اگراس وقت ایم بلال بھائی مجھے بات کرنے دیتے تو میں ان جناب کو ٹھیک ٹھاک بتاتا ۔ لیکن بلال بھائی نے خود ہی نرم انداز میں بات کر دی۔
ان جناب کا کہنا تھا میں آئی ٹی سے وابسطہ ہوں، ہم لوگ جب کچھ کرنا چاہتے ہیں نیٹ پر تو ہمیں اردو میں کچھ بھی نہیں ملتا ہم نے جو کام کرنا ہے وہ ہمیں انگلش میں ملتا ہے، مثلا، یوٹویوپ پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا، فوٹو شاپ ٹیوٹوریل وغیرہ سب انگلش میں ہے۔ ان کے جانے کے بعد میں جانے لگا تھا لیکن مجھ سے پہلے بلال بھائی آگے اور بہت آرام سے بتایا ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہر جیز موجود ہے بس ہماری ایک غلطی ہے کہ ہم نے اس کی تشہیر نہیں کی کہ آئی ٹی سے وابستہ ہونے کے باوجود بھی آپ وہاں تک نہیں پہنچ سکے