اس سے ملتا جلتا ایک سافٹ وئیر میں نے بھی بنایا ہے۔ آپ ان دونوں کا موازنہ کریں اور بتائیں بہتر کونسا ہے۔پھر اس کو دیکھیں گے۔جناب اگر ہوسکے اور اچھا لگے تو چاچو ٹایپنگ ہیلپر کو بھی ایڈ آن کے طور پر شامل کر لیں ۔ اسکا ڈاٹ نیٹ ورژن بھی ہے اور اس کا سورس کوڈ یہ ہے۔
اول شکریہ دوم میں خود انڈرائڈ کے لیے اسے چاہتا ہوں۔ مگر میرے چاہنے سے فرق نہیں پڑ رہا، انڈرائڈ کے لیے جاوا معیاری زبان ہے اور مجھے اسکی صرف الف آتی ہے۔شارق مستقیم نے ان پیج کنورٹر کا سورس کوڈ بھیج دیا ہے، اسے میں نے یہاں اپ لوڈ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اگر اس ایڈیٹر کو انڈرائڈ کے لئے پورٹ کیا جا سکے تو میں ونڈوز کو خیرباد کرنے لئے تیار ہوں۔
انپیج کنورٹر تو محترم ابرار صاحب نے بھی تیار کیا تھا اور محفل پر موجود ہے ۔ میرے خیال میں بہت اچھا کام کررہا ہے ۔
کیا آپ کا کبھی ای لائبریری سافٹ ویئر بنانے کا ارادہ ہے جو کہ اردو کو مکمل سپورٹ کرتا ہو اور اس کے ساتھ اردو اور دیگر زبانوں کی برقی کتب کو استعمال کیاجاسکے۔
مارکیٹ میں جگہ ایک دم سے نہیں بنتی میرا تجربہ رہا ہے سال دو سال کے اندر ڈویلپر کے اخراجات پورے ہو جاتے ہیں۔ اور اپڈیٹس کا اتنا مسئلہ نہیں اگر سافٹ وئیر کی مانگ ہو تو بندہ خود بھی بنا سکتا ہے اور بنوا بھی سکتا ہے۔ اوپن سورس کرنے سے ذمہ داری ختم نہیں ہوتی شروع ہوتی ہے۔ جیسے اوپن آفس کو دیکھ لیں، بیس سال میں وہ لوگ آج کے اوپن آفس تک پہنچے ہیں۔ اس پر تین ماہ میرے اکیلے کے صرف ہوئے ہیں۔ اور چونکہ درد کا احساس اسے ہوتا ہے جسے زخم آیا ہو اس لیے میں اگر اسے اوپن سورس کروں گا تو اس کے علیحدہ چند صفحات بنا کر اس کی ہر اس لائن کی وضاحت کروں گا جس کی وضاحت کی ضرورت کسی ڈویلپر کو درپیش ہو۔ تاکہ اوپن آفس تک نہ سہی کسی حد تک تو یہ اردو لکھنے پڑھنے والوں کی مشکلات کا مداوا کر سکے۔ اوپن سورس کرنے پر اس کی پروگرامنگ زبان کو سادہ ترین کرنا ہو گا۔ تاکہ ابتدائی پروگرامرز بھی اس میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اس کی ڈکشنریز کو بھی ڈیٹا بیس سے ختم کر کے عام ٹیکسٹ فائل میں کنورٹ کرنا ہو گا۔ اور ان کو ریڈ کرنے اور اپڈیٹ کرنے کا طریقہ کار بھی نیا وضع کرنا ہو گا۔ کوڈ کو صفائی سے لکھنا ہو گا۔ تاکہ پڑھنے والے کو دقت نہ ہو۔میں تو یہی کہوں گا کہ یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس ایڈیٹر کی مارکیٹ میں بطور کمرشل سوفٹویر کے گنجائش ہے تو ضرور اسے قیمتاً پیش کریں۔ لیکن اس صورت میں اس سوفٹویر کو بہتر بنانے اور اس کی اپڈیٹس فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی آپ پر عائد ہوگی۔ اوپن سورس کرنے کی صورت میں آپ اس ذمہ داری سے آزاد ہوں گے۔