اردو ایڈیٹنگ کمپوزنگ اور خطاطی کے سوفٹو

اس دھاگے پر اردو ایڈیٹنگ ، کمپوزنگ اور خطاطی کے سوفٹویر پر معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا اور ان میں استعمال ہونے والی تکنیک اور فونٹس پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ سافٹ وئیر کی تاریخ اور اس میں تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ فارسی ، عربی سافٹ وئیر بھی دیکھے جائیں گے اور ان پر بھی سیر حاصل گفتگو ہو گی۔

میرے ذہن میں مندرجہ ذیل سافٹ وئیر آ رہے ہیں

شاہکار
سرخاب
کاتب
خطاط
نامہ بر
پارس نگار
اردو 98 (پلگ ان )
اردو سمرائزر (Urdu Summarizer)
اردو پیج کمپوزر
اردو ٹیکسٹ مائنر
اردو نگار
اردو ای میل رقعہ
اردو ماہر
اردو ایڈیٹر
اردو ریڈر
عریبک ایڈیٹر
انپیج
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب، تم اچھی معلومات اکٹھی کر رہے ہو۔ اب تم نے یہ کام شروع کیا ہے تو متلعقہ سوفٹویر کے روابط بھی فراہم کرتے جاؤ۔ اور یہ اردو ایڈیٹر اور عریبک ایڈیٹر کونسے کمپوزنگ سوفٹویر ہیں؟ نام سے تو یہ عام ٹیکسٹ ایڈیٹر لگ رہے ہیں۔ پارس نگار بھی ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر ہی ہے، جبکہ Urdu 89 پلگ ان بھی ٹیکسٹ ان پٹ کے لیے ActiveX کمپوننٹ ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
مھاری بات درست ہے نبیل۔ لیکن آخر یہ پلگ ان اس طرح تو کام کرتے ہیں کہ کس حرف کے بعد کیا حرف ٹائپ کیا جائے تو نتیجے میں کیا شکل برامد ہو گی۔ اگرچہ یہ سارے آسکی ٹرو ٹائپفانٹ ہی استعمال کرتے ہیں، کہ آپ آسکی کوڈ 65 ٹائپ کریں تو فونیٹک کی بورڈ کے مطابق الف کا گلف ٹائپ ہو اور سکرین پر نظر آئے۔ ویسے یہ محض مثال تھی، ورنہ یہ سارے فانٹس 8 بِٹ آسکی یعنی ایکسٹینڈیڈ لیٹن کا استعمال کرتے ہیں اپنی ا نکوڈنگ میں۔ سافٹ وئر کا کام محض یہی ہوتا ہے کہ کیا کیریکٹر ٹائپ کیا جائے اور کیا رینڈر ہو۔ اس کے لیے چاہیےایکٹئو ایکس کنٹرول استعمال ہو یا جاوا سکرپٹ، یا کچھ اور پروگرامنگ لنگویج جس میں پروگرام لکھا گیا ہے۔
 
نبیل نے کہا:

نبیل تم مجھے چین سے نہ بیٹھنے دینا اور غلطیاں مسلسل نکالتے جانا :wink:

خیر میں نے اصل میں ایڈیٹرز کو بھی شامل کرنا تھا اس لیے ان کو بھی لکھ گیا اب تصحیح کر دی ہے موضوع کی اور کام پھیلتا لگ رہا ہے مجھے۔ میرے پاس یہ سارے سافٹ‌وئیر ایک سی ڈی میں ہیں اور یہ سی ڈی بہت عام ہے پاکستان میں۔ البتہ کوشش کرکے متعلقہ سافٹ‌ وئیر کے ربط ڈھونڈتا ہوں۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
مھاری بات درست ہے نبیل۔ لیکن آخر یہ پلگ ان اس طرح تو کام کرتے ہیں کہ کس حرف کے بعد کیا حرف ٹائپ کیا جائے تو نتیجے میں کیا شکل برامد ہو گی۔ اگرچہ یہ سارے آسکی ٹرو ٹائپفانٹ ہی استعمال کرتے ہیں، کہ آپ آسکی کوڈ 65 ٹائپ کریں تو فونیٹک کی بورڈ کے مطابق الف کا گلف ٹائپ ہو اور سکرین پر نظر آئے۔ ویسے یہ محض مثال تھی، ورنہ یہ سارے فانٹس 8 بِٹ آسکی یعنی ایکسٹینڈیڈ لیٹن کا استعمال کرتے ہیں اپنی ا نکوڈنگ میں۔ سافٹ وئر کا کام محض یہی ہوتا ہے کہ کیا کیریکٹر ٹائپ کیا جائے اور کیا رینڈر ہو۔ اس کے لیے چاہیےایکٹئو ایکس کنٹرول استعمال ہو یا جاوا سکرپٹ، یا کچھ اور پروگرامنگ لنگویج جس میں پروگرام لکھا گیا ہے۔

اعجاز صاحب یہ تو آسکی کوڈ کی مجبوریاں تھیں کہ اس میں ایک تو صرف ایک بائٹ (‌آٹھ بٹس ) تھیں جس کی وجہ سے صرف 256 کیریکٹرز کو ہی لکھا جا سکتا ہے براہ راست بغیر کوئی ہیرا پھیری کیے۔ یونیکوڈ کے بعد کافی آسانی ہوگئی اور یہ کام بہت آسان ہوگیا۔

اس پر بھی ذرا روشنی ڈالتے جائیں کچھ تاریخ مرتب ہوتی جائے گی اور اردو خطوط کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پر اردو فونٹس پر بھی بات چلتی رہے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اردو ایڈیٹر اور اردو ایڈیٹر لائٹ، یونی پیڈ (شایدیہی نام ہے اردو کے ایک ایڈیٹرکا) بھی شامل ہیں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اردو کمپوزنگ کے چند مزید اہم سافٹ ویئرز کے نام بھی فہرست میں شامل کر لیجیئے
لاھور کے دو بھائی﴿ نام اسوقت ذہن میں نہیں آرہا﴾ جنہوں نے شاہکار تخلیق کیا اور کامپسی نامی کمپنی سے اس کی فروخت کے لیے معاہدہ کیا لیکن کچھ ہی عرصہ کے بعد کمپنی سے اختلاف کی بنا پر یہ دونوں بھائی شاھکار میں کچھ تبدیلیوں اور اضافوں کے ساتھ
سق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راط
نامی سافٹ ویئر لائے
جس میں پچاس کے قریب نسخ فونٹس شامل تھے اور نوری نستعلیق وہی شاھکار واالا جس کے ترسیمے جمیل احمد صاحب کے لکھے ہوئے تھے
اس پروگرام میں دونوں بھائیوں نے سادی کارڈ ، وزٹنگ کارڈ لیٹر ہید اور اسی قسم کی چن دوسری چیزوں کے ٹیمپلیٹس مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے وزرڈ ﴿جادوگر﴾ بھی مہیا کیئے جس کی وجہ سے اس سافٹ ویئر میں بہت آسانی پیدا ہوگئییہ پروگرام یہ دونوں بھائی 25 ہزارو روپے میں فروخت کرتے رہے ہر پروگرام کے ساتھ ڈونگل مہیا کیا جاتا تھا
اس پروگرام کا ایک سستا ورژن
بق۔۔۔۔راط کے نام سے بھی دستیاب تھا جو گھریلو سطح کے صارف کے لیے تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی دوران ایک اور صاحب جنہیں ہم علوی صاحب کے نام سے جانتے ہیں پورا نام ییاد نہیں انہہوں نے
گلوبل کے نام سے ایک سافٹ ویئر تیار کرایا اور اس سافٹ ویئر میں پہلی بار تسیمہ جات کو چھور کر جوڑوں کی بنیاد پر نستعلیق فونٹ متعارف کروایا گیا
یہ پروگرام بھی ایم ایس ڈوس کے ساتھ کام کرتا تتھا لیکن اس کا منظر اور ڈسپلے اس انداز کا تھا کہ ییہ ایم ایس ونڈوز کا پرگرام معلوم ہوتا اس میں مائوس کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی
اس پروگرام کے بھی دو ورژن تھے
1۔۔۔ سلور
2۔۔۔ گولڈن
گولڈن پروگرام مکمل تھا
جبکہ سلور میں کچھ کمیاں تھی اور محدود اختیارات کے ساتھ تھا
اس کے بعد ایک اور سافٹ ویئر سامنے آیا یہ سافٹ ویئر ونڈوز کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا اور ااس کا نام صدف تھا
لیکن ان تینوں میں سے سقراط کے علاوہ کسی کو بھی پذیرائی حاصل نہ ہوئی کیونکہ سقراط مکمل طور پر شاہکار کی طرز پر کام کرتا تھا جس کے عام صارفین بہت عرصہ تک استعمال کی وجہ سے عادی ہو چکے تتھے
 
الف عین

لائبریرین
ایک زمانے میں میں نے ایک اور سافٹ وئر دیکھا تھا۔ یونیورسل ورڈ۔ اس میں بھی اردو کی سپورٹ تھی لیکن کوئی نستعلیق فانٹ نہیں تھا۔
 
لاھور کے دو بھائی﴿ نام اسوقت ذہن میں نہیں آرہا﴾ جنہوں نے شاہکار تخلیق کیا اور کامپسی نامی کمپنی سے اس کی فروخت کے لیے معاہدہ کیا لیکن کچھ ہی عرصہ کے بعد کمپنی سے اختلاف کی بنا پر یہ دونوں بھائی شاھکار میں کچھ تبدیلیوں اور اضافوں کے ساتھ

ان کے نام تھے۔ ضیاء حمید طور اور فاروق حمید طور
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاروق بھائی۔ ضیا طور صاحب انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور میں میرے سینیر تھے۔ بعد میں انہوں نے ایک کمپنی Cybernetics کے نام سے قائم کی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
محب، تم اچھی معلومات اکٹھی کر رہے ہو۔ اب تم نے یہ کام شروع کیا ہے تو متلعقہ سوفٹویر کے روابط بھی فراہم کرتے جاؤ۔

یہ لیجیے کچھ سوفٹویئر جو میرے پاس گذشتہ صدی سے پڑے ہوئے تھے:
گلوبل
کاتب
پارس نگار1
پارس نگار2
صدف
شاہکار
سرخاب
اردو ایڈیٹر
عربی ایڈیٹر
میں مزید تلاش کرتا ہوں کہ شاید کچھ اور بھی ڈھونڈنے سے مل ہی جائیں۔
 
میرے پاس ایک پروگرام پڑا ہوا ہے (اردو پاور) کے نام سے۔ بالکل ان پیج کی طرح کا ہے۔ کوئی فرق نہیں۔ بس اتنا ہے کہ اس میں ایک دو فانٹ (طلعت) نام سے ہے قرآن کے مشابہ ہے میں ابھی ایک نمونہ پوسٹ کرتا ہوں اور نیا کچھ بھی نہیں اس میں

صلی اللہ علیہ وسلم کی علامت نیز رضی اللہ عنہ اور رضی اللہ عنہا اور آیات کے نمبر بھی لگا سکتے ہیں۔

talat.gif

alkaram.gif
 
الف عین

لائبریرین
طلحہ۔ یہ فانٹ مل جائے تو کچھ چھیڑ خانی کی جائے اس کے ساتھ۔ قرآن کے لئے واقعی بترین فانٹ لگ رہا ہے۔ اسے ’یونکیڈوایا‘ جا سکتا ہے کیا؟
 
میں نے آپ سے اور محسن حجازی سے اس بابت بات کرنی تھی لیکن فرصت ہی نہیں مل رہی تھی۔

اچھا بات یہ ہے کہ طلعت فونٹ صرف میرے پاس جو پروگرام ہے اسی پر چلتا ہے۔ ان پیچ میں نہیں چلتا۔ تو کیا آپ کو صرف فونٹ بھیج دوں یا کیا کرنا ہوگا مجھے۔ خطوط کے بارے تو مجھے ادنی سی شد بد بھی نہیں۔

طلعت فونٹ پہلی تصویر والا وہی قرآن کے نزید تر ہے۔ آپ نے صحیح فرمایا کہ اس میں چھیڑ خانی کرکے یونیکوڈ بھی بنایا جائے۔ آپ حکم کریں مجھے کیا کرنا ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
فانٹ کی فائل مجھے ای میل کر دو یا لسی ’عقل مند‘ فائل شیرنگ سائٹ پر اپ لوڈ کرو۔ پھر دیکھتے ہیں کہ کچھ کیا جا سکتا ہے کیا؟
 
میم نون

محفلین
یہ لیجیے کچھ سوفٹویئر جو میرے پاس گذشتہ صدی سے پڑے ہوئے تھے:
ٌٌ۔۔۔
میں مزید تلاش کرتا ہوں کہ شاید کچھ اور بھی ڈھونڈنے سے مل ہی جائیں۔
فاتح بھائی ، میرے کسی بھی ربط پر کلک کرنے سے 4shared کا مین پیج کھل جاتا ہے۔۔۔
اگر مجھے پروگرام اتارنے کا طریقہ بتادیں تو بڑی نوازش ہو گی۔

والسلام
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ، میرے کسی بھی ربط پر کلک کرنے سے 4shared کا مین پیج کھل جاتا ہے۔۔۔
اگر مجھے پروگرام اتارنے کا طریقہ بتادیں تو بڑی نوازش ہو گی۔

والسلام

جناب! معذرت خواہ ہوں کہ جلدی جواب نہ دے پایا۔
جیسا کہ اعجاز صاحب نے فرمایا یہ 4شیئرڈ "عقل مند" نہیں ہے اور یہی مسئلہ ہے۔ آپ مندرجہ ذیل ربط پر کلک کیجیے تو 4شیئرڈ پر میرا صفحہ کھل جائے گا اور وہاں سے سافٹویئر کے خانے میں آپ کو یہ سب پروگرام مل جائیں گے:
http://fatehh.4shared.com/
والسلام،
 
Top