محمد امین صدیق
محفلین
السلام وعلیکم،احباب محفل،نی ریکارڈڈ ساؤنڈ فائل کو اس فنکشن میں براؤز کرکے ٹرانسکرائب کو کلک کرتا اور ڈریگن نیچرلی نہایت برق رفتاری کے ساتھ میرے کئی منٹوں کے دورانئے میں بولے گئے ڈیڑھ دو سو الفاظ کو نوٹ پیڈ (جسے میں ہمیشہ ترجیح دیتا تھا) پر چند سیکنڈوں میں ٹائپ کردیتا تھا،اور الگ الگ الفاط پر مشتمل یہ عبارت کم وبیش پانچ یا چھ سطروں سے شائد ہی کبھی کم رہی ہو!۔۔۔مراسلہ کچھ زیادہ ہی طوالت اختیار کرگیا چنانچہ آگے کے کے تجربات،جو خاصے امیدافزاء ہیں،کسی اور مراسلے رقم کروں گا ۔انشاءاللہ۔اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین
(گذشتہ سے پیوستہ)۔۔۔تو اس کے بعد کا مرحلہ یہ ہوتا کہ نوٹ پیڈپرٹرانسکرپشن کے نتیجے میں حاصل شدہ الفاظ میرے سامنے ہوتے اور ان الفاظ کو بول کر میں ڈریگن نیچرلی کو املا کراتا جو تقریبا" 95فیصد درستی پر مبنی ہوتی۔مزید براں آپ سافٹوئیر میں دستیاب ' بلٹ ان' کمانڈز کے ذریعے مختلف عمل بھی کرسکتے ہيں ،مثلا" نئی سطر شروع کرنے کے لئے ' نیو لائن ' ،نیا پیراگراف لکھنے کے لئے ' نیو پیراگراف ' ، کوئی مخصوص لفظ کو منتخب کرنا ہو تو ' سلیکٹ 'اور پھر 'وہ لفظ'؛ جیسے 'سلیکٹ افراتفری ' اور یقین جانئے کہ آ پ کی عبارت میں جتنے بھی لفظ 'افراتفری' ہونگے ،ڈریگن ان سب پر نمبرز دیگا ،اس کے بعد آپ کو جو بھی لفظ مطلوب ہوگا ،اس کا نمبر بول کر آپ وہ لفظ منتخب کرسکتے ہیں ،جس کےبعد اسی طرح وائس کمانذز کے ذریعے آپ اس لفظ کی تصحیح ،اسکو حذف، اسکو کاپی اور پیسٹ کرسکتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی غلط لفظ کی تصحیح کرنی مقصود ہو تو اس لفظ کو بالا بتائے گئے طریقے سے منتخب کرکے 'کریکٹ دیٹ 'کا کمانڈ دینے کے بعد ایک چھوٹی سی کریکشن ونڈو کھلے گی اور اس ونڈو میں آپ اپنے ایڈ کئے ہوئے الفاظ کو پاکر ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا ہونگے( مجھ پر تو شادیء مرگ کی کیفیت طاری ہوگئی تھی،تاہم آپ دوستوں کو یہ بددعا نہیں دونگا)۔تو آمدن بر سر مطلب کہ کریکشن ونڈو میں موجود یہ وہ الفاظ ہونگے جو ڈریگن آپ کو تجویز کریگا اور انہی چند نمبروار الفاظ میں آپ کو وہ درست لفظ مل جائیگا جو آپ کو مطلوب ہوگا۔یہ سب ،اوران کے علاوہ گوں نا گوں فنکشن ہیں جن سے ڈریگن نیچرل مزین ہے ۔بس اب ضرورت ایک کثیراللفظی ورڈ لسٹ کی ہے جو کہ رومن اردو سے بھی آراستہ ہو۔اس کے بعد 'دلی زیادہ دور نہیں ہوگی' ۔انشاءاللہ۔ بس ورڈ لسٹ ڈریگن کے حوالے کی،، لفظوں کو ٹرین کیا ، ،اور بلٹ ٹرین کی رفتار سے ڈکٹیشن دینی شروع۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
والسلام !
آخری تدوین: