اداسی ۔ اشعار

چند دوستوں نے اداسی پر شعر پوسٹ کیے تھے انہیں یہاں لکھ رہا ہوں اور یہاں پر اداسی پر باقی شعر بھی آتے رہیں گے۔

زندگی کی اداس راتوں میں اک دیا سا ٹمٹماتا ہے
اے تمنا اسے بھی گل کر دے ڈھل چکی رات اب کون آتا ہے
 
مجھے بجھاؤ تو سوچ لینا
کہ تمھارے گھر میں
اداسیاں اوڑھے
جب آئیں گے کٹھن لمحے
تو کیا کرو گے
 

ماوراء

محفلین
~~
میں جب پوسٹ کر رہی تھی۔ مجھے اسی وقت معلوم تھا کہ کوئی نہ کوئی ضرور آئے گا۔ ویسے شعر اداس ہی تھا۔ لیکن اب میں ڈیلیٹ نہیں کر سکتی۔huh
~~
 

سارا

محفلین
جہاں بھی جانا تو آنکھوں میں خواب بھر لانا
یہ کیا کہ دل کو ہمیشہ اداس کر لانا !

میں برف برف رُتوں میں جلا تو اس نے کہا
پلٹ کر آنا تو کشتی میں دُھوپ بھر لانا۔۔۔
 
ہمارے گھر کی دیواروں پر ناصر
اداسی بال کھولے سو رہی ہے


نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن ترا بکھر نہ جائے کہیں


منظر دل و نگاہ کے جب ہوگئے اداس
یہ بے فضا علاقہء تن مجھ سے چھین لے


ناصر کاظمی
 

پاکستانی

محفلین
اداسیاں ساتھ جو نہ لاتے تو اور کیا کرتے
نہ جشن شولہ مناتے تو اور کیا کرتے
اندھیرا آیا تھا مانگنے روشنی کی بھیک
ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

مہمان کا سامان

(کلام: سید ضمیر جعفری)

جناب والا کہ یہ سات منزلہ صندوق !؟
کسی مکاں کے لئے ہے کہ لامکاں کے لئے

جناب اِس کا اگر ایک پٹ اُکھیڑ سکیں
تو کام آئے محلے میں سائباں کے لئے

جناب اِس میں جو سامان ٹھنس کے لائے ہیں
یہ خانداں کے لئے ہے کہ سب جہاں کے لئے

لحاف ، تکئے ، ترازو ، تندُور ، غرضیکہ !
صلائے عام ہے یارانِ نُکتہ داں کے لئے

جناب خود ہی بتا دیں کہ ہم کہاں رکھیں !
نہ یہ زمیں کے لئے ہے نہ آسماں کے لئے

----------------------------------------------------------

جناب محب ہوں کہ علوی، اُداس بیٹھے ہیں
کہ یہ تھریڈ تھا اُداسی کا، اور فغاں کے لئے :)



:) :) :)
 
بہت خوب شگفتہ ، ضمیر جعفری کے بعد اداسی کا رہنا مشکل ہو جاتا ہے مگر پھر بھی کوشش کرتے ہیں اداسی ڈھونڈ ‌کر لانے کی۔

ویراں ہے میکدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے روٹھ گئے دن بہار کے
 
Top