اس پراجیکٹ پر بات ابھی تک تجاویز کے زمرے میں چل رہی ہے حالانکہ اس پر کام کب کا شروع بھی ہو چکا ہے۔ میں دوسری مصروفیات کی بناء پر ابھی تک اس جانب توجہ نہیں کر سکا ہوں۔ میری رائے یہ ہے کہ احادیث اور قران کی اردو تفاسیر کو برقیانے کے کام سے متعلقہ ایک الگ زمرہ تشکیل دے دیا جائے۔ اس زمرے کا نام آپ لوگ خود تجویز کر سکتے ہیں۔
احادیث کو برقیانے کا زیر نظر کام قابل صد تعریف ہے، لیکن اس کی اصل افادیت اسی وقت سامنے آسکے گی جب اسے منظم کرنے اور اس میں سرچ کرنے کے لیے ایک باقاعدہ ویب اپلیکیشن موجود ہو۔ اس طرح کی ویب اپلیکیشن لکھنا بھی ایک چیلنج ثابت ہوگا اور یہ ویب پروگرامنگ سیکھنے کا بھی ایک اچھا موقعہ ہو سکتا ہے۔ میں وقت آنے پر ایسی ممکنہ ویب اپلیکشن کے ڈیزائن اور implementation پر بات کروں گا۔