اردو ترجمہ ٹیم

زیک

مسافر
نبیل: ویسے تو Rosetta سے موجودہ ترجمے کو po فائل کی شکل میں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے اور پھر آپ کسی بھی po editor میں اس پر کام کر کے اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ مگر مجھے یہ نہیں معلوم کہ اپلوڈ کرنے سے دوسروں کی بعد میں کی گئی تبدیلیاں غائب ہو جائیں گی یا موجود رہیں گی۔

تفصیلات
 

الف عین

لائبریرین
یہ آسکی فائل ہی ہوتی ہے۔ آپ اسے نوٹ پیڈ میں بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ ۔ یہ میں اپنے لینکس لوکلائزیشن کے حوالے سے کہہ رہا ہوں مگر امید ہے کہ روزیٹا میں بھی یہی نطام ہوگا۔
 
منصوبہ Rossetta میں ترجمہ کے دوران موجود علامات اور مکھیوں کو لکھنے سے ٹیکسٹ کے گڑبڑا جانے کا کوئی حل کسی صاحب نے نہیں بتایا، وللہ کچھ تو راہنمائی ہونی چاہئے :cry:
 

زیک

مسافر
افتخار: آپ شاید html وغیرہ کو مکھیاں کہہ رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی انگریزی لکھنے سے واقعی کچھ ترتیب گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ فائرفاکس استعمال کر رہے ہیں تو اس کا حل یہ ہے کہ ٹیکسٹ ایریا میں کلک کریں اور Switch Text Direction کر لیں۔
 
جی زکریا
اور میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپیرا استعمال کررہا ہوں
ان سے متعلقہ کوئی درستگئی صحت کا تعویذ تفویض فرمائیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔ وللہ نہایت شدت سے منتظر رہیں گے۔
 

دوست

محفلین
میں بھی فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں مگر میں ٹیکسٹ کی ترتیب سے پریشان نہیں میرے خیال میں جب یہ ڈسپلے ہو گا تو ٹھیک ہو جائے گا فی الحال تو ترجمہ کرتے ہیں اس کا پروف بعد میں منتظمین کر لیں گے۔
ماشاءاللہ پندرہ فیصد ہوگیا ہے کام پی او فائل میں نے بھی حاصل کی تھی ایڈٹ تو ہو جائے گی مگر بات وہی کہ جب یہ اپ لوڈ کریں تو جنھوں نے اس سے آگے کام کیا ہے ان کا کام اڑ نا جائے۔
مجھے زونج کا مسئلہ ہو رہا ہے اعجاز اختر صاحب سے پوچھا تھا انھوں نے وضاحت بھی کی مگر میری کم عقلی سمجھ نہیں سکا اس کے لیے کونسی کی استعمال کروں یونی پیڈ میں اب سر کون کھپائے۔نبیل بھائی آپ کے اردو لائٹ میں اس کی کیا کنجی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے نہایت شرمندگی ہے کہ میرے کہنے پر دوستوں نے اتنے خلوص سے ترجمہ کا کام شروع کیا ہے اور میں ان کی تکنیکی مشکلات کو حل نہیں کر پا رہا۔ شاکر، بھائی اردو ایڈیٹر لائٹ لکھتے ہوئے مجھے زونج کا پتا ہی نہیں تھا لہذا شامل کیا کرتا۔ میں تو اب بھی یہی کہوں گا کہ ترجمہ کرنے والوں میں سے ایک باقیوں کے ترجمے کا کام اکٹھا کرنا شروع کردے اور اپنا کام بھی اس میں شامل کردے۔ اس کام پر کوآرڈینیشن کے لیے یہ فورم حاضر ہے۔ اس کی مثال میں یوں دیتا ہوں فرض کریں ایک ترجمہ کا کام آپ (شاکر) اپنے سمیت مہوش اور نعمان کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔ اس کے بعد ایک تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں کام کا status ذیل کی طرح ظاہر کیا جا سکتا ہے:

language_file1.php (شاکر عزیز) [| | | | | | | | | | ] 40% مکمل
language_file2.php (مہوش علی) [| | | | | | | | | | ] 20% مکمل
language_file3.php (نعمان) [| | | | | | | | | | ] 20% مکمل

یہ میری جانب سے محض ایک تجویز تھی۔ باقی آپ لوگوں کی مرضی ہے کہ اسے قبول کریں یا رد کر دیں۔
 

زیک

مسافر
افتخار راجہ نے کہا:
جی زکریا
اور میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپیرا استعمال کررہا ہوں
ان سے متعلقہ کوئی درستگئی صحت کا تعویذ تفویض فرمائیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔ وللہ نہایت شدت سے منتظر رہیں گے۔

دونوں براؤزر میں جب وہ صفحہ کھولا تو بہت پریشان اور پشیمان ہوا۔ فی الحال تو میرے پاس فائرفاکس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
 

نعمان

محفلین
میری بھی چند تجاویز ہیں میرے خیال میں اردو وکی پر موجود اصطلاحات والے صفحے کو فعال بنایا جائے یا فورم پر ایک ایسی تھریڈ شروع کردی جائے جہاں دواران ترجمہ استعمال ہونے والی اصطلاحات پر مشورہ لیا جاسکے یا یہ بتایا جاسکے کہ فلاں لفظ کے لئیے فلاں اصطلاح بہتر ہے۔ اسطرح بہت بچت ہوگی

مثال کے طور پر اگر مجھے یا کسی کو بھی کسی بھی پروجیکٹ کے ترجمے میں کوئی ایسا لفظ نظر آتا ہے تو وہ پہلے اس تھریڈ میں دیکھیں کہ دوسروں نے اس کا کیا ترجمہ کیا ہے۔ یا اس لفظ کے کیا متبادل تجویز کئیے گئے ہیں۔ اگر وہ لفظ وہاں نہیں ملتا تو میں تھریڈ میں اپنی سمجھ کے مطابق وہ انگریزی لفظ اور اپنی اصطلاح وہاں شامل کردوں گا جس پر دوسرے ساتھی رائے دے سکیں گے کہ نہیں یہ اصطلاح صحیح ہے یا یہ والی زیادہ بہتر ہوگی۔ تصفئیے کے لئیے ایک ایڈمینسٹریٹر رکھ لیں جو یہ فیصلہ کریں کہ جی ٹھیک ہے یہ والا لفظ اب سے تمام ترجموں میں شامل ہوگا۔

اس سے ہمیں ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ جب ترجمے کے بعد ریویو کرنے کا وقت آئے گا تو ہم اپنی اس تھریڈ کی مدد سے کئی ریویو طلب اصطلاحات کو جلد سے جلد سلجھا سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان اور باقی لوگ، آپ ایسا کریں کہ اردو وکی پر ہی ورڈ پریس کے ترجمے کے لیے ایک نیا صفحہ بنا لیں اور یہاں اپنے کیے ہوئے تراجم کو اکٹھا کر لیں۔ میرے خیال میں وکی پر کام کرنا روزیٹا کی نسبت بہتر رہے گا۔ آپ لوگ آرام سے اپنے کمپیوٹر پر آف لائن رہ کر ترجمہ کا کام کرسکتے ہیں اور پھر آن لائن آ کر وکی پر اس کام کو مجتمع کرسکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ لوگ اس کام کو آپس میں بانٹ بھی لیں۔ کوئی یہاں بتانا پسند کرے گا کہ آخر ورڈپریس کے ترجمہ میں کتنی لینگویج فائلز پر کام کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے بعد اس کام کو تقسیم کیا جا سکے گا۔

یہاں نعمان کی تجویز بھی ٹھیک ہے کہ وکی پر اصطلاحات والے صفحے کو ریفرینس کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی ورڈ پریس ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اس کی لینگویج فائلز کا پتا لگانے کی کوشش کی ہے لیکن اس میں تو لینگویج رسورسز کسی اور ہی طرح شامل کیے گئے ہیں۔ کچھ سمجھ نہیں لگ رہی کہ کس طرح انہیں الگ کروں۔ ذرا فرصت میں دیکھوں گا۔۔ یا پھر کوئی ورڈ پریس کے ایکسپرٹ ہمیں اس کے متعلق بتا دیں۔

اسکے علاوہ آپ لوگ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کسی سوفٹویر کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کا عمل اسکا ترجمہ کرنے سے ہی مکمل نہیں ہوجاتا بلکہ اردو کونٹینٹ دکھانے کے لیے مناسب سٹائل شیٹس کی ضرورت بھی ہوتی ہے لیکن یہ کام ترجمہ کی نسبت جلدی ہوجاتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں اصطلاحات کے لیئے مدد کے حوالے سے فورم بہتر رہے گا کیونکہ یہاں زیادہ ارکان اصطلاحات پر نظر رکھ سکیں گے اور بہتر ترجمے میں مدد کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ ویب بیسڈ روزیٹا آفلائن سے زیادہ بہتر حل ہے کیونکہ اسطرح بہت وقت بچے گا۔ اگر اجازت ہو تو یہاں فورم میں ایک تھریڈ ‘ورڈ پریس ترجمہ‘ کے عنوان سے شروع کردی جاے جہاں مترجم حضرات ایک دوسرے سے ان ٹچ رہ سکیں۔
 

زیک

مسافر
نبیل ورڈپریس میں لینگویج فائل پہلے سے موجود نہیں ہوتی۔ آپ کو Gettext استعمال کر کے بنانی پڑتی ہے۔ یہ Rosetta پر بنی بنائی ہے۔ تفصیلات یہاں موجود ہیں۔
 
بھائی جی یہ اتار چڑھاؤ بہت سے جھمیلے ہیں میرے خیال میں سیدھے سیدھے روزیتا پر جاؤ اور جو مکھی مارنی ہے مارو اور فراغت پاؤ۔ ورنہ فائل اس میں اور اس میں نہیں کا چکر، ان کا اتارنا اور پھر چڑھانا۔ اتنے میں بندے پتہ نہیں کیا کیا کرچکے ہوں۔
 

دوست

محفلین
فورم پر ایک تھریڈ شروع کر دیں تو اچھا ہے باقی کام کی تقسیم کے سلسلے میں روزیٹا ہی ٹھیک ہے کسی نے یہ نہیں بتایا کہ پی او فائل میں کچھ کام کرکے دوبارہ اپ لوڈ کر دیں تو اس سے دوسروں کے کیے گئے کام پر کیا اثر پڑتا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
یہ تو مشکل ہے ۔ میرا انٹرنیٹ کنکشن بہت سلو ہے ، اس پر آف لائن ترجمہ کرنا اوکھا کام ہوگا ۔ اگر کوئی صاحب ترجمے کی ایک فائل بناکر دے دیں تو میں انشاءاللہ اس کا آف لائن ترجمہ کر دوں گا ۔ مہربانی ہوگی :)
 
قدیر صاحب یہ ترجمہ کرنے والی حکمت کچھ ہمیں بھی تو بتائیں، کل میں نے ایک عدالتی فیصلے کے 22 صفحات کا اطالوی سے اردو ترجمہ کیا تھا، بھائی میں تو “پھاوا“ ہوگیا تھا۔
 

اجنبی

محفلین
ہائے ہائے کیا ہوگیا ، اچھے بھلے تو تھے راجہ صاحب ۔ عدالت میں کیسے پہنچ گئے ۔
اچھا اچھا اب معلوم ہوا کہ ترجمہ کرنے گئے تھے
کیوں کیا ترجمہ؟
کس قسم کا فیصلہ تھا؟
کس کے متعلق تھا؟
کیوں تھا؟
کس قسم کی حکمت درکار ہے آپ کو؟
 
Top