صرف ایک ہی حدیث مہیا کی گئی ہے۔ یہاں سے ہم صرف ضرورت کے وقت استفادہ کریں گے۔

والسلام۔

پی ایس: قیصرانی برادر کے آنے کے بعد ہم لوگ عبد الرحمن بھائی والی انپیج فائل کو کنورٹ کر کے متعلقہ جگہ پوسٹ کر دیں گے۔ آپ اپنی توجہ فی الحال صرف ٹائپنگ پر مرکوز رکھیں، جو کہ اس وقت بہت اہم ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، تفصیلاجواب کابہت بہت شکریہ،
اورمیں نسخ والے فونٹ کوبھی فالوکررہاہوں اگرآپ اس کولائبریری میں انسٹال کردیں توبہت اچھاہوگاکیونکہ عربی کی اس میں فلی سپورٹ ہے۔
اورمیں اللہ تعالی کے کرم سے اورآپ کی دعاؤں سے ٹائپنگ کے کام کوجاری رکھے ہوئے ہوں اس بارے میں آپ انشاء اللہ کوئی فکرنہ کریں(انشاء اللہ)
اورانشاءاللہ جبھی وقت ملے گامیں اوربھی امیجزبھیج دوں گا۔ بھائی عبدالرحمن کی فائل دراصل میرے ہاں اوپن نہیں ہورہی تھی اس لیے محفل کے اکاونٹ میں بھیجی تھی چلواب آپ اس کوکنورٹ کرکے پوسٹ کردیجئے گا(شکریہ)

دعاؤں میں یادرکھیئے گا۔

والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی، اللہ آپکو اور جاوید بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ امین۔

فی الحال آپ یہ ذمہ داری لے لیں کہ گوگل اکاؤنٹ میں انپیج فائلوں کو تبدیل کر کے وکی کے متعلقہ سیکشن میں پوسٹ کر دیں۔

دوسرے مرحلے میں سکین شدہ صفحات کو کسی فری ویب پر منتقل کرنے کا مسئلہ ہے۔ (ویب ایسا ہو جس میں FTP کی سہولت ہو)۔ جب یہ فری اکاؤنٹ بن جائے، تو پھر ڈسکس کریں گے کہ اس میں سکین شدہ صفحات کو کیسے رکھا جائے (مثلا میں پی ڈی ایف کے حق میں نہیں ہوں، بلکہ کتاب کے حوالے سے صفحہ وار رکھنے کے حق میں ہوں (کیونکہ پاکستان میں کم سپیڈ والے حضرات ایک ایک صفحے کو ہی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں)۔
والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے تو ڈائل اپ پر صفحہ صفحہ ڈاؤن لوڈ کرنے سے بے حد کوفت ہوتی ہے۔ اور میں یہی مناسب سمجھتا ہوں کہ تین چار سو کلو بائٹ تک کی فائل ہو، (ڈاکیومینٹ، پ ڈ ف نہیں، وہ اس سے بڑی ہی ہوگی) تو صارف آسانی سے داؤن لوڈ کر سکتا ہے، لیکن صفحہ صفحہ کر کے دو سو صفحات کی کتاب بھی ڈاؤن لوڈ ہونے میں دن بھر لے لے گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
فی الحال آپ یہ ذمہ داری لے لیں کہ گوگل اکاؤنٹ میں انپیج فائلوں کو تبدیل کر کے وکی کے متعلقہ سیکشن میں پوسٹ کر دیں۔

دوسرے مرحلے میں سکین شدہ صفحات کو کسی فری ویب پر منتقل کرنے کا مسئلہ ہے۔ (ویب ایسا ہو جس میں FTP کی سہولت ہو)۔ جب یہ فری اکاؤنٹ بن جائے، تو پھر ڈسکس کریں گے کہ اس میں سکین شدہ صفحات کو کیسے رکھا جائے (مثلا میں پی ڈی ایف کے حق میں نہیں ہوں، بلکہ کتاب کے حوالے سے صفحہ وار رکھنے کے حق میں ہوں (کیونکہ پاکستان میں کم سپیڈ والے حضرات ایک ایک صفحے کو ہی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں)۔
والسلام۔
میں ابھی دیکھتا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
پوسٹنگ کے لیے کون سا لنک ہے؟ تاکہ میں‌ تبدیلی کے بعد ادھر ہی پوسٹ کرتا چلا جاؤں

معذرت کہ بہت دنوں‌ سے دور تھا، اس لیے یہ سوال پوچھنا پڑا :oops:
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی، پوسٹنگ کے لیے وکی کا لنک ہے۔ یعنی صحیح بخاری میں جائیں اور متعلقہ کتاب کے اندر مواد کو پوسٹ کر دیں۔
اگر میری بات ابھی بھی کلیئر نہ ہوئی ہو تو پھر پوچھ لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے وہ تو دیکھ لیا ہے۔ گوگل پر تو مجھے نئی ای میلز میں صرف تین نئی فائلز ملی ہیں، اور وہ بھی ذپ شدہ اور ان میں صرف تصاویر ہیں۔ ان کا کیا کرنا ہے؟ اور ان پیج کی فائلز کہاں ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
میں نے وہ تو دیکھ لیا ہے۔ گوگل پر تو مجھے نئی ای میلز میں صرف تین نئی فائلز ملی ہیں، اور وہ بھی ذپ شدہ اور ان میں صرف تصاویر ہیں۔ ان کا کیا کرنا ہے؟ اور ان پیج کی فائلز کہاں ہیں؟

حیرت ہے۔
مجھے جاوید اقبال Sender کے نام پر 7 میلز دکھائی دے رہی ہیں۔ ان میں سے چوتھی میل "بخاری رحمان" نامی ہے۔ یہی انپیج فائل ہے۔
باقی اٹیچمنٹز میں سکین شدہ صفحات ہیں۔
ان صفحات کو ویب پر رکھنے کے لیے کسی ایسے فری ویب سرور کی ضرورت ہے، جس میں ہو سکے تو FTP سہولت موجود ہو۔
والسلام۔

پی ایس: اگر میں آپ کو اپنی بات سمجھانے میں ناکام رہی ہوں، تو فکر نہ کریں۔ وقت ملتے ہی میں خود اسکام کو شروع کر دوں گی تاکہ ایک سیمپل قائم ہو سکے اور جسے دیکھ کر بعد میں آپ کام کر سکیں۔
والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالی کے کرم اورآپ کی دعاؤں سے کتاب بدء الخلق کوبھی مکمل کردیاہے۔

اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔

والسلام
جاویداقبال

بابرکت ہے وہ خاندان کہ جسکے آپ جیسے چشم و چراغ ہوں۔
اللہ تعالی آپ پر اور آپ کے خاندان والوں پر ایسے ہی اپنی رحمتیں و برکتیں نازل فرماتا رہے۔ امین۔

والسلام۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

آمین ثم آمین
سسٹرمہوش، ان نیک خواہشات کابہت بہت شکریہ اورمنصور(قیصرانی)بھائی آپ کابہت بہت شکریہ۔
یہ نیک کام بھی آپ سب کی خصوصی دلچسپی سے شروع ہواہے اورخصوصاطورپرآپ کے اوربھائی منصور(قیصرانی)کے تعاون سے شروع ہواہے اللہ تعالی آپ کوبھی اس کام کی جزادے (آمین ثم آمین)



والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی عبدالرحمان، نے بخاری شریف کاجلداول کاپہلاباب "کتاب ایمان" کومکمل کردیاہے۔ اورمیں نے یہ فائل ارودمحفل پربھیج دی ہے۔ منصور(قیصرانی) بھائی، برائے مہربانی اس کوکنورٹ کرکے وکی پرایڈٹ کردیں کیونکہ میرے پاس یہ فائل نہیں کھل رہی ہے۔(شکریہ)
اس کالنک یہ ہے ۔ کتاب ایمان


والسلام
جاویداقبال
 
Top