احادیث کو برقیانا

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
ٹھیک ہے ہم پھر اپڈیٹ کے لیے اسی ڈورے کا استعمال کرتے ہیں۔
محب، پہلی جلد کے متعلق ذرا ہوشیار رہیے گا کیونکہ عبدالرحمان نامی بھائی بھی پہلی ہی جلد پر کام کر رہے ہیں۔
بہتر رہے گا کہ:

1۔ جاوید بھائی، آپ کسی طرح عبد الرحمان برادر کو راضی کر کے اس محفل پر لے آئیں تاکہ ان سے براہ راست رابطہ ہو سکے۔

2۔ محب، آپ احتیاطی طور پر پہلی جلد کے آخری دس ابواب پر کام شروع کر دیں، جبکہ جب تک عبد الرحمان برادر کنفرم نہ کر دیں اُس وقت تک اس کتاب کے پہلے حصے کو ہاتھ نہ لگائیں۔

3۔ محب، ذرا یہ بھی بتائیں کہ "فہرستِ مضامین" سے آپکی کیا مراد ہے؟

اگر فہرستِ مضامین سے آپکی مراد یہ ہے کہ پہلی جلد میں موجود کتب کی فہرست، پھر ہر کتاب میں موجود باب کی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر اس کو فی الحال ہاتھ نہ لگائیں۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ چیزیں ایم ایس ورڈ آخر میں آپ کو خود بخود کر کے دے دے گا۔ مثلاً

۔ ہم ہر کتاب کو ٹائپ کرتے ہیں اور اسکی ھیڈنگ کو H2 رکھتے ہیں۔

۔ پھر ہر کتاب کے ہر باب کی ھیڈنگ کو H3 رکھتے ہیں۔

اس صورت میں آخر میں ایم ایس ورڈ ان ھیڈنگز کی بنیاد پر خود ہی تمام کتب اور ابواب کی "فہرستِ مضامین" بنا دیتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وکی پر ٹائپ کرتے ہوئے " ==== " ہر باب کے لیے یہ نشانات شروع اور آخر میں ضرور دیے جائیں۔ (جاوید بھائی پہلے سے ہی اس طرح ٹائپ کر رہے ہیں)۔


جاوید بھائی،
ایک مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ میں وکی پر موجود کتاب الوصایا کھولنے میں ناکام ہو رہی ہوں کیونکہ اسکو آپ نے لاک کیا ہوا ہے۔ ذرا دیکھئے تو کیا مسئلہ ہے۔

والسلام۔
 

باذوق

محفلین
اسکیننگ

مہوش علی نے کہا:
۔۔۔۔۔6۔ اگر پاکستان یا انڈیا میں کوئی برادر کسی بھی جلد کی سکیننگ کرے (اور اُسے ویب پر اپلوڈ کرنا مشکل ہو، تو اسکا طریقہ یہ ہےکہ اس کی CDs بنا کر پوسٹ کے ذریعے ہمیں بھیج دے۔ باقی کام ہم سنبھال لیں گے۔
۔۔۔۔
ویسے تو میرے پاس صحاح ستہ کا وحید الزماں سیٹ ہے اور اسکینر بھی ہے ۔۔۔ پہلے اس لیے نہیں‌بتایا کہ میری آفیشل اور اَن-آفیشل مصروفیات بہت زیادہ ہیں (میری فیملی ایک عدد شریکِ سفر اور تین عدد :( شرارتی بچوں پر مشتمل ہے)۔
لیکن اب رمضان میں افطار اور سحر کے درمیان وقت مل جاتا ہے ۔۔۔
لہذا بتا دیں کہ کس جلد کے کون سے باب اسکین کروں اور کہاں پوسٹ کیے جائیں ؟
انشاءاللہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،


مہوش علی نے کہا:
السلام علیکم
ٹھیک ہے ہم پھر اپڈیٹ کے لیے اسی ڈورے کا استعمال کرتے ہیں۔
محب، پہلی جلد کے متعلق ذرا ہوشیار رہیے گا کیونکہ عبدالرحمان نامی بھائی بھی پہلی ہی جلد پر کام کر رہے ہیں۔
بہتر رہے گا کہ:

1۔ جاوید بھائی، آپ کسی طرح عبد الرحمان برادر کو راضی کر کے اس محفل پر لے آئیں تاکہ ان سے براہ راست رابطہ ہو سکے۔
2جاوید بھائی،
ایک مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ میں وکی پر موجود کتاب الوصایا کھولنے میں ناکام ہو رہی ہوں کیونکہ اسکو آپ نے لاک کیا ہوا ہے۔ ذرا دیکھئے تو کیا مسئلہ ہے۔

والسلام۔

سسٹرمہوش، میں نے بھائی عبدالرحمان کومیل کرکےپہلے ہی یہ دعوت دی ہے کہ وہ بھی محفل میں رجسٹرہوجائیں تاکہ کام کی ترتیب اورتفصیل کاپتہ چلتاجائے انشاء اللہ امیدہے کہ وہ اس آفرکوقبول کریں گے(انشاء اللہ)
اورسسٹرمیں نے کتاب الوصایاکوکھولایہاں توکھل گئی ہے پلیز آپ دوبارہ چیک کریں کہ یہ اوپن کیوں نہیں ہوئی، انشاء اللہ امیدہے کہ اب کھل جائے گی(انشاء اللہ)
ویسے کل محب بھائی ، سے ایم ایس این پربات ہوئی تھی اوراسی وقت میں نے بھائی عبدالرحمان، کومیل بھی لکھی تھی کیونکہ میں نے بھائي عبدالرحمان سے کہاتھاکہ باب اول سے شروع کردیں توبھائي محب نے کہاکہ وہ پہلے جوامام بخاری کی سیرت اورزندگی کے متعلق حالات ہیں وہ لکھ لیں گے اوربعدمیں پہلے دوباب چھوڑکرکام کوشروع کریں گے کیونکہ آج کادن ملاکہ بھائی عبدالرحمان، کوتین چاردن ہوئے ہیں یہ کام کرتے ہوئے اورپہلے باب میں 28 صفحات ہیں ویسے جبھی ان کی میل کاجواب آتاہے میں محب بھائی، کوزپ کرکے آگاہ کردوں گا(انشاء اللہ)


والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

جاوید برادر، میرے پاس اب بھی وصایا کا صفحہ نہیں کھل رہا ہے اور لکھا آ رہا ہےکہ You are not Allowed to open this page.

میرے خیال میں ایڈمن سے رابطہ کرنا ہو گا۔

باقی کام آپ نے اچھی طرح سنبھالا ہوا ہے ماشاء اللہ۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اسکیننگ

باذوق نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
۔۔۔۔۔6۔ اگر پاکستان یا انڈیا میں کوئی برادر کسی بھی جلد کی سکیننگ کرے (اور اُسے ویب پر اپلوڈ کرنا مشکل ہو، تو اسکا طریقہ یہ ہےکہ اس کی CDs بنا کر پوسٹ کے ذریعے ہمیں بھیج دے۔ باقی کام ہم سنبھال لیں گے۔
۔۔۔۔
ویسے تو میرے پاس صحاح ستہ کا وحید الزماں سیٹ ہے اور اسکینر بھی ہے ۔۔۔ پہلے اس لیے نہیں‌بتایا کہ میری آفیشل اور اَن-آفیشل مصروفیات بہت زیادہ ہیں (میری فیملی ایک عدد شریکِ سفر اور تین عدد :( شرارتی بچوں پر مشتمل ہے)۔
لیکن اب رمضان میں افطار اور سحر کے درمیان وقت مل جاتا ہے ۔۔۔
لہذا بتا دیں کہ کس جلد کے کون سے باب اسکین کروں اور کہاں پوسٹ کیے جائیں ؟
انشاءاللہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا۔

جزاک اللہ۔
پروگرام کے مطابق ہمیں پورے سیٹ کا سکین چاہیے ہے تاکہ پروف ریڈنگ کرنے والے حضرات کو پرابلم نہ ہو۔
فی الحال ہمارے پاس پہلی اور دوسری جلد ہے اور جلد یا بدیر وہاں سے سکین کا کام ہو جائے گا۔
چنانچہ آپ جلد سوم کی سکیننگ کر لیں۔

مزید اردو پیجز کے حوالے سے آپ سے یہ درخواست تھی کہ:

1۔ اس صحیح بخاری والے پراجیکٹ کے ڈورے کو اردو پیجز پر اعلانات کے زمرے میں نتھی کر دیں تاکہ یہ ڈورا ہمیشہ اوپر رہے اور اسلام سیکشن میں آنے والے ہر فرد کی نظر اس پر پڑتی رہے۔

2۔ اردو پیجز کے تمام تر ممبران کو ایک ای میل بھیجیں جس میں اس پروجیکٹ سے انہیں آگاہ کر کے کام کرنے کی دعوت دیں۔

3۔ اپنے تین عدد شرارتی سے بچوں کو ہماری طرف سے بہت سا پیار کریں۔

والسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
انشاء اللہ اسی طرح کام کی ترتیب وغیرہ بن گئی توانشاء اللہ ہم اس پراجیکٹ کوبہت جلدمنزل مقصودکی طرف لے جائیں گے(آمین ثم آمین) اورآپ سب احباب کاخصوصی طورپرسسٹرمہوش، آپکاتعاون رہاتوانشاء اللہ ہم منزل مقصودکوضرورباضرورحاصل کریں گے(انشاء اللہ )
سسٹرمہوش، پتہ نہیں کیاپرابلم ہے کہ یہ کتاب الوصایاوالاباب آپ کے ہاں نہیں کھل رہاہےجبکہ میرے پاس توکھل رہاہے۔ پلیزدوسرے دوست بھی اس کوکھول کرچیک کریں کہ یہ ان کے پاس کھل رہاہے یاکہ نہیں اگرنہیں توپلیزایڈمن سے رابطہ کریں کہ اس کوکیامسئلہ ہے۔
باذوق بھائی، آپ کابہت بہت شکریہ ۔ جزا اللہ خیر(آمین ثم آمین) آپ پہلے ہی ہمارابہت ساتھ دے رہیں ہیں اللہ تعالی آپ کوجزادے(آمین ثم آمین)
باقی ابھی تک عبدالرحمان بھائي، کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیاہے جیسے ہی رابطہ ہوگاآگاہ کردوں گا(انشاء اللہ)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائي عبدالرحمان، سے رابطہ ہوگیاتھااورزپ بھی محب بھائی کوبھیج دیاگياہے۔



والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، میں نے جہادوالسیروالاباب مکمل کرلیاتھالیکن اس میں کچھ احادیثیں عربی میں نامکمل ہیں ان کی ترتیب کچھ اسطرح ہے۔

حدیث نمبر2920 تا 3127 تک حدیث عربی میں نہیں ہیں پلیزمجھے عربی متن مہیاکیاجاسکے تاکہ میں ان کوپوسٹ کرسکوں(شکریہ) اللہ جزادے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، کے لنک کی ترتیب کے مطابق تین لنک مکمل ہوگئے ہیں۔ جن کی تفصیل یہ ہے۔اس میں صرف الجہادوالسیرنامکمل ہے کیونکہ اسکی عربی کی احادیث نامکمل ہے لیکن اس کااردومکمل ہے۔

الجہادوالسیر

کتاب فرض الخمس
کتاب الجزیہ

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ منصور(قیصرانی) بھائی،

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب ، جزااللہ خیر محب بھائي، اللہ تعالی جزادے(آمین ثم آمین)
اورمحب بھائي، سکینگ کاکیاپروگرام بنایاہے اس کے متعلق بھی کچھ آگاہ کریں(شکریہ)

بھائي عبدالرحمان نے بھی پہلی کھیپ بھیجی ہے لیکن فائل میرے ہاں کھل نہیں رہی ہے پتہ نہیں کیاپرابلم ہے فائل کے کھلنے کے بعدایررآجاتاہے ۔ دیکھتاہوں کیامسئلہ ہے ۔


والسلام
جاویداقبال
 
جاوید بھائی سکینر لے لیا ہے ، اب جلد ہی سکیننگ شروع ہوسکتی ہے ۔

عبدالرحمن جو فائل آپ کو بھیج رہے ہیں وہ اردو محفل کے اکاؤنٹ پر بھی بھیج دیں تو دیکھ لیتے ہیں کہ کیا مسئلہ ہے اس میں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ خیر۔ (آمین ثم آمین) بہت شکریہ محب بھائی، میں نے وہ فائل منصور(قیصرانی) بھائي کوبھیجی ہے اورابھی اس کومحفل کے اکاونٹ میں بھی بھیج دیتاہوں۔
اورمیں نے کچھ سکینگ محفل کےاکاونٹ میں بھیجیں ہیں چیک کریں کہ ان کاسائزٹھیک ہے کیونکہ پہلے جوبھیجیں تھیں ان کاسائزچھوٹاتھا۔

والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
جاوید بھائی آپ سے معذرت کہ کچھ دنوں تک آپکے پیغام کا جواب نہ دے سکی۔ (رمضان کی مصروفیات)۔
میں دیکھتی ہوں کہ یہ کیا سلسلہ ہے اور یہ احادیث کیوں نہیں وہاں موجود تھیں۔
والسلام۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

نوپرابلم سسٹرمہوش، مجھے علم ہے کہ رمضان میں سب کی مصروفیات بڑھ جاتیں ہیں توجب بھی آپ کووقت ملے توان کوکنورٹ کرکے اپ لوڈکردیں۔ (جزاک اللہ خير-آمین ثم آمین)
کیونکہ میں آگے سے کام شروع کردیاہے اوراگلے باب کولکھنے لگ چکاہوں۔

والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، میں نے جہادوالسیروالاباب مکمل کرلیاتھالیکن اس میں کچھ احادیثیں عربی میں نامکمل ہیں ان کی ترتیب کچھ اسطرح ہے۔

حدیث نمبر2920 تا 3127 تک حدیث عربی میں نہیں ہیں پلیزمجھے عربی متن مہیاکیاجاسکے تاکہ میں ان کوپوسٹ کرسکوں(شکریہ) اللہ جزادے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

السلام علیکم

جاوید بھائی، یہ احادیث اُس ویب سائیٹ پر موجود نہیں ہیں کہ جہاں سے ہم عربی ٹیکسٹ حاصل کرتے ہیں۔
مگر کافی تلاش بسیار کے بعد مجھے لگ رہا ہے کہ ہمیں ان احادیث کا عربی متن ذیل کے سائیٹ پر مل جائے گا۔
چنانچہ ذرا اس لنک کا مطالعہ کر کے بتائیں کہ آیا یہاں پر ہماری مطلوبہ احادیث موجود ہیں یا نہیں۔

http://hadith.al-islam.com/Display/hier.asp?nNext=10&Doc=0&n=4384

http://hadith.al-islam.com/Display/hier.asp?nNext=9&Doc=0&n=4384

والسلام۔

پی ایس: ماشاء اللہ آپ جس تندھی سے کام کر رہے، وہ باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ امین۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹر مہوش، آپ کی دعاؤں کااورحوصلہ افزائی کابہت بہت شکریہ،(اللہ جزا دے)(آمین ثم آمین)
اللہ تعالی آپ کوبھی ہمت و حوصلہ اورصحت کاملہ عطاء کرے (آمین ثم آمین)
سسٹرمیں نے یہ سائٹ دیکھی ہے یہاں پرواقعی وہ احادیث موجودہیں۔ آپ یہاں سے شروع کریں اس کالنک یہ ہے۔
http://hadith.al-islam.com/Display/hier.asp?nNext=4&Doc=0&n=4384

اس میں باب ‏"مداواة النساء الجرحى في الغزو‏" اوپرسے چھٹالنک ہے۔ یہاں سے آخرتک سب احادیث موجودہیں۔

اورمیں نے کچھ imag جی میل کے اکاونٹ میں بھیجے تھے وہ چیک کرکے بتائیں کہ ٹھیک ہیں کہ ان کے ساتھ بھی پہلے والامسئلہ ہے۔(شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 
Top