علوی امجد
محفلین
اردو او سی آر پر بہت سی تحقیقات هورهی هیں اور کئی دوست اس پر کام کررہے اور اچھی پیش رفت کررہے ہیں اورساتھ مجھے پورا یقین هے كه انشاء اللہ بہت جلد اردو او سی آر ایک حقیقت بن کر ابھرے گا۔
پچھلے چند دنوں میں نے مارکیٹ میں دستیاب انگلش کے چند سافٹ وئیر پر تجربات کئے اور خوش قسمتی سے بہت اچھا رزلٹ آیا۔ خصوصا Abbyy Fine Reader میں رزلٹ 90% آرہا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ اسی پر ہی مزید کام کیا جائے تو ہمیں ایک علیٰحدہ سے اوسی آر سافٹ وئیر بنانے کی شائد ضرورت نہ ہے۔
اگرچہ Abbyy والوں نے اپنے سافٹ وئیر میں اردو یا عربی کی سپورٹ بالکل نہیں ڈالی جس کی کمی بہت شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اگر ہم اس کے Pattern Editor میں اردو کو Read کروالیں تو یہ ایک بہت اچھا او سی آر بن سکتا ہے۔ تھوڑی سے دماغ سوزی کے بعد میرے ذہن میں ایک طریقہ کار سمجھ آیا اور جب میں اس کو عملی جامہ پہنایا تو اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک نتیجہ آرہاہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نا آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کروں شائد آپ لوگ اس کو مجھ سے بہتر کرلیں۔
میں اس وقت اس کا Version 8 Professional استعمال کررہا ہوں۔ جن دوستوں کے پاس ہے تو ٹھیک ورنہ Abbyy کی ویب سائٹ پر جاکر بآسانی ٹرائل ورزن ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
سب سے پہلا کام تو یہ ہے کہ اردو زبان کو Abbyy میں read کروایا جائے۔ تو اس کے لئے طریقہ کار یہ ہے کہ اردو کی کوئی لفظی تصویر کو Abbyy میں کھول لیں۔ پھر Tools میں Language Editor میں جائیں۔
اور Main Language میں English کو سلیکٹ رہنے دیں اور New کا بٹن دبائیں۔
اب انگلش کو منتخب رکھتے ہوئے Create a new language based on existing one کا ریڈیو بٹن چیک کریں۔
اب Language کا نام دیں مثلا اردو اور ساتھ Alphabets کے آگے بنے ہوئے نقاط کو کلک کریں
اور کوڈ پیج میں Arabic 1256 منتخب کرکے تمام ممکنہ اردو کیریکٹرز کو ایک ایک کرکے منتخب کریں۔ جو کہ نیچے موجود باکس میں نظر آتے رہیں گے۔
جب تمام ممکنہ حروف منتخب ہوجائے تو OK کرکے باہر آجائیں ۔ تو آپ دیکھیں گے کہ User Defined Language میں اردو کا نام لکھا ہوا نظر آئے گا۔
یوں آپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا یعنی Abbyy میں اردو زبان شامل ہوگئی۔