الف عین
لائبریرین
شارق مستقیم کو رجوع کرنا پڑے گا۔ کرتا ہوں پھر وہ بھی اپ لوڈ کر دوں گاسورس چاہیے تھا۔
شارق مستقیم کو رجوع کرنا پڑے گا۔ کرتا ہوں پھر وہ بھی اپ لوڈ کر دوں گاسورس چاہیے تھا۔
iar
اب بھی یہی کہوں گا صبر کریں۔ کیونکہ میں مقالہ لکھنے میں مصروف ہوں۔ اس لیے ذہن منتشر ہے۔ امید ہے کہ اس ہفتے مقالہ مکمل کر لوں گا۔ پھر ان شاء اللہ اس کیل کو بھی گاڑھ دیں گے۔
تسلی ہو گئی جناب، اصل میں جلوہ حسن دیکھ کر "محب" سے صبر مشکل ہو جاتا ہے ورنہ مان لیا اور تسلیم کر لیا۔
شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد
لیں ایک نیا آپشن بنا دیا ہے ونڈوز میں کسی بھی جگہ ٹیکسٹ کاپی کرنے سے اس وقت اس کا مطلب سسٹم ٹرے میں کچھ اسطرح نمودار ہونے کی کوشش میں مصروف ہو جائے گا۔
اردو
انگریزی
آپشن پہلے سوچا تھا اب مکمل کر دیا ہے چند خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
ایک سے زیادہ معانی کو دکھانے کے لیے ٹیب کنٹرول استعمال کیا ہے۔ یہ تقریبا پچاس کے قریب معانی کو سپورٹ کرتا ہے۔ یعنی ایک لفظ کے اگر پچاس مختلف معانی ہوں جو ایک دوسرے سے بالکل جدا ہوں اور آپ انہیں الگ الگ دیکھنا پسند کریں گے تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔ تو اب اگر پچاس مختلف معانی ہوں اور ہر معانی کی تفصیل 500 الفاظ پر مبنی بھی ہو تو یہ بآسانی دکھا دے گا۔
اردو لفظ کی تفصیلات بتاتے ہوئے مختلف رنگ استعمال کیے ہیں تاکہ بآسانی ہر شے سمجھ آ سکے سرخیوں کو سرخ نہیں سبز کر دیا ہے۔
معنی دیکھنے کے بعد کسی بھی جگہ رائٹ یا لیفٹ کلک کرنے سے آپشن خودبخود بند ہو جائے گا۔ آپکو اسے بند کرنے کے لیے سسٹم ٹرے تک آنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر آپ کچھ کاپی کرنا چاہیں تو یہ بند نہیں ہو گا اور آپ بآسانی کاپی کر سکیں گے۔
خط منتخب کرنے کی سہولت کے ساتھ
تھوڑا ذہین ہے۔ اگر انگریزی اور اردو کی پہچان کر کے الفاظ کو دائیں بائیں خود کرتا رہتا ہے جیسا کہ پہلی تصویر میں انگریزی ترجمہ کی سرخی یا سبزی کہ لیں اس میں آپکو نظر آئے گا۔ اور اسی طرح اگر انگریزی لفظ کا ترجمہ کر رہا ہے تو بائیں سے دائیں چلے گا اور اگر اردو کا کر رہا ہے تو دائیں سے بائیں۔ یہ آپشن بنانے میں آسان مگر قاری کو بڑی دقت سے بچا دیتا ہے۔
ایک معلوم خامی یہ ہے کہ اگر صارف ماؤس کے ذریعے معانی کے خانے کو سکرول کر رہا ہو یا اس نے متن کو منتخب کیا ہو اور ماؤس کا بٹن دبا ہوا ہو اور وہ کسی دوسرے سافٹ وئیر پر چلا جائے بٹن چھوڑے بغیر تو خود بند نہیں ہوتا۔ اب اسے سرخ کراس کے بٹن سے بند کرنا پڑے گا۔
یہ یونی کوڈڈ ہے۔ مکمل نہیں کچھ جاپانی الفاظ یا رمز کہہ لیں وہ اس میں نہیں چلتے میرا خیال ہے وہ بھی فونٹ کا مسئلہ ہے۔بہت خوب اب تو ہم اس سافٹ وئیر کا انتظار کر رہے ہیں، جانے کب دعائیں پوری ہو جائیں۔
یونی کوڈ کی سہولت کب تک اس میں ایڈ کریں گے، وہ ہو جائے تو کام بہت آسان ہو جائے گا۔
یہ یونی کوڈڈ ہے۔ مکمل نہیں کچھ جاپانی الفاظ یا رمز کہہ لیں وہ اس میں نہیں چلتے میرا خیال ہے وہ بھی فونٹ کا مسئلہ ہے۔
اس پر اردو ،عربی، فارسی، پشتو، ہندی، سندھی اور انگریزی تو ٹھیک چلتی ہے۔ جاپانی اپنا مسئلہ خود حل کر لیں گے اور جو رمز میں آپکو بتا رہا ہوں وہ بھی بہت شاذ ہیں میں نے وکی پیڈیا پر ایک آرٹیکل پڑھا تھا اس میں ان رموز کا خاص طور پر بتایا گیا تھا اور جب میں نے جائزہ لیا تھا تو وہ ونڈوز میں واقعی نہیں چل رہے تھے۔ ونڈوز کا کوئی فانٹ انہیں سپورٹ نہیں کر رہا تھا۔ اب تو یہ بھی نہیں یاد وہ رموز ہیں کون سے۔ دوسرا یہ کہ ڈکشنری سپیڈ کو بڑھا دیا ہے۔ اب معانی کو دکھانے میں مائکرو سافٹ آفس ورڈ کی رفتار کے قریب پہنچ گیا ہے۔
نیا آپشن۔
اگر ڈکشنری میں لفظ موجود نہ ہو تو اس ڈکشنری میں درج کر دیجیے۔
تصویر
اگر اور کچھ آئیڈیا ہو کی کے پاس تو شئیر کرے ڈویلپ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ☺
الفاظ، حروف، لائن کی گنتی موجود ہےالفاظ کی گنتی اور لائن نمبر ڈالا جا سکتا ہے۔