احتجاج، احتجاج احتجاج

پاکستانی

محفلین
ابھی ابھی میری قیصرانی بھائی سے بات ہوئی ہے انہوں نے شاید واپس نہ آنے قسم کھا لی ہے۔
میں نے بھی انہیں کہہ دیا ہے کہ اگر وہ بلوچ خون ہیں تو میرا تعلق بھی بلوچ خاندان سے ہیں۔ جب تک وہ واپس نہیں آئیں گے میں بھی احتجاجاً اس محفل میں نہیں آؤں گا۔
اب یہ سب انہیں طے کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟

اس لئے قیصرانی بھائی کی واپسی تک اجازت
اللہ حافظ
 

ماوراء

محفلین
پاکستانی نے کہا:
اس سارے سلسلے میں زیک بھیا خاموش ہیں اس کی وجہ کسی کو سمجھ آ رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
خاموشی میں عافیت ہے۔ شاید اس لیے۔۔۔۔





ویسے قیصرانی ایک اور پوسٹ کر جائیں نہ۔ تو ان کی پوسٹ کی تعداد بولنے میں ذرا آسانی ہو جائے گی۔
 
قیصرانی بھائی کے اس طرح جانے سے بہت افسوس ہوا ہے۔ جس سلسلے میں میں اس محفل پر رجسٹر ہوا۔ اس میں میری سب سے پہلے مدد کرنے والے قیصرانی بھائی ہیں۔
میری اُن سے گزارش ہے کہ آپ واپس آجائیں۔ اور محفل کے ماحول کو مزید خراب ہونے سے بچا لیں۔ اگر کسی سے کوئی غلطی ہوئی بھی ہے توایک دوسرے کو معاف فرمادیجئے۔

ایک روایت کا مفہوم ہے ۔۔ ایک شخص نے کہا۔ یا اللہ میں صدقہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ جو مجھے مارے ، تکلیف پہنچائے میں نے اُس کو ایڈوانس میں معاف کیا یہ میری طرف سے صدقہ ہے۔
اللہ عزوجل کی رحمت کو جوش آیا اور پیغمبر وقت پر وحی فرمائی کہ اِس بندے سے جا کر کہہ دو کہ جب یہ بندہ ہو کر بندوں کا معاف کر دیتا ہے تو میں تو خالق ہوں۔ میں نے اِس کے سب گناہ معاف کر دیے اور اِس کی مغفرت فرمادی ہے۔

اِس کے علاوہ معاف کرنے کے بے شمار فضائل ہیں۔ اِس لئے میں ایک ادنیٰ سا ممبر ہو کر آپ سے گزارش کرتا ہوں کے آپ واپس آجائیں۔
 

رضوان

محفلین
لو میں آیا ہوں تو یہاں تو تحریکِ خلافت والا حال ہوچکا ہے۔ پھٹے ہوئے بینر، آنسو گیس کے چلے ہوئے :? :? شیل، خالی پڑے شامیانے اور گری ہوئی کرسیاں
 

دوست

محفلین
نہیں ابھی اتنی بدحالی نہیں ہوئی۔
قیصرانی کے پیریڈ لیے جارہے ہیں لیکن محفل پر نہیں میسنجر پر۔
لائیو۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
میں نے بھی انہیں کہہ دیا ہے کہ اگر وہ بلوچ خون ہیں تو میرا تعلق بھی بلوچ خاندان سے ہیں۔ جب تک وہ واپس نہیں آئیں گے میں بھی احتجاجاً اس محفل میں نہیں آؤں گا۔
اللہ حافظ
بلوچا ظالما ایہہ کی کتو ای۔
 
Top