اخلاص آسمان زمین سے نہیں، اللہ کے ہاتھ میں ہے
کچھ چیزیں فطرت میں رکھ دی گئیں ہیں۔ وہ طے ہیں۔ سورج اور چاند کی گردش۔ ماں کا بچے سے محبت کرنا۔ باپ کا بچے سے مخلص ہونا۔
عورت کا مجازی رب اس کا باپ ہے یا پھر شوہر۔ باپ کا اخلاص زمین کو خوبصورت بناتا ہے۔ شوہر کا اخلاص اسکو حسین تر۔ وہی اس زمین پر خوبصورت فصل اگاتا ہے اور اسکی پورے اخلاص سے حفاظت کرتا ہے۔ زمین پوری محبت سے اپنے اوپر ہونے والے اخلاص کا ایک ایک قطرہ پلتی بڑھتی فصل اور اسکے پھل کو دے دیتی ہے۔
عورت اور مرد کسب اخلاص میں برابر ہیں۔ عورت کا باپ اخلاص کسی بنا پر منتقل نہ کر سکا یا شوہر اخلاص منتقل کسی وجوہ کی بنا پر نہیں کر پا رہا تو عورت کے لیے صحیح اخلاص حاصل کرنے کے کئی راستے ہیں۔ ایک تو یہ کہ کسی مخلص عورت سے حاصل کر لے، یا کتاب و دیگر ذرائع سے حاصل کر لے۔
اگر باپ کی ماں غیر مخلص ہو، یا عورت کی ماں غیر مخلص ہو تو بھی اخلاص کے حصول کے بنیادی مقامات میں دقت پیدا جاتی ہے۔ اسی طرح فطرت بھی بعض صورتوں میں اثر دکھاتی ہے اور عورت اپنے آباؤاجداد کے کسی غیر مخلص فرد پر پڑ جاتی ہے۔ ایسی غیر مخلص عورت کو باپ اور ماں کا اخلاص فائدہ نہیں دیتا کہ طنیت خراب ہو گئی۔
الغرض جن گھرانوں میں اخلاص کا دور دورہ ہو، قوی امکان ہے کہ وہاں پیدا ہونے عورت و مرد بھی مخلص ہی ہوں گے۔ اللہ نے عقل سب کو دی، اخلاص کسب کرے اگر نسبی نہیں ہے۔