فاتح
لائبریرین
لیجیے آپ ہی کے محبوب ادارے سی ایل اے کا حوالہ بطور ثبوتآپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ دنیا کی ہر زبان کی آوازوں کو آئی پی اے کے الفا بٹ میں لکھا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد ہی یہ تھا کہ املاء سے بے نیاز ہو کر صوتیات کے ماہرین صرف آوازوں، ان کے مخارج، ان کے طریقہ ادائیگی وغیرہ پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو یہ اپنا مقصدہ ہی کھو دیتا ہے۔ عربی، پنجابی، اردو، فارسی سب کی آوازیں اس میں بیان کی جا سکتے ہیں۔ عربی ق، خ، ط، ت وغیرہ سب کے لیے اس میں الگ سے علامات موجود ہیں۔ کھ، گھ، چھ وغیرہ کو ظاہر کرنے کا بھی ایک خاص طریقہ ہے۔ آپ آئی پی اے پر مزید مطالعہ کریں اور پھر بتائیں کہ کونسی زبان کی آوازیں اس میں نہیں لکھی جا سکتیں۔ دعویٰ آپ نے کیا ہے ثبوت بھی دیں۔
چلیے اب آپ بطور ماہرِ لسانیات میری مزید اطلاع کے لیے مجھے ذیل کے حروف کے لیے "الگ الگ" آئی پی اے کے متبادل بتا دیجیے تا کہ مجھ جاہل کے علم میں اضافہ ہو سکے:
ا :؟
ع: ؟
دو مثالیں آسف اور عاصف آئی پی اے میں لکھ دیجیے
ت: ؟
ط: ؟
دو مثالیں تا اور طا آئی پی اے میں لکھ دیجیے
ث: ؟
س: ؟
ص: ؟
تین مثالیں ثمر، سمر اور صمر آئی پی اے میں لکھ دیجیے
ز: ؟
ذ: ؟
ض: ؟
ظ: ؟
اپنی مرضی سے چاروں کی کوئی مثالیں بھی لکھنا مت بھولیے گا۔
آخری تدوین: