انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

احسان قمی

محفلین
دلچسپ
انٹرویو انٹرویو کا شور دکھا مگر کسی بھی ممبر کا انٹرویو بال عنقا کی طرح ناپید ہے کیوں کیا بات ہوئی یا انٹرویو کی پوسٹ کسی اور دھاگے پہ ہوتا ہے اور پرچار یہاں
خاکم بدہن
دل امت نے جو چاہا تھا وہ حاشا نہ ہوا
ڈگڈگی بجتی رہی اور تماشا نہ ہوا
پیام آعظمی
 
احسان قمی

محفلین
اعزاء معاف فرمائیں گیں مجھے اپنی پوسٹ دکھائی نہیں پڑی تو ہم نے سوچا کوئی نٹ پرابلم ہوگی سو پھر سے پوسٹ کر دی اب ڈیلیٹ کے طریقہ کار سے بھی نابلد ہوں
 
دلچسپ
انٹرویو انٹرویو کا شور دکھا مگر کسی بھی ممبر کا انٹرویو بال عنقا کی طرح ناپید ہے کیوں کیا بات ہوئی یا انٹرویو کی پوسٹ کسی اور دھاگے پہ ہوتا ہے اور پرچار یہاں
خاکم بدہن
دل امت نے جو چاہا تھا وہ حاشا نہ ہوا
ڈگڈگی بجتی رہی اور تماشا نہ ہوا
پیام آعظمی

تعارف و انٹرویو :) :) :)
 
Muslimvoices

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا نام محمد ابراہیم ہے۔ میں انڈیا کا رہنے والا ہوں۔ میکانیکل انجینئر ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا نام محمد ابراہیم ہے۔ میں انڈیا کا رہنے والا ہوں۔ میکانیکل انجینئر ہوں۔
وعلیکم السلام
خوش آمدید ابراہیم صاحب
ہندوستان میں کس جگہ سے ہیں؟ اور میکانیکل انجینئرنگ میں کس میدان سے وابستہ ہیں؟
 
فہیم اکرم

محفلین
انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

السلام علیکم
ایک بار پھر سے چھوٹا منہ اور بڑی بات :oops:

آپ سب اراکینِ محفل جن کی بدولت یہ جگہ محفل کہلاتی ہے،میرے لیے کسی انمول خزانے سے کم نہیں ہیں اور جس طرح ہم اپنی قیمتی چیزوں کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہیں۔۔میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کی باتیں، آپ کی ذات کے سربستہ راز بھی یہاں ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اسی سلسلے کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے میں انٹرویو کی شکل میں ایک تھریڈ کھولنا چاہتی ہوں ۔
اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے، ہم لوگ زندگی کی دوڑ میں کچھ اس طرح سے شامل ہو چکے ہیں کہ ہماری اپنی ذات بھی کہیں گم ہو کے رہ گئی ہے۔۔ ہمارے پاس اب سوچنے کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔اگر کوئی ہم سے یہ پوچھے کہ کون سارنگ پسند ہے۔۔۔تو اس کاجواب بھی فورا نہیں دے سکیں گے۔

اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ سب اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالیں اور اس انٹرویو تھریڈ میں شامل ہوں۔

میں نے یہاں کے ایک بہت اچھے ممبر قیصرانی کے انٹرویو کے لیے کچھ سوال پوسٹ کر دیے ہیں۔۔ ان سے کیونکہ اس موضوع پہ اوپن بات چل رہی تھی اس لیے مجھے ان سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑی۔۔لیکن آپ سب باقی اراکین کی مجھے پیشگی اجازت چاہیے۔۔۔
میں یہاں ایک Queue بنانا چاہوں گی،جس کے مطابق ایک وقت میں 2 ممبرز کا انٹرویو چلے گا۔۔۔ باقی آپ لوگ اس دھاگے میں اپنی رائے اور باقی سب کچھ جو اس بارے میں کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں : )

میرے اگلے مہمان ہوں گے

! محب علوی !! ماوراء

!!! اعجاز اختر !!!! جویریہ مسعود ( جیہ)

اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔۔اس بارے میں بھی ضرور بتائیے گا۔۔۔ اور ہاں میرے ساتھ مدد کے لیے شمشاد موجود ہیں۔۔ اس لیے آپ لوگ ذرا تیار شیار ہو کے آئیے گا :)

ایک بات رہ گئی۔۔کو ئی بھی ممبر کسی دوسرے ساتھی کا انٹرویو شروع کر سکتا ہے۔۔آپ کو بس یہاں آکے ایک پوسٹ میں بتانا ہوگا : )

امن ایمان
2006؟؟؟ :(
بہت پرانی بات ہے یہ تو۔۔۔۔ یوں لگتاہے جیسے واقعی 2006 میں ہوں
 
اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے، ہم لوگ زندگی کی دوڑ میں کچھ اس طرح سے شامل ہو چکے ہیں کہ ہماری اپنی ذات بھی کہیں گم ہو کے رہ گئی ہے۔۔ ہمارے پاس اب سوچنے کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔اگر کوئی ہم سے یہ پوچھے کہ کون سارنگ پسند ہے۔۔۔تو اس کاجواب بھی فورا نہیں دے سکیں گے۔

اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ سب اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالیں اور اس انٹرویو تھریڈ میں شامل ہوں۔
بالکل ایسا ہی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے اپنے آپ کو بھول جاتے ہیں۔ ہمیں اپنے لیے بھی بہت سا وقت نکالنا چاہیے۔
 
بالکل ایسا ہی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے اپنے آپ کو بھول جاتے ہیں۔ ہمیں اپنے لیے بھی بہت سا وقت نکالنا چاہیے۔
یہ سب مہنگائی کی وجہ سے ہے کہ اب ہم لوگوں کا گذارا ایک تنخواہ پر نہیں ہوتا اِسی لیے ہمیں جاب کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم میں کام کرنا ہوتا ہے اگر عزت کے ساتھ جینا ہے تو قربانی تو دینی پڑی گی :unsure:
 
Top