انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

عثمان

محفلین
آپ کے دستخط میں کونسی زبان لکھی گئی ہے اور اس کا کیا مطبل ہے۔
آپ انڈیا کے رہنے والے ہو اور جاپان میں بسلسلہ تعلیم مقیم ہو۔ آپ کا تعارف کیا ہے جنابے والا۔
انٹرویو یہاں نہیں کرنا۔ یہاں صرف اجازت لینی ہے۔ :)
 
السلامُ علیکم!
جی میرا آج پہلا دن ہے اس محفل میں یقینن یہاں کے لوگوں کی اردو حدَکمال تک قابلِ دید ہے۔ اور یہاں کے لوگوں کی موجودگی میں اگرچہ میری رائے کسی قدر اہمیت کے حامِل اگرچہ نہ بھی ہو کیونکہ سوچ کی دیوار پھلانگ کر الفاظ کے داوٗ پیچ مجھ سے کہ رہی ہیں کہ صلوّ آپکی عمر اور ایکسپیریئنس کا یہی تقاضا ہے کہ اپنے لالا وٗ گوھر اپنے پاس ہی رکھو !
لیکن دل کے نہاں خانے سے آواز آئی ہے کہ ۔ شامل ہو جاوّ اس محفل میں امید ہے جوتے نہیں پڑیں گے۔اور اگر پڑ بھی گئے تو بن کھوئے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔
مجھے آپکا یہ ائیڈئیا بہت پسند ہے۔
 
یہ انٹرویو شنٹرویو۔۔۔یہ کیا ماجرا ہے بھئی؟؟؟ نوکریاں شوکریاں بانٹی جارہی ہیں کیا یہاں؟ نیا شامل ہوا ہوں، ہمیں بھی امیدواروں کی لسٹ میں ڈال دیجئے۔کبھی نہ کبھی تو آ ہی جائے گا ہمارا بھی نمبر۔
 

زیر پیش

محفلین
سوال و جواب ایک ایسی ڈور سے بندھے ہیں کہ دونوں کا وجود ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں
لہذا سوال جس نوعیت کا ہوتا ہے جواب بھی اس نوعیت کا ہو تو لطف آتا ہے۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

السلام علیکم
ایک بار پھر سے چھوٹا منہ اور بڑی بات :oops:

آپ سب اراکینِ محفل جن کی بدولت یہ جگہ محفل کہلاتی ہے،میرے لیے کسی انمول خزانے سے کم نہیں ہیں اور جس طرح ہم اپنی قیمتی چیزوں کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہیں۔۔میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کی باتیں، آپ کی ذات کے سربستہ راز بھی یہاں ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اسی سلسلے کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے میں انٹرویو کی شکل میں ایک تھریڈ کھولنا چاہتی ہوں ۔
اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے، ہم لوگ زندگی کی دوڑ میں کچھ اس طرح سے شامل ہو چکے ہیں کہ ہماری اپنی ذات بھی کہیں گم ہو کے رہ گئی ہے۔۔ ہمارے پاس اب سوچنے کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔اگر کوئی ہم سے یہ پوچھے کہ کون سارنگ پسند ہے۔۔۔تو اس کاجواب بھی فورا نہیں دے سکیں گے۔

اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ سب اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالیں اور اس انٹرویو تھریڈ میں شامل ہوں۔

میں نے یہاں کے ایک بہت اچھے ممبر قیصرانی کے انٹرویو کے لیے کچھ سوال پوسٹ کر دیے ہیں۔۔ ان سے کیونکہ اس موضوع پہ اوپن بات چل رہی تھی اس لیے مجھے ان سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑی۔۔لیکن آپ سب باقی اراکین کی مجھے پیشگی اجازت چاہیے۔۔۔
میں یہاں ایک Queue بنانا چاہوں گی،جس کے مطابق ایک وقت میں 2 ممبرز کا انٹرویو چلے گا۔۔۔ باقی آپ لوگ اس دھاگے میں اپنی رائے اور باقی سب کچھ جو اس بارے میں کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں : )

میرے اگلے مہمان ہوں گے


! محب علوی !! ماوراء

!!! اعجاز اختر !!!! جویریہ مسعود ( جیہ)




اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔۔اس بارے میں بھی ضرور بتائیے گا۔۔۔ اور ہاں میرے ساتھ مدد کے لیے شمشاد موجود ہیں۔۔ اس لیے آپ لوگ ذرا تیار شیار ہو کے آئیے گا :)

ایک بات رہ گئی۔۔کو ئی بھی ممبر کسی دوسرے ساتھی کا انٹرویو شروع کر سکتا ہے۔۔آپ کو بس یہاں آکے ایک پوسٹ میں بتانا ہوگا : )


امن ایمان
علیکِ السلام
اچھی کوشش ہے۔ اللہ کامیاب فرمائے۔
 
Top