شاکرالقادری
لائبریرین
اردو محفل پر ایک دھاگے میں ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کو اردو سکھانے کی بات چیت ہو رہی ہے اور سلسلہ میں یہ طے ہوا ہے کہ اردو کے کثیر الاستعمال الفاظ کی ایک رومن فہرست درکار ہے اس سلسلہ میں ابرار بھائی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس قسم کی فہرست جنریٹ کرنے کا فیچر اپنے پہلے دے موجود اطلاقیہ پاک ورڈ فائنڈر میں دے سکتے ہیں اور یہ کام کوئی مشکل نہیں۔
لیکن اس سے پہلے ہمیں رومن متبادلات کا ایک سٹنڈرڈ طے کرنا ہوگا اس سلسلہ میں میں پہلے بھی کسی دھاگے میں اشارہ کیا تھا کہ رومن متبادلات تجویز کرنے کے لیے ہمیں اتفاق رائے کی ضرورت ہوگی اور اس کام کے لیے ایک معیار طے کرنا ہو گا کہ مختلف صوتی ترسیموں کے لیے کیا رومن متبادلات ہونگے تاکہ انٹرانس پر کام کرنے والے اسی ایک سٹنڈرڈ کو فالو کریں بصورت دیگرمسائل کا اندیشہ رہے گا مثلا
آ = = = کے لیے کونسا لیٹر یوز ہو گا ۔ ۔ سنگل اے ۔ ۔ ۔ ڈبل اے ۔ ۔ ۔ یا a کے اوپر کسی مارک کو یوز کیا جانا چاہیئے
او ۔ ۔ ۔ ۔ اُو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر او کے لیے رومن متبادل o ہوگا تو ۔۔۔۔ اُو کے لیے oo ہوگا، u ہوگا یا پھر o کے اوپر کوئی مارک
اسی طرح
علم۔ ۔ ۔ ۔ اور علیم ۔۔ ۔ ۔ ۔ کے الفاظ میں ابتدائی عین کو اگر صوتی اعتبار سے " اَ " اور " اِ " سمجھ کر اس کے لیےa اور i کو استعمال کیا جائے گا تو علیم کی "لیم" میں جو "ی" ہے اور "ای" کی آواز دے رہا ہے اس کو بھی i سے ظاہر کرنا ہے یاee کے ذریعہ یا پھر یہاں بھی کسی مارک کا سہارا لینا ہے
علی ہذالقیاس
ایسا کرنے سے نہ صرف مجوزہ اور مطلوبہ فہرست میں آسانی ہوگی بلکہ رومن اردو کے لیے ایک سٹنڈر بھی بن جائے گا جس کو رواج دیا جائے تو بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا
اسی مقصد کے پیش نظر یہ دھاگہ شروع کر رہا ہوں کہ احباب اس طرف توجہ فرمائیں اور اپنی آرا کا اظہار کریں