علوی امجد
محفلین
تصویر کو الٹانے کی بجائے حاصل شدہ string کو reverse کر لیا جائے تو کافی رہے گا۔
کیا اس کے لئے کوئی پلگ ان درکار ہوگا؟ کیونکہ ونڈوز کے Clipboard میں اس طرح کی کوئی کمانڈ مجھے نظر نہیں آئی۔شائد کسی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کو دیکھنا پڑے گا۔
میری رائے میں یہ محض دہلوی روش پر کام کر پائے گا۔
میرے خیال میں لاہوری یا دہلوی رسوم الخط کا اس پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے۔ کیونکہ یہ کسی فانٹ کے زیر اثر نہیں بلکہ خالصتا تصویری ان پٹ کو اٹھا رہا ہے۔ یعنی تصویر کو متبادل یونی کوڈ میں منتقل کرنا۔
حرفی بنیاد پر تو حروف کو دکھانا ہی ممکن ثابت نہیں ہو رہا تو پڑھنا تو دور کی بات ہے۔
پاک نستعلیق کے تجربے سے میں نے یہ سیکھا کہ نستعلیق میں محض لفظ کی درمیانی یا ابتدائي شکل دیکھ کر حرف کی بابت فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ نقطہ جات لازم نہیں کہ اس شکل کے عین اوپر ہوں۔
نستعلیق کی حرفی پیچیدگیوں کے سبب ہی پاک نوری نستعلیق کا تجربہ کیا گیا تھا۔
میں آپ سے پوری طرح متفق ہوں۔لیکن کوشش جاری ہے شائد اس کا حل مل جائے۔ اس حوالے سے آپ سینئر افراد کی رائے اور راہنمائی بہت کارآمد ہوگی۔