ادیبوں کی (لکھنے کی) نرالی عادتیں۔ آپ کس طرح لکھتے ہیں؟

سید عمران

محفلین
آپ سے! :)

اور جن محلفین کو ٹیگ کیا ہے اُن سب سے ۔ :)
ہم ویسے ہی لکھتے ہیں جیسے سارے انسان۔۔۔
بس سوچ سوچ کر ذہن پر زیادہ زور ڈال کر نہیں۔۔۔
کہ زبردستی سگریٹ، چائے، کافی، برف، شراب کے زور پر لکھیں، پر لکھیں ضرور۔۔۔
کبھی کچھ لکھنے کا دل چاہا اور کچھ نہیں لکھا گیا تو چھوڑ دیتے ہیں،کچھ نہیں لکھتے۔۔۔
کبھی کچھ لکھنے کا موڈ ہوا اور خود بخود کی بورڈ کے بٹن دبتے گئے تو ہم بھی دباتے گئے۔۔۔
اللہ اللہ خیر صلّا!!!
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
زبردست، فرحین! حدیقۃ الادویہ کی ترکیب پڑھ کر بہت لطف آیا ۔
ویسے میں آخری جملہ جلدی میں یوں پڑھ گیاتھا : حدیقۃ الادویہ میں بیٹھ کر مکسچر تیار کیا ۔ :):):)
حدیقةالادویہ حقیقی طور پر مکسچر (دواوں کا ) بننانے کے لیے ہی ہے انکل ۔۔۔ :heehee:
کالج سے ملحق اسپتال کے لیے وہیں سے دوائیں بنتی ہیں ۔ پر ہم نے وہاں لیکچر بنایا تھا۔ ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کچھ یاد ہو تو لکھیے۔
احمد بھائی ، یہ باتیں بالکل بھی اہم نہیں اس لئے یاد رکھنے کے قابل نہیں ہوتیں ۔ چنانچہ پڑھتے ہی بھلادیا کرتا ہوں ۔ اس کمزور سے دماغ میں اب کیا کیا ٹھونسا جائے آخر :):):)
آپ کی تحریر پڑھ کر یونہی کچھ بہت پہلے پڑھی ہوئی باتیں ذرا دیر کو یاد آگئی تھیں لیکن تفصیلات یاد نہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
حدیقةالادویہ حقیقی طور پر مکسچر (دواوں کا ) بننانے کے لیے ہی ہے انکل ۔۔۔ :heehee:
کالج سے ملحق اسپتال کے لیے وہیں سے دوائیں بنتی ہیں ۔ پر ہم نے وہاں لیکچر بنایا تھا۔ ۔
میں بالکل سمجھ گیا تھا بیٹا ۔ بس یونہی کچھ مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کی تھی ۔:)
اللّٰہ کریم آپ کو تعلیمی اور عملی میدان میں ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے ۔ آپ کو بہترین طبیبہ بنائے اور آپ کے ہاتھ میں شفا عطا فرمائے ۔ آمین ۔ خوب دل و دماغ لگا کر تعلیم حاصل کرو اور اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کرو۔
 
جزاک اللّه خیرا انکل
ریٹنگ میں احترام کی ریٹنگ بھی ہونی چاہیے ۔۔۔:lashes:
 
سیما علی

لائبریرین
بس سوچ سوچ کر ذہن پر زیادہ زور ڈال کر نہیں۔۔۔
زور ڈالے بغیر وہ کمالات کرتے ہیں کہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں!!!! کہ ایسا کیا پڑھ لیا جو دوسرا منہ بنائے بیٹھا ہے اور یہ پڑھ کر ہنس ہی نہیں رہیں کھلکھلا کیسے رہی ہیں کہنا پڑتا کہ اُردومحفل کے شفیق الرحمان جونیئر کو پڑھ رہے ہیں۔۔۔⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
 
فاخر

محفلین
میں نے اِدھر کوئی مقالہ تو نہیں لکھا، البتہ فکر سخن ضرور کرتا ہوں۔ فکر سخن کے لوازمات سے
اولاً: خوشگوار موسم (مئی ،جون اور جولائی کو چھوڑ کر)
ثانياً" : ایک عمدہ اور نفیس خالص دودھ کی بنی ہوئی چائے کا پیالہ؛کیوں کہ فی زماننا پانی ملی ہوئی چائے پینا ’’ادیبوں اور شاعروں‘‘ کےیہاں مکروہِ تحریمی ہے۔سوائے امام الہند مولانا ابوالکلام آزادعلیہ الرحمہ کے ، ان کے یہاں سبز چائے پینا ’’اولیٰ اور مستحب‘‘ ہے ، دودھ والی چائے پینا ’بدعت جلی‘ہے ۔
ثالثاً : خوشبو دار پان جس میں اعلیٰ قسم کا تمباکو بھی ہو ۔ بسا اوقات اعلیٰ کوالٹی کاپان مسالہ یعنی گٹکھا ’’رجنی گندھا‘‘ بھی اس کی نیابت کرلیتا ہے ۔ جب کوئی اچھی سی فکر کا نزول ہو، اور اسے سپردِ قلم کردیا جائے، تو خوشی اور اطمینان کےلمحے میں گولڈ فلیک نامی سگریٹ کے دو چار کش لگالیا جاتا ہے ۔ اور ہاں کبھی کبھی نصرت فتح علی خان کی قوالی یا کوئی غزل بھی یوٹیوب پر چلتی رہتی ہے، جس سے محظوظ ہوا جاتا ہے ۔ ابھی یہ تحریر ٹائپ کر رہا ہوں اورامیر خسرو کی لکھی ہوئی فرید ا یاز کی گائی ہوئی مشہور قوالی ’’خبرم رسید امشب نگار خواہی آمد‘‘ چل رہی ہے ۔
جب یہ لوازمات نہ ہوں ،تو پھر مجھ سے ایک سطر بھی لکھنا مشکل ہوتاہے ۔
 
محمداحمد

ان سب کے بعد کچھ لکھنے کا اتفاق بھی ہوتا ہے یا نہیں؟

اگر مجھے یہ سب چیزیں (علاوہ سگریٹ، کہ اُس میں ویسے بھی دلچسپی نہیں ہے) میسر ہو جائیں تو ایک سطر بھی نہ لکھ سکوں۔ :) :)
 
Top