اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر ہراساں کر نے کا الزام

شاہد شاہ

محفلین
zafar.jpg

اہم خبریں, شوبز, پاکستان
اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر جنسی ہراساں کر نیکا خو فنا ک الزام،سنسنی خیز انکشافات
APRIL 19, 2018 ASIF AZAM LEAVE A COMMENT

لاہو ر(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔
میشا شفیع نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ساتھی گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیا اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی اواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے
 

یاز

محفلین
خدارا لڑی کا عنوان تو تدوین کر لیں۔ یہ تو روزنامہ جھاگ کی مانند سنسنی پھیلاتا عنوان لگ رہا ہے۔
 

شاہد شاہ

محفلین
گلالئی کا کیس اس سے یکسر مختلف ہے۔
گلالئی کے کیس میں بھی غالبا اسی طرح ایک طرفہ الزامات کا طوفان آیا تھا۔ میڈیا میں کافی شور شرابا بھی ہوا مگر پھر طوفان تھم گیا اور اب تو اکثر لوگ اسکو بھول چکے ہیں۔ اس کیس کو اپنے منطقی انجام کی طرف پہنچنا چاہئے تھا۔ ہراساں کرنا ظلم و زیادتی ہے، اسمیں کوئی دو رائے نہیں۔ البتہ محض پبلسٹی اسٹنٹ کیلئے بے بنیاد الزامات لگانے پر سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے
 

یاز

محفلین
گلالئی نے تو نازیبا میسجز کی بات کی تھی، جو شاید بلیک بیری وغیرہ سے چیک کئے جا سکتے ہیں۔ مقصد شاید کسی کو سیاسی نقصان پہنچانا ہو۔

میشا شفیع والا معاملہ می ٹو کیمپین کا تسلسل لگتا ہے۔ جس میں صرف الزام یا بیان ہی سامنے آ سکتا ہے۔ دیکھا دیکھی صبا قمر نے بھی آج ایسا ہی بیان دیا ہے۔
 

ابن عادل

محفلین
۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے۔

ویسے ان جیسی خواتین امریکہ میں شکوہ کناں ہیں کہ وہ جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ۔ اب بتائیے کہ ان کی حفاظت کا اہتمام کیاجائے ؟
 

فرقان احمد

محفلین
ثبوت کے بغیر الزام لگانے کی روایت میں ایک نیا اضافہ۔ بہتر ہو گا کہ اس حوالے سے ایک فعال کمیشن بنا دیا جائے جہاں میڈیا میں رپورٹ ہونے والے واقعات کی جانچ پرکھ کی جائے۔ معلوم ہوتا ہے، اِس قصے میں زیادہ دَم نہیں ہے۔ اس کہانی کی عمر تین چار روزہ ثابت ہو گی، اگر معاملہ صرف الزام کی حد تک ہی ہے۔
 

شاہد شاہ

محفلین
معلوم ہوتا ہے، اِس قصے میں زیادہ دَم نہیں ہے۔ اس کہانی کی عمر تین چار روزہ ثابت ہو گی، اگر معاملہ صرف الزام کی حد تک ہی ہے۔
جاگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک شو میں مالی معاملات پر تنازع کے بعد یہ کاروائی ڈالی گئی ہے
 
Top