احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

جاسم محمد

محفلین
"اس سلسلہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے ناظم کی حیثیت سے ہم تمام عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ جو ذمہ داری شرعیت نے ہم عوام پر فرض کی ہے یعنی قادیانیوں سے ہر طرح کا بائیکاٹ، کم از کم اس کو تو پورا کر نے میں کوئی کو تاہی نہ کی جائے اور علماء کرام سے یہ التماس کر تے ہیں کہ اس بات کو وضاحت سے عوام الناس تک پہنچایا جائے۔"
یہ دین میں رد و بدل نہیں، دین کے نفاذ کا معاملہ ہے۔
آپ کے خیال میں یہ دین کا نفاذ ہو رہا ہے؟
EA-IloeXYAMgJXS.jpg

5ae74fdd6ddf7.jpg

31117595_802875486580432_7914006669968322472_n.jpg
 
عدنان عمر

محفلین
مسلمان تو بھارت میں بھی اسی شریعت پر عمل کرتے ہیں۔ اور اسی کے مطابق وہاں رہنے والے قادیانیوں کو غیرمسلم یا کافر مانتے ہیں۔ لیکن چونکہ خود اقلیت میں ہیں اس لئے وہاں رہنے والے قادیانیوں کو بھارتی آئین میں غیرمسلم اقلیت ڈکلیئر نہیں کر سکتے۔
یہ وضاحت اس لئے کہ محض مذہبی طور پر کسی کو کچھ ماننے اور ریاستی و حکومتی سطح پر اسے قانونی طور پر ڈکلیئر کردینے میں بہت بڑا فرق ہے۔
مذہبی طور پر تو کوئی فرق نہیں ہے۔
یہ اچھی ہے بات ہے کہ ریاستِ پاکستان قانونی طور پر عقیدۂ ختمِ نبوت کو تسلیم کرتی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری دانست میں، پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو قادیانیوں سے خطرہ ہے کہ کہیں وہ اسلام کے نام پر اپنے عقائد کا پرچار نہ کرتے پھریں؛ گو کہ یہ خوف و خدشہ بے جا بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے بہت سر پھٹول ہوئی اور آخر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا گیا اور پاکستان کے آئین میں واضح طور پر، اب وہ غیر مسلم اقلیت ہیں۔ ایک غیر مسلم اقلیت کے طور پر، اس معاشرے میں انہیں بھرپور طریقے سے قبول کیا جانا چاہیے۔ اب جھگڑا کس بات کا ہے؟ اب اگر ہم انہیں واجب القتل قرار دیں تو اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ ہم صریح زیادتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
"حکومت وقت پر فرض ہے کہ ان کے قتل کا حکم دے ، خواہ کو ئی خود زندیق بنا ہو یا باپ دادا سے اس مذہب میں چلاآتا ہو۔ ۔۔۔۔زندیقہ عورت بھی واجب القتل ہے ۔۔۔ ان سے کسی قسم کا کوئی معاملہ جائز نہیں ۔ " (ماخذ)

اس بات کی کیا جسٹیفکیشن ہے کہ کوئی محض نسلاً ایک مذہب میں پیدا ہو گیا تو بھی اس کو قتل کیا جائے؟
جسٹی فیکیشن کے لیے علمائے کرام سے رجوع کیجیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پتہ نہیں۔ کوئی چیز بظاہر غلط یا درست نظر آئے اور آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ شریعت میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے تو علمائے کرام سے رجوع کیجیے۔
شریعت کا حکم تو آپ اوپر بیان کر چکے ہیں:
میری معلومات میں اضافے کا بہت شکریہ سعد بھائی۔ آپ نے بہت قیمتی معلومات دیں۔
اب تو یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ:
"اس سلسلہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے ناظم کی حیثیت سے ہم تمام عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ جو ذمہ داری شرعیت نے ہم عوام پر فرض کی ہے یعنی قادیانیوں سے ہر طرح کا بائیکاٹ، کم از کم اس کو تو پورا کر نے میں کوئی کو تاہی نہ کی جائے اور علماء کرام سے یہ التماس کر تے ہیں کہ اس بات کو وضاحت سے عوام الناس تک پہنچایا جائے۔"
 
محمد سعد

محفلین
جسٹی فیکیشن کے لیے علمائے کرام سے رجوع کیجیے۔
اگر ہندو "علماء"، مسلمانوں کے لیے اس قسم کا حکم جاری کرتے ہیں کہ ان کو قتل کر دینا حکومت پر فرض ہے، تو کیا یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا ان کی یہ بات درست ہے یا غلط، کسی پنڈت کی بات ماننا لازم ہو گا؟
جب روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا تھا تو کیا اس کو جسٹیفائی کرنے کے لیے بھی ہمیں میانمار کے بدھ بھکشووں کی رائے لینی چاہیے تھی؟
 
ان سے رائے نہیں لینی چاہیے۔ ہمیں اپنے دین پر چلنا ہے، ان کے دین پر نہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
یہ دین میں رد و بدل نہیں، دین کے نفاذ کا معاملہ ہے۔
اگر آپ کے دین کا نفاذ، اقلیتوں کے بنیادی حقوق بشمول زندہ رہنے کے حق کو سلب کیے بغیر نہیں ہو سکتا، تو عین ممکن ہے کہ شاید اسلام سے الگ کوئی دین آپ خود ایجاد کیے بیٹھے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
ان سے رائے نہیں لینی چاہیے۔ ہمیں اپنے دین پر چلنا ہے، ان کے دین پر نہیں۔
کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے "اپنے دین"، جو کہ معلوم پڑتا ہے کہ اسلام تو شاید ہے نہیں، کا بنیادی اخلاقیات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے؟
یہ بات تو اندھے کو بھی نظر آتی ہے کہ کسی کے صرف ایک مخصوص مذہب رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہو جانے سے اس کے زندہ رہنے کا حق ساقط نہیں ہو جاتا۔
 
عدنان عمر

محفلین
بائیکاٹ کو تو فی الحال چھوڑیں، آپ تو کہیں زیادہ اہم اور بنیادی سوال گول کر رہے ہیں۔ ایک انسان کے زندہ رہنے کے حق کا سوال۔
شریعت نے ہر مسلم و غیر مسلم کو زندہ رہنے کا حق دیا ہے۔ لیکن ابھی آپ نے ہی جو ربط بھیجا ہے اس میں صاف صاف لکھا ہے کہ شریعت نے عام کفار کو نہیں بلکہ مرتدین اور زندیقوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن یہ کام صرف ریاست کے کرنے کا ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
اگر آپ کے دین کا نفاذ، اقلیتوں کے بنیادی حقوق بشمول زندہ رہنے کے حق کو سلب کیے بغیر نہیں ہو سکتا، تو عین ممکن ہے کہ شاید اسلام سے الگ کوئی دین آپ خود ایجاد کیے بیٹھے ہیں۔
بھائی ایسا کچھ نہیں ہے۔ دین تو پورے کا پورا نافذ ہونا چاہیے۔ اگر ریاست اپنے ذمے کا دین لاگو کرنے سے اجتناب کر رہی ہے تب بھی ہر مسلمان کو اپنی ذات پر تو دین لاگو کرنا ہی چاہیے۔
 
محمد سعد

محفلین
شریعت نے ہر مسلم و غیر مسلم کو زندہ رہنے کا حق دیا ہے۔ لیکن ابھی آپ نے ہی جو ربط بھیجا ہے اس میں صاف صاف لکھا ہے کہ شریعت نے عام کفار کو نہیں بلکہ مرتدین اور زندیقوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن یہ کام صرف ریاست کے کرنے کا ہے۔
"لیکن"؟
ارے ارے، ذرا بریک لگائیں صاحب!
کیا ریاست کے کرنے سے یہ کام اخلاقی ہو جائے گا؟ کیا اس بات کا آپ اخلاقی جواز پیدا کر سکتے ہیں کہ کسی کو محض ایک گھر میں پیدا ہو جانے پر قتل کر دینا درست عمل ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
بھائی ایسا کچھ نہیں ہے۔ دین تو پورے کا پورا نافذ ہونا چاہیے۔ اگر ریاست اپنے ذمے کا دین لاگو کرنے سے اجتناب کر رہی ہے تب بھی ہر مسلمان کو اپنی ذات پر تو دین لاگو کرنا ہی چاہیے۔
میں کیا کہہ رہا ہوں اور آپ کیا جواب دے رہے ہیں۔
میں بنیادی انسانی حقوق اور سب سے بڑھ کر زندہ رہنے کے حق کی بات کر رہا ہوں۔
اسلام پورا نافذ ہو یا ادھورا، کسی کا زندہ رہنے کا حق محض اس بنیاد پر ہم اس سے نہیں چھین سکتے کہ وہ کس گھر میں پیدا ہوا۔
 
عدنان عمر

محفلین
کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے "اپنے دین"، جو کہ معلوم پڑتا ہے کہ اسلام تو شاید ہے نہیں، کا بنیادی اخلاقیات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے؟
یہ بات تو اندھے کو بھی نظر آتی ہے کہ کسی کے صرف ایک مخصوص مذہب رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہو جانے سے اس کے زندہ رہنے کا حق ساقط نہیں ہو جاتا۔
یہ آپ نے اچھی بات کی کہ میرے دین پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ میں کیا اور میری اوقات کیا، اگر آپ کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر اعتراض ہے تو براہِ راست ان تعلیمات پر انگلی اٹھائیے؛ مجھے بیچ میں کیوں لاتے ہیں جناب۔
 
عدنان عمر

محفلین
"لیکن"؟
ارے ارے، ذرا بریک لگائیں صاحب!
کیا ریاست کے کرنے سے یہ کام اخلاقی ہو جائے گا؟ کیا اس بات کا آپ اخلاقی جواز پیدا کر سکتے ہیں کہ کسی کو محض ایک گھر میں پیدا ہو جانے پر قتل کر دینا درست عمل ہے؟

میں کیا کہہ رہا ہوں اور آپ کیا جواب دے رہے ہیں۔
میں بنیادی انسانی حقوق اور سب سے بڑھ کر زندہ رہنے کے حق کی بات کر رہا ہوں۔
اسلام پورا نافذ ہو یا ادھورا، کسی کا زندہ رہنے کا حق محض اس بنیاد پر ہم اس سے نہیں چھین سکتے کہ وہ کس گھر میں پیدا ہوا۔
مکرر جواب۔
اگر آپ کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر اعتراض ہے تو براہِ راست ان تعلیمات پر انگلی اٹھائیے؛ مجھے بیچ میں کیوں لاتے ہیں جناب۔
 
جاسم محمد

محفلین
شریعت نے ہر مسلم و غیر مسلم کو زندہ رہنے کا حق دیا ہے۔
لیکن ابھی آپ نے ہی جو ربط بھیجا ہے اس میں صاف صاف لکھا ہے کہ شریعت نے عام کفار کو نہیں بلکہ مرتدین اور زندیقوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن یہ کام صرف ریاست کے کرنے کا ہے۔
یہاں پھر دو متضاد باتیں ہیں۔ ایک طرف ہر مسلم و غیر مسلم کو اسلامی ریاست میں زندہ رہنے کا حق ہے۔ تو دوسری طرف وہی اسلامی ریاست مرتدین اور زندیقوں کو قتل کرنے کا بھی حق رکھتی ہے۔
 
یہ حق ریاست، شریعت کی رو سے رکھتی ہے۔
 
Top