سید ذیشان
محفلین
بہت شکریہ آسی صاحب۔جناب سید ذیشان صاحب۔ آپ کیوں دل میلا کرتے ہیں؟ صرف اپنی بات کرتا ہوں۔ میں نے بلامبالغہ سینکڑوں دوستوں کو عروض ڈاٹ کام کا راستہ دکھایا ہے اور کئی مقامات پر اس کے مختلف فوائد کو بھی ہائی لائٹ کیا ہے۔ دوسرے جانیں اور ان کا طرزِ عمل جانے۔ آپ کو پتہ ہے ہمارے ہاں ویسے بھی مغرب پرستی اور قومی دُون ہمتی کی وہ فضا چھائی ہے کہ یار لوگ اردو غزل پر ڈاکٹر جالبی کی رائے کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو کسی "مسٹر ڈیوک یاں پووسکی" کی رائے کو دیتے ہیں۔ یہ جانے بغیر کہ یار، اُن کا اردو غزل سے کیا کام!
مجھے معلوم ہے آپ روز اول سے ہی اس سائٹ کے طرفدار رہے ہیں، اور سب سے اچھی بات یہ کہ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ بہت سارے مفید مشورے بھی دیتے رہے ہیں۔
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پروفیسر صاحبہ کی کتاب کے بغیر کم از کم میرے لئے تو یہ سائٹ بنانا بہت مشکل ہوتا۔ ظاہری بات ہے کہ مجھ سے زیادہ ذہین لوگ اس کو آسانی سے بنا سکتے تھے۔
یہ بتانا بھی ضروری ہے اس کتاب کے دو مصنفین ہیں۔ دوسرے مصنف، جو
آخری تدوین: