اردو او سی ۔ ایک اہم پیش رفت

باذوق

محفلین
جمیل نوری نستعلیق میں قریبا 18000 لگیچرز ہیں اور اگلی ریلیز میں شاید 25000 کے لگ بھگ ہوں گے۔ ہم نے ایک ٹول کی مدد سارے لگیچرز کے بٹ میپس جنریٹ کر لیے ہیں:
اگر آپ یہ سارے بٹ میپس چند زپ فائلوں کی شکل میں کسی جگہ مہیا کر دیں اور کچھ ساتھی مل کر ان تمام کو Abbyy Fine Reader کے پیٹرن ایڈیٹر میں read کروا کر ایک فائل بنا لیں ۔۔۔۔
تو پھر اردو او سی آر کا خواب ۔۔۔ شائد جلد تعبیر میں بدل جائے !!
علوی صاحب آپ کیا کہتے ہیں ؟؟
 
ترسیمہ جات کی آپٹیکل ریچیکنگ کیلئے پائتھون کوڈ میں کچھ ترمیم کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ بہتر ہوگا کہ یونیکوڈ رینج کی بجائے، فونٹیک رینج اپنائی جائے۔ ایک ایچ ٹی ایم ایل میں مطلوبہ گلف امیج اور اسکا یونیکوڈ اردو متن ایک ساتھ کیسے ظاہر ہوگا؟
 
اگر آپ یہ سارے بٹ میپس چند زپ فائلوں کی شکل میں کسی جگہ مہیا کر دیں اور کچھ ساتھی مل کر ان تمام کو Abbyy Fine Reader کے پیٹرن ایڈیٹر میں read کروا کر ایک فائل بنا لیں ۔۔۔۔
تو پھر اردو او سی آر کا خواب ۔۔۔ شائد جلد تعبیر میں بدل جائے !!
علوی صاحب آپ کیا کہتے ہیں ؟؟

بیشک۔ یہ امیجز کس فارمیٹ میں مہیا کی جائیں؟ نیز انکا ریزولوشن، اونچائی اور لمبائی کتنی ہونی چاہیے تا آپٹیکل انجن باآسانی انکو ڈیٹابیس میں داخل کر سکے؟ میرے پاس bmp اور png کی سہولت ہے۔ احباب آپس میں مشورہ کر لیں۔۔۔
 

علوی امجد

محفلین

باذوق

محفلین
بہت شکریہ نظامی صاحب
آپ کے اس اطلاقیہ نے ساری مشکل حل کردی۔ میں اس پر کام شروع کردیا اگلے تین چار دن میں اس کو پورا کرکے میں اس کی ڈیٹا بیس فائل اپ لوڈ کرتا ہوں۔
جزاک اللہ خیر !!!
آپ نے ایک بہت اچھی خبر سنائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تین چار دن ۔۔۔۔ ہمممممم ۔۔۔۔۔
اگر جمعۃ المبارک کو ڈاٹا بیس فائل اَپ لوڈ کر دیں‌ آپ تو ۔۔۔۔۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ نظامی صاحب
آپ کے اس اطلاقیہ نے ساری مشکل حل کردی۔ میں اس پر کام شروع کردیا اگلے تین چار دن میں اس کو پورا کرکے میں اس کی ڈیٹا بیس فائل اپ لوڈ کرتا ہوں۔

علوی امجد بھائی بہت خوشی ہوئی کہ اطلاقیہ آپ کے کسی کام آگیا ، قیمت وصول ہوگئی۔
 

باذوق

محفلین
بہت شکریہ نظامی صاحب
آپ کے اس اطلاقیہ نے ساری مشکل حل کردی۔ میں اس پر کام شروع کردیا اگلے تین چار دن میں اس کو پورا کرکے میں اس کی ڈیٹا بیس فائل اپ لوڈ کرتا ہوں۔
انتظار جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

اسد

محفلین
اس عمل پر کچھ اور روشنی ڈالیں۔

میرے پاس afr7.0 proe ہے اس میں پیٹرن ایڈیٹر کی ونڈو میں ...new پر کلک کرنے پر میں نے urdu لکھا تو ایک فائل
c:\documents and settings\(yourcumputername)\local settings\temp\untitled0\urdu.ptn
بن گئی ہے۔ اب کیا کرنا ہے۔
یہ میں مشق کے لیئے پوچھ رہا ہوں۔
میرے خیال میں ورژن 7 میں عربی کوڈ پیج کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ کم از کم ورژن 8 استعمال کرنا ہو گا۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
پرابلم

علوی بھائی جان !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ جب میں‌ پٹرن ٹریننگ کرواتا ہوں تو اس کے بعد ریڈ کرواتا ہوں‌تواس طرح‌ 1\]us<;111<1$JIJi\^-^, کے الفاظ سامنے آجاتے ہیں ۔ میں‌نے بہت دماغ‌سوزی کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا ۔ حضرت اب آپ ہی بتائیے کہ کیا کروں۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
علوی بھائی جان !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ جب میں‌ پٹرن ٹریننگ کرواتا ہوں تو اس کے بعد ریڈ کرواتا ہوں‌تواس طرح‌ 1\]us<;111<1$jiji\^-^, کے الفاظ سامنے آجاتے ہیں ۔ میں‌نے بہت دماغ‌سوزی کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا ۔ حضرت اب آپ ہی بتائیے کہ کیا کروں۔
والسلام

یہ پروگرام اتنا فائدہ مند ثابت نہیں ہوا ہے۔ میں نے خود بہت سے ناکام تجربات کئے ہیں اسپر۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
ورژن 9

حضرت میں‌نےاسی کا 9 ڈیمو ورژن انسٹال کیا اس میں‌بہت سارے لیگچرز موجود ہیں‌لیکن مسئلہ ہے کہ اس میں‌کام کیسے کرنا ہے
 

باسم

محفلین
شروع میں تفصیل دی گئی ہے اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں کچھ مینو وغیرہ آگے پیچھے ہیں مگر مل جائیں گے۔
 

mwalam

محفلین
اگر آپ مجھے بتا دیں کے کون سے فونٹس کے لیگچرز بنانے ہیں۔ تو وہ میں آپکو بنا دوں گا۔ پلیز اسکا ڈیفالٹ سائز بھی بتا دیں۔
کیا ایک فانٹ کے مختلف فانٹ سٹائلز بھی بنانے ہیں۔ میں نے lig پر کرلپ کے نفیس نستعلیق بیٹا 1.02 کے امیجیز بنایئں ہیں۔ جن کی تعداد 16,430 ہیں۔ اور سائز 64.1 میگا بائٹ ہے۔
 

arifkarim

معطل
Top