احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

سید عمران

محفلین
کیا وہ لوگ بھی "مجرم" ہیں جن کو خدا نے ان کی مرضی پوچھے بغیر ہی کسی قادیانی گھرانے میں پیدا کر دیا؟
عقل دے کر تو بھیجا ہے کہ اچھے برے پر غور کرو۔۔۔
تبین الرشد من الغی، ہدایت کی راہ ٹیڑھے راستہ سے ممتاز ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
ہمنوا؟ مجھے نہیں پتہ کہ آپ ہمنوا سے کیا مراد لیتے ہوتے ہیں لیکن کیا کسی کے زندہ رہنے کے حق کی بات کرنے کے لیے اس کا "ہمنوا" ہونا ضروری ہے؟
مارا پیٹا نہیں گیا؟ یہ 1974ء میں سارا سال کیا بیٹل آف دا بینڈز چلتا رہا تھا؟
ہمنوا سے مراد سب جانتے ہیں، اس میں گھمانے پھرانے والی کوئی بات نہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
بدنامی؟ بدنامی؟ اس حد تک آپ انسانیت سے گر چکے ہیں کہ ایک پورے طبقے کو قتل کر دینے کے معاملے کو ظلم و انصاف کے بجائے نیک نامی و بدنامی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں؟ اتنی گھٹیا سوچ کا مظاہرہ دیکھ کر نہایت افسوس ہوا۔
گھٹیا سوچ یہ نہیں ہے، وہ ہے جس کی تحت کروڑوں مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلادیا گیا۔۔۔
ابھی بھی مزید کے درپے ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
اگر امریکہ کے ظلم سے آپ کا ظلم جائز ہوتا ہے پھر تو آپ کے ظلم کو دیکھ کر انڈیا کا مسلمانوں پر ظلم بھی جائز ہو جاتا ہے۔ آج کے دی نیوز کے فرنٹ پیج پر تصویر دیکھی ہے جس میں ہندو اکٹھے ہو کر ایک مسلمان کو انتہائی وحشیانہ طریقے سے ڈنڈوں سے مار رہے ہیں؟ ہمارے ہاں عیسائیوں اور قادیانیوں کے ساتھ یہی ہوتا رہا ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ ہندووں کو مسلمانوں کے ساتھ یہ سلوک کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی جائے؟
ظلم سے ظلم کو جائز کب کہاں قرار دیا گیا؟؟؟
 

سید عمران

محفلین
کیوں لے لے بھئی؟ فساد، فساد ہی ہوتا ہے خواہ حکومت کرے یا عوام۔ محض اس بات سے کہ حکومت آپ کے پسندیدہ فساد کا اطلاق نہیں کر رہی، یہ جائز نہیں ہو جاتا کہ اب عوام کو حق ہے کہ وہ اپنے اپنے برانڈ کا فساد پھیلائیں۔
ہر امر فساد نہیں ہوتا، کچھ رد فساد بھی ہوتا ہے!!!
 

محمد سعد

محفلین
ہولو کاسٹ کے مذہبی معاملہ میں تو حکومت مداخلت کرتی ہے نا؟؟؟
تو کیا وہ درست ہے؟ اگر آپ اس کو پسند کرتے ہیں تو آپ کے حوصلہ افزائی پر مبنی کلمات ان تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔

جی نہیں یہ ہرگز مذہبی معاملہ نہیں ہے۔یہ اور معاملات ہیں جنہیں اصحاب نظر خوب جانتے اور مانتے ہیں۔سنا ہےہولو کاسٹ کے سلسلے میں کوئی عالمی قانون بھی پاس ہوا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتا کیونکہ "نازک طبائع" کو یہ گوارا نہیں ہے اور کچھ حضرات کو سزا بھی ہوئی ہے۔باقی آپ نے کہا کہ مسلمانوں کا خون کوئی خون نہیں ہے؟؟؟؟ ۔۔۔۔ آپ بھی کمال کی باتیں کرتے ہیں ۔اب آپ نے انسانی حقوق کے بھونپو کے ٹینٹوے پر انگوٹھا رکھ ہی دیا آخر اب میاں بھونپو کے نرخرے سے جو دردناک نزعی آوازیں برآمد ہوں گی انکا گناہ آپ کے سر شاہ جی۔
کیونکہ اس دنیا میں انسان اور انسانی حقوق کے زمرے میں صرف وہ انسان آتے ہیں جو علی الاعلان اسلام سے بیزاری یا اسلام سے مذاق کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔مسلمان انسان ہوتے تو مشرق تا مغرب انسانیت کے چہرے پر لگے مسلمانوں کے خون کےچھینٹے تہذیب،اقدار،حقوق جیسی منافقانہ اصطلاحات کا منھ نہ چڑھا رہے ہوتے۔اچھا چھوڑیں جانےدیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس دور میں مے اور ہے، جام اور ہے جم اور​

شریعت کے امور اگر ذاتی معاملہ ہے تو سیکولر شریعت کے امور بھی ذاتی معاملہ ہونا چاہیے ورنہ جہاںسیکولر ریاست کو سیکولر شریعت کا نفاذ کی اجازت ہے وہاں مذہبی ریاست کو بھی مذہبی شریعت کے نفاذ کی اجازت ہونی چاہیے۔

زاہد مغل لکھتے ہیں:
پاکستان میں کوئی مسلمان اگر اپنی دکان پر لکھ لے کہ "قادیانی کو سامان نہیں بیچا جاتا" (ہم اس بات کو درست نہیں سمجھتے) تو اس پر طرح طرح کے اعتراضات کئے جاتے ہیں ۔ امریکہ نے ایران، یعنی پورے ملک، پر نہ صرف یہ کہ خود خرید و فروخت کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں بلکہ وہ دیگر ممالک کو بھی اس پر مجبور کرتا ہے، مجال ہے کوئی لب کشائی کرے۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں لاکھوں انسانوں اور بچوں کی زندگیاں المیے کا شکار ہوجاتی ہیں، مجال ہے کوئی لب کشائی کرے۔

مزید:

قادیانی مسئلےمیں مختلف بیانیے

ہمنوا سن رہے ہیں نا؟؟؟

فرانس میں ’یہودی مخالف‘ کامیڈین پر پابندی
امید ہے اب آپ کا یہ نظریہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔۔۔۔۔۔

یا یہودی وہاں اکثریت میں ہوں گے؟؟؟ جاسم صاحب ہیں ناں؟؟؟؟؟
اس کامیڈین نے یہودیوں کی مقدس کتاب تو نہیں جلائی؟؟؟؟؟؟؟ ،یہودیوں کی مقدس شخصیات کے کارٹون بھی نہیں بنائے اور محض یہودیت پر مبنی لطائف سنانے پر خود فرانسیسی وزیر خارجہ جلال میں آگئے اور کامیڈین کے خلاف تحریک کی سربراہی کی جی ہاں یہ وہ مغرب ہے جو مذہبی طور پر کسی کا ساتھ نہیں دیتا وہاں کے ایک وزیر خارجہ نے ایک کامیڈین کے خلاف مبینہ طور پر مذہب کے معاملے پر مبنی تحریک کی سر پرستی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور صاحب نے تب تک چین کا سانس نہیں لیا جب تک اس کامیڈین پر پابندی نہیں لگا دی گئی۔آخر میں یہ بات بتانا تو ہرگز ضروری نہیں ہے کہ کامیڈین کے خلاف فیصلہ آنے پر وزیر خارجہ نے ارشاد فرمایا کہ یہ"فرانس" کی فتح ہے۔جی واقعی بہت بڑی فتح ہے۔
شرم بھونپوؤں کو مگر نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم ہنس دیے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات صرف ایران تک محدود نہیں ہے بلکہ جو جو ملک "انکے"وضع کردہ قوانین کو روندتا ہے تو پھر محاورے میں تھوڑی ایڈیٹنگ کے ساتھ۔۔۔۔جس کی لاٹھی اسکا بھانا

تجارتی بنیادوں،تہذیبی بالادستی،نسل پرستی وغیرہ کے امور میں یہ سب مغرب کے معروف انسانی حقوق کے منشور میں جائز ترین امر ہے۔بلکہ عام حالات میں بھی گاہے بگاہے اسے ٹیسٹ کرنے کی سفارش ہے منشور میں تاکہ پتھر کی دنیا کے لوگ اپنی اوقات میں رہیں۔

if (counterfeit == original)
جو لوگ پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کا واویلا کرتے ہیں کیا وہ ہمیں اجازت دیں گے کہ:
ہم ان کےملک میں ان کے مذہبی یا سیاسی ڈاکٹرائن میں جعل سازی پر مبنی مذہبی و سیاسی تنظیم بنا سکیں اور وہ اس تنظیم سے منسلک لوگوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہ کریں۔

اور اگر یہ ممکن نہیں ہے تو پھر سمجھ لیجیے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی مسئلہ موجود نہیں۔


یعنی سو باتوں کی ایک بات کہ آپ سب کسی بھی طرح اپنے رویے کو جائز ثابت نہیں کر پا رہے چنانچہ عزت بچانے کو "وہ جی فلانا ایسا کرتا ہے" اور "وہ جی فلانا ویسا کرتا ہے" کے صدیوں سے آزمودہ نسخے کی طرف رجوع کرنا پڑا۔
Tu quoque - RationalWiki
کیا یہاں موجود کوئی شخص بتا سکتا ہے کہ کسی غیر متعلقہ فریق کی غلطی کی نشاندہی کر کے آپ کا مقدمہ کیسے درست ثابت ہوتا ہے؟ منتظر رہوں گا۔

میرا تو خیال تھا کہ آپ لوگوں کے بقول غلط، غلط ہی ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ کون کر رہا ہے، اور غلط کی مخالفت کرنی چاہیے۔
ہمارے نذدیک غلط غلط ہے جو جتنا بھی اچھا بھی بہروپ اپنا لے غلط ہی کہا جائے گا۔
 

سید عمران

محفلین
میرا تو خیال تھا کہ آپ لوگوں کے بقول غلط، غلط ہی ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ کون کر رہا ہے، اور غلط کی مخالفت کرنی چاہیے۔
لیکن آپ کے بقول غلط صحیح ہے اگر وہ مسلمانوں کے خلاف ہو۔۔۔
ابھی قادیانیوں کا قتل عام ہوا نہیں اور واویلا شروع۔۔۔
اور کروڑوں مسلمان قتل ہوگئے اس کا نام لینا تو درکنار، اس موضوع سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے شیطان اذان سے۔۔۔
زیادہ انسانیت پسندی سر پر سوار ہے تو پہلے اپنے امریکہ کے قتل عام پر سیر حاصل تبصرہ کیجیے۔۔۔
پہلے اس پر بات کریں جو وقوع پذیر ہوگیا، اس کے بعد اس موضوع پر بات کیجیے گا جو ابھی وقوع پذیر ہوا ہی نہیں!!!
 

محمد سعد

محفلین
ظلم سے ظلم کو جائز کب کہاں قرار دیا گیا؟؟؟
دو صفحات تو آپ لوگ بھر چکے ایسی مثالوں سے کہ امریکہ یوں کرتا ہے اور ہولوکاسٹ پر یوں ہوتا ہے اور یو این ایران پر پابندیاں لگتا ہے اور پتہ نہیں کیا کیا۔ نہ پیش کر پائے تو اپنے پسندیدہ قتل عام کے فلسفے کا جواز۔
 

سید عمران

محفلین
دو صفحات تو آپ لوگ بھر چکے ایسی مثالوں سے کہ امریکہ یوں کرتا ہے اور ہولوکاسٹ پر یوں ہوتا ہے اور یو این ایران پر پابندیاں لگتا ہے اور پتہ نہیں کیا کیا۔ نہ پیش کر پائے تو اپنے پسندیدہ قتل عام کے فلسفے کا جواز۔
فلسفہ محض صفحات میں ہے اور حقیقت زندگیاں اجاڑ گئی۔۔۔
تو آپ مفروضہ کے بجائے حقائق پر کیوں نہیں بات کرتے؟؟؟
ابھی تک امریکہ کے مظالم پر ایک لفظ نہ نکال سکے!!!
 

محمد سعد

محفلین
لیکن آپ کے بقول غلط صحیح ہے اگر وہ مسلمانوں کے خلاف ہو۔۔۔
حضرت۔ پڑھنا آتا ہے کہ نہیں؟ نشاندہی کر سکتے ہیں کہ میں نے ایسی بات کہاں کی؟ یوں کسی کے الفاظ کا الٹ معنی پیش کر کے جھوٹے الزام لگانے کی عادت کی آپ سے توقع نہیں تھی۔

ابھی قادیانیوں کا قتل عام ہوا نہیں اور واویلا شروع۔۔۔
یہ 1974ء میں سارا سال کون سا ڈسکو چلتا رہا تھا؟

اور کروڑوں مسلمان قتل ہوگئے اس کا نام لینا تو درکنار، اس موضوع سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے شیطان اذان سے۔۔۔
میرا خیال ہے کہ میں واضح طور پر اس کو غلط اور ظلم کہہ چکا ہوں۔ بھاگ آپ اس بات سے رہے ہیں کہ آپ کو اپنے پسندیدہ فسادی فلسفے کی دلیل پیش کرنی پڑے۔ اس کا بہترین طریقہ آپ کو یہی نظر آ رہا ہے کہ لوگوں کو امریکہ اور یہودیوں کے مظالم کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دو تاکہ ان کی توجہ اس سامنے کی بات کی طرف نہ جائے کہ آپ کسی کے قادیانی گھرانے میں پیدا ہو جانے کی بنیاد پر اس کا قتل نہ صرف جائز بلکہ فرض سمجھتے ہیں۔

زیادہ انسانیت پسندی سر پر سوار ہے تو پہلے اپنے امریکہ کے قتل عام پر سیر حاصل تبصرہ کیجیے۔۔۔
امریکہ کے خلاف باتیں سننے کا شوق ہے تو میری پرانی پوسٹوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں موضوع پاکستانیوں کا ایک مسئلہ ہے جس کا حل نکالنے میں آپ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں طرح طرح کی red herrings بیچ میں لا کر۔

پہلے اس پر بات کریں جو وقوع پذیر ہوگیا، اس کے بعد اس موضوع پر بات کیجیے گا جو ابھی وقوع پذیر ہوا ہی نہیں!!!
جی بالکل۔ 1974ء میں کچھ وقوع پذیر ہی ہوا تھا جس کا تذکرہ آپ بار بار نہایت سہولت کے ساتھ نظر انداز کر رہے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
آپ کسی کے قادیانی گھرانے میں پیدا ہو جانے کی بنیاد پر اس کا قتل نہ صرف جائز بلکہ فرض سمجھتے ہیں۔
شاید آپ کچھ پڑھ نہیں رہے ہیں!!!
پیدا ہونا فساد نہیں کہلاتا۔۔۔
بالغ ہوکر جو مچایا جاتا ہے اسے فساد کہتے ہیں!!!
 

محمد سعد

محفلین
"بہر حال پیدائشی قادیانی زندیق ہیں اور واجب القتل ہیں(مگریہ اسلامی حکومت وقت پر فرض ہے کہ شرعی سزا نافذ کر کے ان کے قتل کا حکم دے، عوام کو اس کا اختیار نہیں) ، وہ جزیہ ادا کرکے بھی دارالسلام میں اقامت کرنے کے مجاز نہیں۔" (ماخذ: ختم نبوت ڈاٹ آرگ)
 

سید عمران

محفلین
"بہر حال پیدائشی قادیانی زندیق ہیں اور واجب القتل ہیں(مگریہ اسلامی حکومت وقت پر فرض ہے کہ شرعی سزا نافذ کر کے ان کے قتل کا حکم دے، عوام کو اس کا اختیار نہیں) ، وہ جزیہ ادا کرکے بھی دارالسلام میں اقامت کرنے کے مجاز نہیں۔" (ماخذ: ختم نبوت ڈاٹ آرگ)
اس کی تفصیل بھی انہی سے پوچھیں!!!
 

محمد سعد

محفلین
اس کی تفصیل بھی انہی سے پوچھیں!!!
چلیں آپ سے آپ کے الفاظ کی بابت پوچھ لیتے ہیں۔

Screenshot_2020-02-22-syedimran-ahmedis-post37_zps3hjpmhcs.png
 

عدنان عمر

محفلین
"وہ جی فلانا ایسا کرتا ہے" اور "وہ جی فلانا ویسا کرتا ہے"
"فلانا ایسا کہتا ہے" اور " فلانا ویسا کہتا ہے" کے بجائے کیا ہی بہتر ہو کہ بطور مسلمان یہ جاننے کی کوشش کی جائے کہ اس بابت دین کیا کہتا ہے۔
چلیں آپ سے آپ کے الفاظ کی بابت پوچھ لیتے ہیں۔

Screenshot_2020-02-22-syedimran-ahmedis-post37_zps3hjpmhcs.png
 

محمد سعد

محفلین
"فلانا ایسا کہتا ہے" اور " فلانا ویسا کہتا ہے" کے بجائے کیا ہی بہتر ہو کہ بطور مسلمان یہ جاننے کی کوشش کی جائے کہ اس بابت دین کیا کہتا ہے۔
میں نے تو دونوں طرح سے پوچھا ہے۔ جس پر ان کو اعترض نہ ہو، جواب دے سکتے ہیں۔
ان کے اپنے ہی اعتراض کی وجہ سے ان کے الفاظ کی بابت استفسار کیا۔
 
Top